Tag: sindh rights march

  • بلاول  کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا،شاہ محمود قریشی

    بلاول کی سیاسی تربیت میں وقت لگے گا،شاہ محمود قریشی

    نواب شاہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ اور سیاسی صورتحال سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ بلاول ملتان جاناچاہتےہیں توضرورجائیں ،یہ ان کاحق ہے، میں آج سانگھڑ اور میرپورخاص جاؤں گا، سندھ میں رابطہ مہم ہماراحق ہے۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ رات کو بدین میں جلسہ ہوگا،کل عمر کوٹ، تھرپارکر جاؤں گا، کل رات میں نے ان کے والد کےحلقےنوابشاہ میں جلسہ کیا،عوام نے اپنا فیصلہ سنایا، اب سانگھڑ،میرپور،عمرکوٹ میں بھی ہمارا خیر مقدم دیکھ لینا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول میں ناپختگی ہے،سیاسی تربیت میں وقت لگے گا، بلاول بھٹو کی بچگانہ گفتگو کا ہمیں فائدہ ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ”جہانگیر ترین پہلے کہتے تھے عمران خان کے ساتھ ہوں مگر اب خاموش ہیں

    پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین  نے اپنے بیان میں کہا کہ کل چوہدری برادران نے وزیر اعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، ہمارے حلیف ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم حلیف جماعت ہے، خالد مقبول اور ان کے رفقا باقاور لوگ ہیں، ایم کیوایم نےہر مشکل میں ہمارا ساتھ، ہم ان کاساتھ دیں گے، ہم آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے، ہمیں ملکر کراچی کی تقدیر بدلنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایسا بلدیاتی قانون نفاذ کیا جس پر تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، پیپلزپارٹی نےکراچی کو برباد کر دیاہے،15سال میں کراچی کی کیاحالت کردی ؟انہوں نےسندھی اور اردو بولنے والوں میں خلیج پیدا کی، یہ توڑنے والے ہیں اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

  • سندھ حقوق مارچ، پی ٹی آئی رہنما کنٹینر سے گرکر زخمی

    سندھ حقوق مارچ، پی ٹی آئی رہنما کنٹینر سے گرکر زخمی

    پاکستان تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں پی ٹی آئی ضلع گھوٹکی کے سابق صدر سردار افتخار کنٹینر سے گرکر زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ سکھر کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک گھوٹکی کے قریب پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر سردار میر افتخار کنٹینر سے گرکر شدید زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد مارچ کے شرکا میں ہلچل مچ گئی جب کہ زخمی سردار افتخار کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ مارچ رواں دواں تھا کہ اچانک غلط سمت سے گاڑی آئی جس کے باعث کنٹینرڈرائیورکو ایمرجنسی بریک لگانا پڑے۔

    جس وقت یہ حادثہ ہوا کنٹینر پر موجود رہنما باتوں میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے سردار افتخار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور کنٹینر سے نیچے گرگئے تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔