Tag: sindh rangers

  • کراچی میں بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کا عدم اطمینان کا اظہار

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کا عدم اطمینان کا اظہار

    کراچی: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے کراچی میں ہونے والے انتخابات میں رینجرز اورالیکشن کمیشن کے کردارپرعدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا بلدیاتی الیکشن ایم کیو ایم کوپلیٹ میں رکھ کردیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کی بنیادپرایم کیوایم کوکراچی پرمسلط کیا جارہا ہے، حکومتی مشینری بھی دھاندلی کے لئے استعمال ہورہی ہے۔

    حافظ نعیم نے الیکشن کمیشن سندھ کے سربراہ کواس سارے معاملے کا ذمہ دارقراردیا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن پولنگ اسٹیشنوں پررینجرزموجود ہے وہاں قبضہ نہیں ہوا جبکہ فیڈرل بی ایریا کے پولنگ اسٹیشن پرایم کیوایم قابض ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار الیکشن کمیشن کوتحریری طور پر مطلع کیا کہ کراچی میں الیکشن کے دوران فوج تعینات کی جائےتاہم ہمارا یہ مطالبہ منظورنہیں کیا گیا۔


    رینجرزکے کردار سے مطمئن نہیں، عمران اسماعیل


    تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کے کردار پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں رینجرزکے کردارسے مطمئن نہیں ہیں، رینجرز نے ویسے انتظامات نہیں کئے جیسے عید الاضحیٰ پر کھالوں کی چھینا جھپٹی روکنے کے لئے کئے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشن کے اندراورباہر رینجرز تعینات کی جائے جو کہ نہیں ہوا ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 2013 کی طرح شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے

  • سندھ رینجرز کا کراچی میں کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان

    سندھ رینجرز کا کراچی میں کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان

    کراچی: رینجرز نے اختیارات کی مدت ختم ہونے کے سبب کراچی سمیت سندھ بھرمیں ٹارگٹڈ آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ضابطے کے مطابق متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ اختیارات کی مدت ختم ہونے کے سبب رینجرزمزیدٹارگٹڈ آپریشن نہیں کرے گی۔

    رینجرز حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ گرفتار ملزمان اور جرائم پیشہ افراد سے تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں بھی چھاپے اورگرفتاریاں نہیں کی جائیں گی۔

    رینجرز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یومِ علی کے موقع پررینجرزسندھ میں پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی اور اس کے بعد سندھ بھرمیں اپنی سرگرمیاں محدود کردے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامعاملہ تاخیر کا شکار ہے جس کے سبب رینجرز اب قانونی طور پر اپنی کاروائیاں جاری نہیں رکھ سکتی۔

    واضح رہے کہ 90 کی دہائی میں سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں رینجرزکو امن وامان کے قیام کے لئے تعینات کیا گیا تھا اور وقفے وقفے سے ان کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔

  • ٹارگٹ کلرز سے برآمد اسلحہ کے بیشترلائسنس جعلی ہونے کا انکشاف

    ٹارگٹ کلرز سے برآمد اسلحہ کے بیشترلائسنس جعلی ہونے کا انکشاف

    کراچی: ترجمان رینجرز نے انکشاف کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے بیشتر لائسنس جعلی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں دعوی کیا گیا ہے کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز سے برآمد ہونے والے بیشتر اسلحہ لائنس جعلی ہیں، ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال اسلحہ کی منتقلی کیلئے جعلی لائسنس بنائے جارہے تھے، جعلی لائسنس بنانے میں کچھ اسلحہ ڈیلرز ملوث ہیں۔

    دوسری جانب سندھ رینجرز نےاعلان کیا ہے کہ تیس اپریل تک تمام غیر قانونی اسلحہ، جعلی لائسنس جمع کرایا جائے، غیر قانونی ہتھیار تیس اپریل تک قریبی رینجرزچوکیوں پر جمع کرادیئے جائیں، تیس اپریل کے بعد جعلی لائسنس اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر کارروائی ہوگی۔

    جعلی اسلحہ لائسنس ثابت ہونے پر چودہ سال تک قید ہوسکتی ہے۔

  • عامرخان سمیت ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    عامرخان سمیت ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروپرچھاپے کے دوران رابطہ کمیٹی کے ممبراورسینئر رہنماء عامرخان سمیت دیگرگرفتارملزمان رینجرزنے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔

    گزشتہ روز سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو اوراطراف کی گلیوں میں سرچ آپریشن کیا تھا اوراس آپریشن کے نتیجے میں خورشید میموریل ہال اور اطراف کی گلیوں سے عامر خان اور ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے یوسف مجیب سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔


    ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ


    گزشتہ روز رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ عامرخان کو پوچھ گچھ کے لئے لے جایا جارہا ہے۔

    انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے رینجرزکوعامرخان سمیت دیگر ملزمان کا نوے روز کا ریمانڈ دے دیا ہے۔

    رینجرز نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جگہ کی کمی کے باعث ملزمان کو دو ٹکڑوں میں عدالت کے روبرو پیش کیا جارہا ہے۔

    پہلے مرحلے میں 26 ملزمان کو پیش کیا گیاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں27 ملزمان کو پیش کیا جائے گا۔

    ملزمان پرقتل، اقدامِ قتل اورممنوعہ اسلحہ سمیت سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔

    رینجرز کے وکلاء نے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی جس میں آپریشن کے دوران پکڑے گئےاسلحے کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔

    رینجرز کے وکلاء نے عدالت سے ملزمان کو اپنی حفاظتی تحویل میں لینے کے لئے نوے روزکاریمانڈ طلب کیا ہے۔

    ملزمان کو آنکھوں پرکالی پٹی اورہاتھوں کو پسِ پشت باندھ کر عدالت لایا گیا تھا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز پر چھاپے کی مکمل تفصیل جاننے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

     

  • کراچی: رینجرزکاپانی چوروں کے خلاف کاروائی کا اعلان

    کراچی: رینجرزکاپانی چوروں کے خلاف کاروائی کا اعلان

    کراچی: پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی واٹرہائیڈرینٹس کے مالکان جرائم پیشہ عناصراور کالعدم تنظیموں کی مددکررہے ہیں جن کے خلاف کارروائی ناگزیرہوچکی ہے۔

    رینجرزترجمان کے مطابق شہربھرکے تمام غیرقانونی واٹرہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغازبیس جنوری سے ہورہا ہے۔

    شہربھرمیں ایک عرصے سےغیرقانونی واٹرہائیڈرینٹس کھلےعام شہریوں کوملنے والا پانی چوری کرکے اُن کو ہی فروخت کررہے ہیں کئیی بار ان کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے جس میں کئی واٹرہائیڈرینٹس مسمار کیے گئے ۔

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رینجرز کے ہاتھوں کارکنان کی گرفتاری کی مذمت

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رینجرز کے ہاتھوں کارکنان کی گرفتاری کی مذمت

    کراچی :ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان ریحان اکرم ، کامران شاہ ، ریحان قریشی اور ساجد سہیل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحان اکرم ایم کیو ایم کے شعبے ایف ایف سی کے رکن ہیں۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایک ہفتے کے دوران ایم کیو ایم کے چوبیس کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جاچکا ہے، خدشہ ہے کہیں ریحان اکرم کو بھی بہمانہ تشدد کرکے قتل نہ کردیا جائے۔

    رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ریحان اکرم کی گرفتاری کو ظاہر کیا جائے، اگر ریحان اکرم اور دیگر کارکنان پر کوئی الزام ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔

  • کراچی: سیکیورٹی ادارے متحرک، گینگ وار اور دیگر ملزمان سمیت تین ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی ادارے متحرک، گینگ وار اور دیگر ملزمان سمیت تین ہلاک متعدد گرفتار

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کاروائیوں میں گینگ وار اورکلعدم تنظیم کے کارندوں سمیت تین ہلاک اور متعدد گرفتار کر لئے گئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےگلشن بونیر میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہوا ہے۔ آپریشن کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

    رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ہلاک اور دو گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ گرفتار ہو نے والوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران اہلکاروں اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار ملزم عرفان عرف کالو مارا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد جرائم میں ملوث تھا۔

    ادھر گلشن حدید میں ڈاکووٴں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا ایک اور ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اویس عرف ٹیکو کا تعلق گینگ وار سے تھا اور وہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    بعد ازاں نیو کراچی میں رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس نے کارروائی کرکے تین بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کا تعلق مذہبی تنظیم سے ہے اور ملزمان کے قبضے سے بھتے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ نیپئیر کے علاقے رحمانیہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ملزم دم توڑ گیا ہے۔

  • سندھ رینجرز کی کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات جاری

    سندھ رینجرز کی کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات جاری

    کراچی : سندھ رینجرز نے ستمبر دو ہزار تیرہ سے کراچی میں جاری آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں ، جن کے مطابق مختلف کارروائیوں یک سو اٹھہتر مجرموں کو ہلاک اور دوہزارسات سو سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق پانچ ستمبر دو ہزار تیرہ میں شروع ہونے والے آپریشن میں تین ہزار دو سو پچاسی چھاپے مارے گئے، جن میں دو ہزار سات سو ستاسی ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ڈیڑھ سو ٹارگٹ کلر، دو سو تیرہ بھتہ خور، ستائیس اغواکار اور بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    رینجرز سے ایک سو چھبیس مقابلوں میں ایک سو اٹھہتر جرائم پیشہ اور دہشت گرد مارے گئے جبکہ بتیس مغویوں کو بازیاب کرایا گیا، ٹارگٹڈ آپریشن میں پندرہ رینجرز اہلکار شہید اورتینتالیس زخمی ہوئے۔

    آپریشن کے دوران چار ہزار آٹھ سو پچانوے ہتھیار برآمد کئے گئے، جن میں مشین گن ، ایل ایم جی، آر پی جی، ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ ، راکٹ لانچر، آئی ای ڈیزشامل ہیں، ا ن کے علاوہ ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔