Tag: Sindh province

  • سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

    سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ کے حکام نے تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا حکم فیصلہ کرلیا، نئے یونیفارمز کا پیٹرن 30 اپریل سے لاگو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے، جس میں کراچی اور اندرون سندھ میں تعینات تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں تعینات رینجرز کے تمام افسران کی یونیفارمز تبدیل کردی گئی ہیں، رینجرز اہلکاروں پر نئی وردیوں کے پیٹرن کا اطلاق 30 اپریل 2018 سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے نئے اور پرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں، جس میں ریجنرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کردی ہے۔

    اعلامیے میں شائع کی گئی نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں ترجمان سندھ رینجرز نے واضح‌ کیا ہے کہ ’پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی مانند سینے پر نمایاں ہوگا‘۔

    نئی اور ہرانی وردیوں کی تصاویر

     

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری شائع کی گئی تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے ریجنرز افسران کی وردیوں میں پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سندھ بھرمیں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    سندھ بھرمیں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ حکومت نے  آج اور کل سے صوبے بھر میں  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کا اطلاق ہوچکا ہے۔ 

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر ارباب چانڈیو کے مطابق چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگئی جس کا نوٹی فکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے جو 21 نومبررات 12 بجے تک ہو گا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،

    notification

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس سے قبل ڈبل سواری پر پابندی 8 محرم الحرام سے 10 محرام الحرام کی شب تک لگائی گئی تھی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک رات تھانے میں گزارنے کے ساتھ ساتھ 5ہزار روپے کی زر ضمانت کے عوض عدالت سے رہا کیا گیا ۔