Tag: sindh rangers

  • سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

    سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ کے حکام نے تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا حکم فیصلہ کرلیا، نئے یونیفارمز کا پیٹرن 30 اپریل سے لاگو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے، جس میں کراچی اور اندرون سندھ میں تعینات تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں تعینات رینجرز کے تمام افسران کی یونیفارمز تبدیل کردی گئی ہیں، رینجرز اہلکاروں پر نئی وردیوں کے پیٹرن کا اطلاق 30 اپریل 2018 سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے نئے اور پرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں، جس میں ریجنرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کردی ہے۔

    اعلامیے میں شائع کی گئی نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں ترجمان سندھ رینجرز نے واضح‌ کیا ہے کہ ’پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی مانند سینے پر نمایاں ہوگا‘۔

    نئی اور ہرانی وردیوں کی تصاویر

     

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری شائع کی گئی تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے ریجنرز افسران کی وردیوں میں پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار، ملزمان میں کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بریگیڈ اور ڈاکس سے کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان میں مجاہد علی، محمد فرحان عرف حارث عرف ہنی شامل ہیں، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گزری سے لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان گرفتار کئے گئے ملزمان میں صابر بروہی عرف شاکر عرف شاکا، ارسلان عرف بابن، آکاش عرف وکی عرف سیون سی، آصف عرف پٹنی، جابر، عبید عرف چھوٹو عرف تیرہ ڈی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق عذیر بلوچ اور زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اسلحہ کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔

    ادھر عوامی کالونی سے بھتہ خور فرمان اللہ مروت عرف مینگو گرفتار کیا گیا، جبکہ بلال کالونی سے تین جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے گئے، ملزمان لینڈ گریبنگ میں ملوث ہیں، ملزمان میں امین، فیصل عرف لکھ پتی اور عظیم مری شامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: کراچی، رینجرز کی کارروائی، 7 خطرناک ملزمان گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق گزری سے منشیات فروش نظار علی کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: رینجرزاختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع

    کراچی: رینجرزاختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع

    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کو تفویض کردہ خصوصی اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کا نوٹیفیکشن جاری کردیا‘ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین ماہ توسیع کی سمری ارسال کی گئی تھی جسے انہوں نے منظور کرلیا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے ‘ رینجرز کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور امن کے لیے کوشاں ہے۔ واضح رہے رینجرز کو تین ماہ کے لیے انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت خصوصی اختیارات دیے جاتے ہیں‘ یہ اختیارات اے ٹی اے 1997 کے تحت تفویض کیے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ماضی میں سندھ حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی قانون کی کچھ شقوں کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم وفاقی وزارتِ داخلہ کا موقف تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کے قانون پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائی جا سکتی اور نہ ہی اس قانون کی متعلقہ شقوں کو جزوی طورپرعلیحدہ یا بدلا جا سکتا ہے اس لیے صوبائی حکومت کی سفارشات کا قانون کے دائرہ کار میں ہونا ضروری ہے اوررینجرزاختیارات کے سلسلے میں تجاویزمتعلقہ قانون کے زمرے میں نہیں آتیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے آج ایڈیشنل آئی جی سندھ سے بھی ملاقات کی اور شہر میں تالے توڑنے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے ان واقعات پر فی الفور قابو پانے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ شہرِ قائد میں کئی تالا توڑ گروہ ان دنوں متحرک ہیں جن کی وجہ سے سینکڑوں کاروباری اپنی قیمتی اشیا اور نقد رقم سے محروم ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں۔

    رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملیر میں کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کا کارندہ گرفتار کیا گیا، ملزم نے 1992 میں سیاسی جماعت کے کارکن کو قتل کیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری سے ٹارگٹ کلر احمد عرف حاجی بابا کو گرفتار کیا گیا، ملزم قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے، جبکہ کورنگی، لیاقت آباد، لیاری اور عید گاہ سے چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان ڈکیتی، موبائل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ لیاری سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 17 ملزمان گرفتار

     واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی، رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عید گاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے آصف عرف پکوڑے کو گرفتار کیا، ملزم ہوائی فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    یہ پڑھیں: کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق کلاکوٹ، درخشاں اور گڈاپ سے لیاری گینگ وار کے تین کارندوں جبکہ بغدادی، کلری اور کورنگی سے پانچ اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ رینجرز نے چند روز قبل بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جس میں لیاری گینگ وار کا کارندہ مدثر عرف مودی بھی شامل تھا۔

    ایم کیو ایم لندن کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

    یاد رہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

  • کراچی: رینجرز کے چھاپے، 3 ڈکیت اور ایک منشیات فروش گرفتار

    کراچی: رینجرز کے چھاپے، 3 ڈکیت اور ایک منشیات فروش گرفتار

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین ڈکیت اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے رینجرز سندھ نے ڈکیتی، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث تین ملزمان اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق تین ملزمان کو گلزار ہجری کے علاقے سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ان میں سمیر مصطفی عرف سمیر ڈکیت، شاہد اورعبداللہ شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی سمیت متعدد دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    ڈیفنس سے منشیات فروش گرفتار

    رینجرز کے مطابق چوتھے ملزم کو ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم اظہار حسین شاہ قیوم آباد اور اختر کالونی کے علاقوں میں منشیات فروشی کا کاروبار کرتا ہے۔

    چاروں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کا بیان حقائق کے منافی ہے،ترجمان رینجرز

    ڈاکٹر عاصم کا بیان حقائق کے منافی ہے،ترجمان رینجرز

    کراچی : رینجرز کے ترجمان نے ڈاکٹر عاصم کے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں رینجرز پر لگائے الزامات کی تردید کرتےہوئےکہاکہ ڈاکٹر عاصم کا بیان حقائق کے منافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے نجی ٹی وی پرنشر ہونےوالے پروگرام کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کے الزامات تردید کردی ہے، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈاکٹر عاصم کابیان حقائق کے منافی ہے، ڈاکٹر عاصم حسین نے کبھی دوران حراست عدالتوں میں پیشی اور رہائی کے بعد یہ الزامات نہیں لگائے۔

    ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ انھوں نے رینجرز کی تفتیشی ٹیم پر دوران تفتیش ادویات کے جبراً استعمال اور ان ادویات کے زیراثر بیان ریکارڈ کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم ضمانت پر ہیں اوران کے خلاف درج مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر عاصم مین دعویٰ کیا تھا کہ رینجرز کی جانب سے مجھے نشہ آور ادویات دی جاتی تھیں جس کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا جاتا تھا، میں نہیں جانتا کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں کس قسم کی ادویات دیں۔

    ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کہ اعترافی ویڈیو میں کیا کہا کیونکہ میں ادویات کے زیر اثر تھا۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے تھے، جس کے بعد 31 مارچ کو تقریباً 19 ماہ بعد انھیں رہا کردیا گیا تھا

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں‌ ملوث 7 ملزمان گرفتار

    ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں‌ ملوث 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینو ں پر قبضوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو کہ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینوں پر قبضہ کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنان ہیں،یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سہولت کار،منشیات فروشی،لینڈگریبنگ میں ملوث ہیں۔

    اسی طرح لیاری گینگ وار کے ملزم عارف گنجا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سعود آباد اور لیاری سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ تینوں ملزمان ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    رینجرز نے ان تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

  • سندھ پولیس کےبعض افسر جرائم پیشہ افراد کےمعاون ومددگار

    سندھ پولیس کےبعض افسر جرائم پیشہ افراد کےمعاون ومددگار

    کراچی : سندھ پولیس کےبعض افسر جرائم پیشہ افراد کے معاون ومددگار نکلے، رینجرز کی انٹیلیجنس رپورٹ نے کالے کرتوتوں میں ملوث افسران کی نشاندہی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی انٹیلیجنس رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے، رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کے کچھ افسران جرائم پیشہ افراد کے سہولت کارہیں۔

    رینجرز نے اعلی حکام کے سامنے پولیس کی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا کہ کون ساافسرکس گینگ کیلئے کام کرتاہے، کون سا پولیس والا مجرموں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔

    رینجرز کے کرنل قیصر نے میڈیانمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند تھانوں میں تعینات افسران اور اہلکاروں کیخلاف شکایات ملیں تھی، جانچ پڑتال کے بعد جرائم پیشہ افراد کے معاون پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کی، جو پولیس کے اعلیٰ حکام کو دیدی گئی ہے۔

    کرنل قیصر نے کہا کہ حکام کی جانب سے گھناؤنے کاموں میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : جرائم کا سب سے بڑا نیٹ ورک جیل سے چلایا جاتا ہے، رینجرز


    یاد رہے گذشتہ روز اپیکس کمیٹی میں اسٹریٹ کرائم پر بریفنگ دیتے ہوئے کرنل قیصر کا کہنا تھا کہ ہ رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے تو کراچی میں جرائم میں اضافہ ہوا، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ گروہ کاسب سے مضبوط نیٹ ورک جیل سے چلایا جارہا ہے۔

    کرنل قیصر کا کہنا تھا کہ ستر فیصد اسٹریٹ کرمنل منشیات کے عادی ہیں، زیادہ تر وارداتیں ٹریفک جام اور لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں ہوتی ہیں، کراچی میں دوہزار آٹھ سو اکتیس کیمروں میں سے دو سو پچاس خراب ہیں۔


     

  • کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی:سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تین کا تعلق متحدہ لندن اور دو کا تعلق متحدہ پاکستان سے ہے، رضویہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور نو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق مبینہ ٹاؤن،سرجانی اور خواجہ اجمیر نگری میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں، ان میں 3 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن، دو کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

    رینجرز کے مطابق یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کے مطابق بقیہ 4 ملزمان میں سے مبینہ ٹاؤن سے 3 ڈکیت گرفتار ہوئے جب کہ قائد آباد سے منشیات فروش گرفتار ہوا۔

    رضویہ میں مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار

    دوسری جانب رضویہ پولیس کا کشمیر محلہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم دوسرا فرار ہوگیا۔

    پولیس نے زخمی ڈاکو سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔