Tag: سندھ

  • خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

    خرم شیر زمان کی3سالہ بیمار بچےکےساتھ سندھ اسمبلی آمد

    کراچی : تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان تین سالہ بیماربچے کو سندھ اسمبلی لے آئے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس بچے سے علاج کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر وعدے کے باوجود بچے کا علاج نہیں کرایا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق مہلک بیماری کاشکار تین سالہ دیدارکی کہیں داد رسی نہ ہوئی توپی ٹی آئی کےخرم شیر زمان بچے کو سندھ اسمبلی لےلائے۔بچے کے باپ کواسمبلی سے باہر نکال دیا گیا۔

    تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کاکہنا تھاکہ بچےکو اپنا مہمان بناکر لایا ہوں تاکہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت بچےکی ابتر حالت دیکھ سکیں۔

    خرم شیرزمان نے کہا کہ بچےکاعلاج نہ کرایا گیاتوخودکرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچےکولانے کامقصدذمہ داروں کی آنکھیں کھولناہے۔

    دوسری جانب بچےکےباپ کاکہنا تھا کہ حکام بالا نوٹس لیتے بھی ہیں تو سرکاری اسپتال بھیج دیتے ہیں جہاں علاج کی سہولت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بدین سےتعلق رکھنےوالا تین سالا دیدار سانس اور جگر کی بیماری میں مبتلا ہےجبکہ اس کے دل کےوال بھی بندہیں۔

  • اسکولوں کی تعمیر،امریکہ نےپاکستان کو155ملین ڈالرزفراہم کردیے

    اسکولوں کی تعمیر،امریکہ نےپاکستان کو155ملین ڈالرزفراہم کردیے

    کراچی : امریکہ نے یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت سندھ میں جدید سہولتوں سے آراستہ106 اسکولوں کی تعمیر کے لیے 15کروڑپچاس لاکھ ڈالرز فراہم کیے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کےترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایاکہ پہلے مرحلے میں سندھ کے شہر روہڑی میں اسکول تعمیر کیاگیا ہے جومفت تعلیم کو فراہمی کویقینی بنائےگا۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہناتھا کہ اس منصوبے کےتحت پسماندہ علاقوں کے بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے حال ہی میں اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ ممکن انرولمنٹ کو یقینی بنانے کےلیے تعلیمی ایمرجنسی عائد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور صوبائی حکومت پرائمری سے لے کر یونیورسٹی سطح تک تعلیمی معیار بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔

  • کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،25سےزائدافراد زیرحراست

    کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،25سےزائدافراد زیرحراست

    کراچی: شہرقائد میں جیکسن تھانے کی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے جیکسن مارکیٹ میں پولیس پارٹی کی جانب سےسرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لےکر تھانے منقتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ بر آمد نہیں ہوا۔

    دوسری جانبسی ویوکےعلاقے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے100سے زائدنوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نےڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 100 سے زائد منچلوں کو درخشاں تھانےمنتقل کر دیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کاملزم مارا گیاتھا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہواتھا۔

    واضح رہے کہ پولیس حکام کا کہناتھا کہ مقابلے میں مارے جانے والے ملزم اصغر کا تعلق منشیات فروش اشوک گروپ سےتھا۔

  • پرویز مشرف کا سیاسی سفر تمام ہوا، مولا بخش چانڈیو

    پرویز مشرف کا سیاسی سفر تمام ہوا، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نام لیے بغیر مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی سے وابستہ معاملے ہر جو وزارت درست طریقے سے کارکردگی نہ دکھا سکی اس کے نگراں کو ہٹا دینا چاہیے۔

    مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کے شائع ہونے کے معاملے کو درست طریقے سے حل نہیں کرپانے پر اُس وزارت کے نگراں کو ہٹا دینا چاہیے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مشیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ شادی میں کیا رکھا ہے اب تو عمران خان کے بیٹے بھی جوان ہیں شادی تو اب بچوں کی ہونی چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویزمشرف کا پاکستان میں کوئی کردار نہیں بنتا لیکن اس ملک میں سب کچھ ممکن ہے۔سابق صدر کو گمان ہے کہ احسان کے بدلے ایم کیو ایم پاکستان انھیں اپنی قیادت سونپ دے گی۔

    مولا بخش چانڈیو نے ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ا یم کیو ایم کوپتہ ہے کہ انہیں صرف پیپلز پارٹی منائے گی،وہ اسی لیے ناز نخرے کرتے رہتے ہیں اور اسی لیے ایم کیو ایم پاکستان والے ہم سے لڑتے بھی رہتے ہیں اورساتھ چلتے بھی ہیں۔

  • چھاپہ سے قبل اجازت لی جائے، سی ٹی ڈی کو ہدایت

    چھاپہ سے قبل اجازت لی جائے، سی ٹی ڈی کو ہدایت

    کراچی: آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے دہشت گردی کے خلاف قائم کی جانے والی خصوصی فورس سی ٹی ڈی کو نئی ہدایات جاری کردیں جس کے تحت آئندہ چھاپہ مارنے یا گرفتاری سے قبل اعلیٰ افسران سے اجازت لینا ضروری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف بنائی جانے والی خصوصی فورس سی ٹی ڈی کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے نئی پابندیاں عائد کردیں۔

    آئی جی کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے بعد تمام سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پورے ملک اور بالخصوص کراچی میں چھاپے یا گرفتاری سے قبل اعلیٰ افسران کو اعتماد لینا لازم ہوگا۔


    پڑھیں: ’’ راولپنڈی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کا کارکن ہلاک ‘‘


     نئی پابندیوں کے تحت پیشگی اطلاع کے بغیر سی ٹی اہلکار کسی بھی جگہ پر چھاپہ یا گرفتاری کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے تاہم کسی بھی کارروائی سے قبل اہلکاروں کو اعلیٰ افسران کی اجازت لازم لینی ہوگی۔

    خیال رہے دو روز قبل کراچی سی ٹی ڈی کی تحویل میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش سرکاری اسپتال پہنچائی گئی، اسپتال حکام کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم سی ٹی ڈی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم تفتیش کے دوران بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔


    مزید پڑھیں: ’’ سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار ‘‘


     سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ ’’مقتول کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اُس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوا۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم اجرتی قاتل تھا‘‘۔
  • پنامابل کےپاس ہونےتک شریف خاندان کااحتساب ممکن نہیں،بلاول بھٹو

    پنامابل کےپاس ہونےتک شریف خاندان کااحتساب ممکن نہیں،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ پنامابل کے پاس ہونے تک شریف خاندان کا احتساب ممکن نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ حکومت سے چار مطالبات منوانےکیلئےسب ہماراساتھ دیں۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ پنامابل کے پاس ہونے تک شریف خاندان کا احتساب ممکن نہیں ہے۔

    بلاول بھٹو زراری نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت سے چار مطالبات منوانےکےلیےسب ہماراساتھ دیں۔

    پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاہور کے بلاول ہاؤس میں 30 نومبر کو اوپن ورکرز کنونشن ہوگا جس میں بلاول بھٹو جیالوں کی شکایات سنیں گے۔

    بلاول بھٹو پنجاب میں قیام کےدوران پہلےمرحلےمیں صوبےکے ہرڈویژن کا دورہ کریں گے۔دوسرےمرحلےمیں پنجاب کےتمام اضلاع ہدف ہوں گے۔

    مزید پڑھیں:ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے،رحمان ملک

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر رحمان ملک کا کہناتھاکہ ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے۔

    مزید پڑھیں:ستائیس دسمبر کوحکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشیدشاہ

    اس سے قبل گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناتھاکہ نوازشریف کی وجہ سے ملک خطرات میں ہے۔انہوں نے 27دسمبرکوحکومت مخالف تحریک کے اعلان کی بات بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو27دسمبر سے پہلے حکومت کے خلاف صف بندی کےلیےحزب اختلاف کی جماعتوں سےرابطے بھی بڑھائیں گے۔

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلےمیں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک جبکہ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کاملزم مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم اصغر کا تعلق منشیات فروش اشوک گروپ سے ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے خیرآباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران علاقےکےداخلی اورخارجی راستےسیل کر کے گھرگھر تلاشی لی۔اس دوران پولیس نے 12سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ادھرحسن اسکوائر کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی پر سرچ آپریشن کے دوران رہائشی عمارت سے 7افراد کو حراست میں لےلیا۔

    واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے دو مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں اورسیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

  • عدالت سے بری ہوتے ہی فکس اٹ کے بانی کا اگلا لائحہ عمل

    عدالت سے بری ہوتے ہی فکس اٹ کے بانی کا اگلا لائحہ عمل

    کراچی: فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کرتے رہیں گے، عدالت سے بری ہونے پر خوشی ہے، اگلے مرحلے میں اپنے ادارے کا دفتر کھولیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدالت سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ ’’فکس اٹ مہم کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، ہم شہر کے عوام کی خدمت کے لیے کام جاری رکھیں گے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہم اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات نااہل لوگوں کو اپنی مہم کے ذریعے جگانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ کاوش ہرصورت جاری رہے گی، فکس اٹ کے بانی نے عدالت سے بری ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’فکس اِٹ لوگوں کی خدمت کو جاری رکھے گا اور ہم جلد شہر میں باقاعدہ دفتر کھولیں گے جہاں عوام کے مسائل سُن کر انہیں اپنی مدد آپ کے تحت حل کریں گے‘۔

    خیال رہے کہ کراچی کی عدالت میں عالمگیر خان پر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم عدالت نے کیس خارج کرتے ہوئے ان  کے حق میں فیصلہ سنایا۔

  • حیدرآباد، مسلح ذہنی مریض نے اپنے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا

    حیدرآباد، مسلح ذہنی مریض نے اپنے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا

    حیدر آباد : قاسم آباد میں مسلح شخص نے اپنے ہی بچوں کو یرغمال بنالیا ہے ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیےگھرکے باہر موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے رہائشی ڈاکٹر ابراہیم نے اسلحہ کے ذور پر اپنے ہی اہلِ خانہ کو گھر میں یر غمال بنا لیا ہے اور کسی کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے جب کہ مسلح شخص کی جانب سے وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی کاری ہے،گھر میں موجود بچے اور ہمسائے شدید خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مسلح شخص کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے اور گھر کی کھڑی سے مسلح شخص سے مزکرات کیے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کا نام ڈاکٹر ابراہیم ہے جو کہ ایک ذہنی مریض ہے جس کا اپنے ایک رشتہ دار سے رابطہ ہوا ہے اور ،ابراہیم نے سوچنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت مانگا ہے جس کے بعد بات چیت کے لیے جانے والی پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں واپس آگئی ہیں۔

    بعد ازاں مسلح ذہنی مریض ڈاکٹر سے مزاکرات کے لیے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو پہنچ گئے جنہوں نے مسلح شخص سے گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آپ کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور کیا جائے گا۔

  • ایکشن پلان ہوچکےاب ڈیولپمنٹ پلان شروع کریں،وسیم اختر

    ایکشن پلان ہوچکےاب ڈیولپمنٹ پلان شروع کریں،وسیم اختر

    کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر کا کہناہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ پلان پرتوجہ دیں گےتوکراچی آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہناتھاکہ سندھ اسمبلی آکر اچھا لگا ہے،اسمبلی سےیادیں وابستہ ہیں۔

    میئر کراچی کا کہناتھا کہ اسمبلی آمد پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے خوش آمدید کیا اور اجرک اور ٹوپی پہنائی جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر کےمعاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وسیم اختر کا کہناتھا ڈیولپمنٹ پلان پرتوجہ دیں گےتوکراچی آپریشن کی ضرورت نہیں پڑےگی۔انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر شہر کے مسائل حل کریں گے۔

    میئر کراچی کا کہناتھا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرتباہ،پانی کی عدم فراہمی کےمسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 ماہ پہلے کراچی کا پہلا مسئلہ کچرا اٹھانا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہارڈلائنرہوں مگرکراچی کے لیے ہوں۔اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیں تاکہ عوام کی جانب سے منتخب کیے گئے نمائندے عوام کے بنیادی مسائل کوحل کرنےکے لیے کام کرسکیں۔