Tag: Sindh police operation

  • ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

    سکھر: ڈاکوؤں کے خلاف طویل عرصے سے برسرپیکار سکھر پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر اور گھوٹکی پولیس نے اوباڑو کے علاقے روانتی کے کچے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    سندھ کے دونوں اضلاع کی پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو سلطو شر کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔

    پولیس کے مطابق سلطو شر دو ایس ایچ اوزسمیت دس پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث تھا جبکہ وہ قتل، ڈکیتی اغوا سمیت سنگین جرائم میں بھی پولیس کومطلوب تھا۔

    سندھ حکومت نے سلطو شر کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی آپریشن کے دوران پولیس کا بڑا نقصان

    ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے سلطو شر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سلطو شر کی ہلاکت پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے روانتی آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کےلیے50لاکھ روپے اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے طویل عرصے سے سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس آپریشن کے دوران متعدد پولیس اہلکار شہید ہوچکے جبکہ کئی ڈاکو ہلاک وگرفتار بھی کئے جاچکے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے تمام تر وسائل استعمال کرنے کے باوجود ابھی تک ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک نہ پہنچ سکا ہے۔

  • سندھ پولیس کی کارروائی، مغوبی پولیس اہلکار بازیاب، اغواکار گرفتار

    سندھ پولیس کی کارروائی، مغوبی پولیس اہلکار بازیاب، اغواکار گرفتار

    کراچی : اتحاد ٹاوٗن پولیس نے مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاوٗن میں پولیس کی جانب سے اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں مغوی پولیس افسر کو بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یاسر ارباب نامی اہلکار کو کچاروڈ اتحاد ٹاوٗن سے اغوا کیا گیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے اغوا کاروں کی گاڑی کا تعاقب کیا۔

    پولیس اہلکاروں نے محمد خان کالونی میں کار کا گھیراوٗ کرکے مغوی اہلکار کو بازیاب کرایا اور کارروائی کے دوران چار اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے زیر استعمال گاڑی سے منشیات بھی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان میں شامل کاشف بلڈر گٹکا مافیا سرغنہ ہے۔

    پولیس کے مطابق کاشف بلڈر پر پہلے ہی 9 مقدمات کا چالان ہوچکا ہے۔