Tag: sindh-task-force

  • کورونا وائرس، سندھ میں پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس، سندھ میں پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2ہفتےبرقراررکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا سیاحتی مقامات،سی ویو، ہاکس بے،تفریحی پارکس 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا پرصوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہسندھ میں کل سب سے زیادہ 24ہزار299نمونوں کی جانچ کی گئی، گزشتہ روز2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے، 13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز تھے اور 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز تھے، ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز کی شرح عید کے بعد بڑھ رہی ہے۔

    سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 15سے 21 مئی تک کراچی میں 13.97 فیصد کیسز ہوئے، حیدرآباد میں 10.83 اور دیگراضلاع میں 5.40 فیصد کیس رپورٹ، ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز ، ضلع وسطی میں 13 فیصد ، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیس ہیں جبکہ حیدر آباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد کیس ہیں۔

    اجلاس میں سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2ہفتےبرقراررکھنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا سیاحتی مقامات،سی ویو، ہاکس بے،تفریحی پارکس 2 ہفتےکے لیے بند رکھیں جائیں گے اور شادی ہالزبھی بندرہیں گے تاہم واکنگ ٹریکس کھلے رکھے جائیں گے۔

    دکانیں پیرسےشام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی ، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کےساتھ چلے گی جبکہ ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    سندھ ٹاسک فورس برائےکورونا اجلاس میں کہا گیا کہ اسکولوں کے کھلنے کافیصلہ کوروناصورتحال بہترہونےپرکیاجائیگا جبکہ وزیرتعلیم کواساتذہ کی ویکسی نیشن کیلئےبندوبست کرنے کی ہدایت کردی۔

  • عید سے پہلے سخت لاک ڈاؤن ، عوام کیلئے اہم خبر آگئی

    عید سے پہلے سخت لاک ڈاؤن ، عوام کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ میں قائم ٹاسک فورس نے عید سے پہلے لاک ڈاؤن سخت کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ویو روڈ اور ساحل سمندرجانے والی سڑکوں کو بند کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناکی روک تھام سے متعلق سندھ میں قائم ٹاسک فورس کی سفارشات سامنے آگئیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ عیدسےپہلےلاک ڈاؤن سخت کیاجائے اور عیدکےدنوں میں تفریحی مقامات مکمل بندکیےجائیں۔

    ٹاسک فورس نے سی ویوروڈ،ساحل سمندرجانےوالی سڑکوں کوبندکرنےکی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں قانون نافذکرنےوالوں کی مدد سے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یوم علیؓ ودیگرجلوسوں پراین سی اوسی پابندی پرعملدرآمدہوگا اور این سی اوسی نےجوفیصلےکیےہیں ان پر بھی عملدرآمد کیا جائےگا، سندھ حکومت کی جانب سےٹاسک فورس کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورونااورپابندیوں سے متعلق بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عوام مزیدپابندیوں سےبچنےکےلئےایس اوپیزپرعمل کریں، کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری وتاجر برادری ایس اوپیزپر عملدرآمدسےگریزاں ہے، ریستوران کواجتماعی دعوتوں کےلئےاستعمال کرنےکی شکایات ہیں اور دکانیں 6بجےکےبعدبھی کھلی رکھنا حکومتی ہدایات کےخلاف ہے،مرتضیٰ وہاب

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ، وباپر قابو پانے کے لئے حکومت کو عوام کا تعاون درکار ہے، خدانخواستہ صورتحال بگڑی تومزیدسخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

  • سندھ ٹاسک فورس کی  ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے  فوج تعینات کرنے کی سفارش

    سندھ ٹاسک فورس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج تعینات کرنے کی سفارش

    کراچی : سندھ ٹاسک فورس نے صوبے میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی ، سندھ میں فوج کی تعیناتی کیلئے  خط آج وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ٹاسک فورس نے صوبےمیں فوج کی تعیناتی کی سفارش کردی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج تعینات کی جائے گی ، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج وزارت داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ میں فوج کی تعیناتی کیلئے خط آج وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

    گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ سندھ کو چھوڑ کر تین صوبوں میں‌ ایس اوپیز کے نفاذ کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تین صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لئے فوجی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم سندھ میں فوج کی تعیناتی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔