Tag: sindh police

  • جرائم پیشہ عناصر ساری جماعتوں میں ہیں، ایڈشنل آئی جی سندھ

    جرائم پیشہ عناصر ساری جماعتوں میں ہیں، ایڈشنل آئی جی سندھ

    کراچی: ایڈشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے جرائم پیشہ عناصر ساری جماعتوں میں ہیں انہوں نے کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبواپنےمؤقف پربدستور قائم ہیں ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد سے متعلق بیان کی وضاحت بھی اور ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں میں مجرموں کاانکشاف بھی کردیا۔

     اے آئی جی کہتے ہیں جتنی بڑی پارٹی ہوگی اس میں جرائم پیشہ افراد کی شمولیت کے امکانات بھی اسی قدر زیادہ ہوں گے۔

    کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی جماعت کے بجائے یہ کہا تھا کہ سیاسی گروپس مین اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذمے داریاں ادا کر رہا ہوں کسی بھی جماعت کے خلاف نہیں ہوں۔

     ایک سوال کے جواب میں غلام قادرتھیبو نے احمدچنائے اور رینجرز کے چھاپے سے متعلق لاعلمی کااظہارکیا۔

  • لیاری: پولیس مقابلے میں اغوا برائے تاوان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

    لیاری: پولیس مقابلے میں اغوا برائے تاوان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس چھاپے کے دوران ہونے والے مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم عقیل جتکال ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرکراچی کے قدیم علاقے لیاری میں واقع محلہ بغدادی میں چھاپہ مارا جس کے دوران گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عقیل جتکال نے مبینہ طورپرپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عقیل جتکال مارا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عقیل جتکال گینگ وار، منشیات کی فروخت اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    پولیس نے اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے ایک دستی بم اورایک ٹی ٹی پستول برآمد کیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • سندھ پولیس کی تنخواہوں میں بالآخر اضافہ کردیا گیا

    سندھ پولیس کی تنخواہوں میں بالآخر اضافہ کردیا گیا

    کراچی: سندھ پولیس کی تنخواہوں میں بالآخر اضافہ کردیا گیا ، سندھ حکومت نے تنخواہون میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

     آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے مطابق سندھ حکومت پولیس کو تنخواہوں کی مد میں سالانہ تین ارب دس کروڑ اضافی دے گی، تنخواہوں میں اضافے کے بعد سندھ پولیس کے افسر سے سپاہی تک کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر ہوجائے گی۔

    نئے سال کے آغاز پر پولیس کی اضافی تنخواہوں کے ساتھ ملے گی  اور یہ سندھ پولیس کیلئے نئے سال کا تحفہ بھی ہے ، آئی جی سندھ کے مطابق تنخواہون مین اضافے سے پولیس کی کارکردگی اچھی ہوگی اور یہ پولیس کاسالوں سے مطالبہ تھا کہ تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

  • محکمہ داخلہ سندھ کی محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار

    محکمہ داخلہ سندھ کی محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا، ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے ۔

    محمکمہ داخلہ سندھ کے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، رینجرز کے اعلیٰ افسران اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حساس اضلاع میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، پاک فوج کو اسٹینڈ بائی پردرکھا جائے گا۔

    محرم الحرام میں ہر قسم کا اسلحہ اجازت نامہ ہونے کے باوجود ساتھ لیکر چلنے پر پابندی ہوگی۔ کچھ علمائے کرام کی ضلعی اور صوبائی سطح پر نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ سندھ بھر میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  • محرم الحرام کی سیکورٹی، محکمہ داخلہ سے 20کروڑ روپے طلب

    محرم الحرام کی سیکورٹی، محکمہ داخلہ سے 20کروڑ روپے طلب

    کراچی: محرم الحرام کی سیکورٹی کیلئے پولیس نے محکمہ داخلہ سے 20کروڑ روپے طلب کرلئے ہیں۔

    سندھ پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں سیکورٹی انتظامات پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگا کر محکمہ داخلہ کو ایک خط کے ذریعے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے محرم کی سیکورٹی مٰیں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے فیول کی مد میں10کروڑ روپے مانگے ہیں اور 5کروڑ روپے پولیس اہلکاروں کے کھانے پینے کے اخراجات کی مد میں طلب کئے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں کی مرمت،اضافی بھرتیوں اور دیگر اخراجات کیلئے بھی 5کروڑ کے لگ بھگ رقم کا تقاضہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور شہر بھر میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کو سخت فراہم کی جانے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں۔

  • کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی پولیس پرآدھے گھنٹے میں دوحملے

    کراچی: شہرِقائد میں آدھے گھنٹے میں دو کریکر حملے کئے گئے ہیں اوردونوں حملوں میں سندھ پولیس کونشانہ بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دونوں حملےکراچی کےعلاقےگلشنِ اقبال میں کئے گئے پہلاحملہ حسن اسکوائرکے نزدیک ڈیوٹی پرمعمورایک پولیس موبائل ہوا، جبکہ دوسراحملہ ٹیپوسلطان تھانے پرہواجس میں ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد دھماکہ خیزمواد پھینک کرموقعِ واردات سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی میں گزشتہ ایک سال سے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں متعدد دہشت گرداور شدت پسند گرفتاراورمارے گئے ہیں جس کے ردعمل میں پولیس کوانتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ گزشتہ دنوں پولیس کے سینئر سپریٹینڈنٹ فاروق اعوان کو بھی ایک بم حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں وہ معمولی زخمی ہوئےتھے۔

  • سندھ پولیس کی کاروائی: اکتالیس مغوی بازیاب کرالئے

    سندھ پولیس کی کاروائی: اکتالیس مغوی بازیاب کرالئے

    سکھر: سندھ پولیس نے تین ماہ کے اندر سندھ اور پنجاب کے مختلف مقامات سے اغواءکیے گئے 41افراد کو بازیاب کرالیا ہے جبکہ 144خطرناک ،190اشتہاری اور پانچھ انعامی یافتہ ڈاکوﺅں کو بھی گرفتارکرلیا گیاہے۔

    ڈی آئی جی سکھرجاوید عالم اوڈھو نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے سکھر کی رینج سے تین بڑے گینگ ستے وابستہ چند سرکردہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے اور اب ان سے تفتیش جاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تین ماہ قبل کراچی کے علاقےڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی سے منصور سومرو نامی انجئیر کو اغواءکیا گیا تھاجس کی واپسی کے لئے ڈاکوﺅں نے ان کے ورثاءسے پانچ ارب تاوان طلب کیا تھا۔ سکھر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے انجینئرکو شکارپور کے گرد و نواح میں واقع کچے کے علاقےسے بازیاب کرالیاہے۔