Tag: sindh river

  • دریائے سندھ میں‌ کشتی الٹ گئی، 40 افراد سوار، 22 کو بچالیا گیا

    دریائے سندھ میں‌ کشتی الٹ گئی، 40 افراد سوار، 22 کو بچالیا گیا

    لاڑکانہ: دریائے سندھ میں خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد سے بھری کشتی الٹ گئی، فوری امداد دیتے ہوئے بائیس افراد کو بچالیا گیا جبکہ رات گئے تک بقیہ افراد کی تلاش کا عمل جاری رہا۔

    اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ میں موہنجو دڑو کے قریب زائرین سے بھری ایک کشتی الٹ گئی، بتایا جارہا ہے کہ اس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جو درگاہ محبن پیر جارہے تھے۔

    ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، یہ جگہ لاڑکانہ سے 40 کلومیٹر دور ہے، جہاں گاڑیوں کو جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چار افراد خود تیر کر باہر نکل آئے جب کہ بقیہ افراد کو امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچالیا گیا۔

    اطلاعات ہیں کہ بچائے گئے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی جبکہ بقیہ افراد کی تلاش کا کام رات گئے تک جاری رہا۔

  • سکھر:سیلابی صورتحال، دو سال سے بند گیٹ نمبر2 اور3 کو کھول دیا گیا

    سکھر:سیلابی صورتحال، دو سال سے بند گیٹ نمبر2 اور3 کو کھول دیا گیا

    سکھر: دریا ئے سندھ میں امکانی سیلاب کی وجہ سے دو سال سے بند گیٹ نمبر دو اور تین کو کھول دیا گیا ہے.

    گیٹ کے بند ہونے کی وجہ ریت کا جم جانا تھا، جنہیں صفائی کے بعد محکمہ ایر یگیشن نے آج کھول دیا ہےجبکہ سکھر ضلع کے توڑی اور قریشی بند کو حساس قراردیا جا رہا ہے۔

    محکمہ ایریگیشن کے مطابق چودہ سے پندرہ تاریخ تک پنجاب سے آنے والا دس لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا جو کہ سکھر سے گزرے گا، اُس کے لئے ممکنہ حفاظتی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور آج دو سال سے بند گیٹ نمبر دواور تین کو بھی صفائی کے بعد کھول دیا گیا ہے جبکہ محکمہ ایر یگیشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نا فذ کردی گئی ہے۔