Tag: سندھ

  • رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں چھاپہ،زیرزمین چھپایا ہوااسلحہ برآمد

    رینجرزکااورنگی ٹاؤن میں چھاپہ،زیرزمین چھپایا ہوااسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا ہواسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاﺅن میں واقع علی گڑھ سیکٹر کے قریب چھاپا مارا جہاں سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا۔چھاپہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندھی پر مارا گیا تھا۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکان میں کھدائی کے بعد سیاسی جماعت کا بڑی تعداد میں مدفن اسلحہ برآمد کر لیا۔

    برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف،ایٹ ایم ایم،سیون ایم ایم رائفل،تیس بور،نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسلحہ بڑی دہشت گردی کی کاروائی کے لیے ڈمپ کیا ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اسلحہ کاشف ڈیوڈ،اجمل پہاڑی اور رئیس ماما نے چھپایا تھا۔اسلحہ شہر میں بڑی کارروائی کے لئے چھپایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز آپریشن ، 8ملزمان گرفتار

    واضح رہےکہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔

  • شکارپور،بلاول بھٹوکی شہید پولیس اہلکارکےگھرآمد اور فاتحہ خوانی

    شکارپور،بلاول بھٹوکی شہید پولیس اہلکارکےگھرآمد اور فاتحہ خوانی

    شکارپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری خان پور بم دھماکے میں شہیداہلکار رفیق قریشی کے لواحقین سے تعزیت کے لیے اہلکار کے گھر آمد فاتحہ خوانی بھی کی۔

    Bilawal visits martyred policeman’s house in… by arynews

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ شکارپورکی تحصیل خان پور کی امام بارگاہ میں جمعہ کی نماز کے دوران خود کش بمبار کو روکنے والے پولیس اہلکارکی شہادت کے بعد اُن کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔

    بلاول بھٹو پولیس اہلکار رفیق قریشی کے لواحقین سے ملاقات کے دوران فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے اعزازی انعام پیش کیا جب کہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری کی پیشکش کی۔

    بعدازاں چیرمین پی پی پی ضلع شکار پور میں پارٹی کے جیالوں،اراکین اسمبلی اور مقامی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ضلع میں تنظیم نو اور ترقیاتی اسکیموں اور آئندہ ہونے والے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    اے آر وائی کے مقامی رپورٹر آغا اسرار کے مطابق شکارپور میں بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں ضلعی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور صفائی ستھرائی کے انتظام کو آخری شکل دے رہی ہے جب کہ کارکنان کی کثیر تعداد پارٹی دفتر پر جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

  • کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی میں تنظیم نو کر رہے ہیں،لوگ تبدیلی دیکھیں گے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی : سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل کا تہیہ کر لیا ہے کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔

    مشیر اطلاعات پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے دشمن اور دوست نہیں بلکہ ہم جمہوریت کے دوست ہیں اورہمیں پاکستان کی سالمیت عزیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پیپلز پٔارٹی کا گڑھ ہے پیپلز پارٹی کی یہاں جڑیں گہری بھی ہیں اور مضبوط بھی ہیں جس کا ثبوت پی ایس 127 کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی کے امیدوار کی کامیابی ہے جس پر کراچی کے عوام کے شکر گذار ہیں۔

    کراچی کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تنظیم نو کر رہے ہیں جس کے بعد کراچی کے عوام ایک الگ پیپلز پارٹی دیکھیں گے جواں سال قیادت کراچی کے لیے پرعزم ہے ہم نے کراچی کے عوام سے بے وفائی نہیں کی بلکہ کبھی اپنوں کی بے وفائی نے اور کبھی غیروں کی سازشوں نے ہمیں کراچی میں پنپنے نہیں دیا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پردیسی جتنی مرضی باتیں کر لے پیپلز پارٹی میرے خون میں شامل ہے،کراچی میں مسافر سیاستدان سینیٹ کی ادھار کی سیٹ پر بھنگڑے ڈال رہا ہے۔

    میں ایسے ناکام سیاستدانوں سے کہتا ہوں کہ مجھ پر الزام لگانے کے بجائے حیدر آباد جاﺅ اور مولا بخش چانڈیو کے خلاف بول کے دکھاﺅ۔

  • ماہ محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

    ماہ محرم کاسیکیورٹی پلان،آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کردیں

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے محرم کے مہینے میں امن و امان بحال رکھنے اور دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی سے محفوظ رکھنے کے لیے کنٹی جینسی پلان سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

    آئی جی سندھ کے دفتر سے جاری رہنما ہدایات میں پولیس سے کہا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی اقدامات و روابط پر مشتمل محرم سال 2016 کنٹی جینسی وکمیونیکشن پلانز کراچی کی سبح پر مرتب کردیا گیا ہے جب کہ پولیس رینج ذسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات کے لیے آئی جی دفتر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کے خصوصی موقع کی مناسبت سے تمام جلوسوں, مجالس ودیگر مواقعوں پرعوام کی جان ومال کی سلامتی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے جس کے لیے تمام متعلقہ محکمے آپس میں مضبوط اور مربوط نظام مرتب کریں۔

    ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو ذیل اقدامات کو کنٹی جینسی پلان میں بالخصوص شامل کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جن میں جلوسوں مجالس کے حوالے سے لائنسنس کی تجدید. جلوسںوں کے گذرگاہوں کا سروے، مجالس اور جلوسوں کے اوقات آغاز واختتام، دستیاب افرادی قوت کا ریکارڈ، شرپسندوں کی کڑی نگرانی /شناخت کو یقینی بنایا جائے۔

    جب کہ ماضی پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات وتجربات کی روشنی میں متعلقہ امن کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرکے مشاورت کی جائے جب کہ تھانوں کی سطح پر مذید امن کمیٹیوں کے قیام کویقینی بناتے ہوئے تمام تر آلات واسلحہ سے لیس اینٹی رائٹس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھیں جس کے لیے آرمز اینڈ ایمیونیشنز / اینٹی رائٹس کٹس کا اسٹاک کا جائزہ لے کر کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ موٴثرویجیلینس کی جا سکے۔

    اس طرح سڑکوں کو بند کرنے کے لیے کنٹینرز کا بندوبست کیا جائے جب کہ دل آزاراور مذہبی منافرت پر مشتمل وال چاکنگ اور پفلٹس کی تقسیم کی روک تھام کرتے ہوئے لاوٴڈ اسپیکرز ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے۔

    آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس کو بھی خصوصی اقدامات پر مشتمل ٹریفک پلان کی ترتیب کے احکامات جاری کیئے ہیں جس کا مقصد محرم کے خصوصی دنوں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا ہے۔

  • مہمند ایجنسی، مسجد کے قریب دھماکا، شہدا کی تعداد 28 ہوگئی

    مہمند ایجنسی، مسجد کے قریب دھماکا، شہدا کی تعداد 28 ہوگئی

    مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینہ میں مسجد کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 31 زخمی ہو گئے۔

    28 dead, 31 injured after blast at mosque in… by arynews

    تفصیلات کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قرب موجود عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا دھماکے میں 28 افراد کی شہادتوں اور 31  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر نے بھی شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دھماکا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ جائے وقعہ سے ابتدائی شواہد جمع کرکے فرانزک لیب منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    دوسری طرف امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پہنچ کر دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شہیدوں کے اہل خانہ کے کی آمد کے بعد پوسٹ مارٹم کر کے میتوں کو اہل خانہ کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دیے جانے کا عمل جاری ہے۔

  • سندھ میں 4500 نئے ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے،صوبائی وزیر صحت

    سندھ میں 4500 نئے ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے،صوبائی وزیر صحت

    کراچی: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں 4 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو ملازمت دی جائے گی۔

    تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کراچی کے مختلف اسپتالوں کا گزشتہ روز دورہ کیا اور کہا کہ محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا تھا،عوام کی صحیح معنوں میں خدمت صرف نجی اسپتالوں اورصحت سے متعلق سہولت فراہم کرنے والے دیگرادارے نہیں کرسکتے۔

    صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں صحت کے نظام کو موثر بنانے کے لیے محکمے میں 4ہزار 500 کے قریب ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ اس حوالے سے عمل درآمد شروع کیا جا چکا ہے جبکہ 250 کے قریب مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو تیار کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ‘ان ڈاکٹروں کو اگلے ہفتے مختلف جگہوں پر تعینات کیا جائے گا’۔

    محکمہ صحت کے لیے درد سر بننے والے اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے میندھرو نے کہا کہ ایسے ڈاکٹروں کے خاتمے کے لیے محکمہ جاتی تفتیش شروع کی جاچکی ہے اور وزارت ان کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں عوام کو ادویات مہیا نہیں کرنے والے تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

  • عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری اسکول و دفاتر کھل گئے

    عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری اسکول و دفاتر کھل گئے

      اسلام آباد: عید ختم نہیں ہوئی لیکن سرکاری طور پر دی گئی چھٹیاں ختم ہوگئیں۔ سندھ اور پنجاب میں عید کے تیسرے دن اسکول اور سرکاری دفاتر کھل گئے۔

      عید قربان کے تیسرے روز چھٹیاں ختم ہوگئیں اور سندھ اور پنجاب میں اسکول اور دفاتر کھل گئے تاہم اسکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔

      کراچی کے 90 فیصد سے زائد سرکاری اسکولوں میں اساتذہ تو اسکول آ پہنچے مگر جنہیں پڑھنا تھا وہ نہ آئے۔

      بہاولپور کے اسکول میں جب صرف تین طلبا آئے تو پرنسپل نے خود ہی چھٹی دے دی۔ اساتذہ و طلبا کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

      واضح رہے کہ اس سال وفاقی حکومت نے صرف 3 چھٹیاں دی تھیں۔ ہر سال عید الاضحیٰ کی حج کے دن کی ملا کر 4 چھٹیاں دی جاتی ہیں مگر اس بار اس کے برعکس صرف 3 چھٹیاں دی گئیں۔

  • نوازشریف کو پارلیمنٹ کی طاقت کا اندازہ نہیں، خورشید شاہ

    نوازشریف کو پارلیمنٹ کی طاقت کا اندازہ نہیں، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے جمہوریت اور نوازشریف کی گورنمنٹ کو بچایا ورنہ اسلام آباد دھرنوں کے دوران حکومت کے جانے کا وقت آگیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھاکہ ’’وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پارلیمنٹ کی طاقت کو نہیں جانتے ورنہ وہ ایوان اور قوم کے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھتے‘‘۔

    پڑھیں:   ملک بھرمیں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلزپارٹی کسی ریلی یا دھرنے کا حصہ بنتی ہے تو اس کا مقصد جمہوریت کا فروغ ہے کیونکہ ہم ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں اور اس کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں‘‘َ

    مزید پڑھیں:    ہم اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کےنام کرتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف

     اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ’’نوازشریف کو پاناما پیرز سے متعلق اپوزیشن کے سوالات کے جواب ضرور دینے ہوں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں ایوان کے سامنے ملک کو درپیش مسائل اور چلیجز کو اجاگر کیا جائے گا‘‘۔

    خبر پڑھیں:  کشمیریوں نے عید الاضحیٰ خوف کے سائے میں منائی۔ نما زعید بھی نہ پڑھ سکے

     پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہا ’’نوازشریف کو بھارتی وزیر اعظم سے ہمیشہ اچھے کی امید رہتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے‘‘۔

     

  • شکار پور میں دو خودکش حملے‘ 12 افراد زخمی

    شکار پور میں دو خودکش حملے‘ 12 افراد زخمی

    شکارپور : سندھ کے ضلع شکارپور کی تحصیل خانپور میں نماز عید کے دوران دو خود کش حملوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد زخمی جبکہ دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور کی تحصیل خانپور میں دو خود کش بمباروں نے عید گاہ میں  نماز عید کے دوران حملے کی کوشش کی اور لیکن پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عیدگاہ پر حملہ آور دو خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا خود کش بمبار بم دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی افرا تفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دھماکے کا نشانہ بننے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شکار پور کے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شکار پور میں ہی دو مزید خود کش حملہ آوروں نے نمازِ عید کے دوران امام بارگاہ کو بھی اپنے مذموم مقاصد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے امام بارگاہ میں داخل ہونے والے دو مشکوک افراد کو روکا جس پر انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    خود کش حملہ آوروں کے فرار ہونے پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ٹیلی فون کیے اور ان سے اظہار عیادت کیا، ڈی جی رینجرز نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا اور پھول پیش کیے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلی فونک گفت گو میں فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا ساتھ ہی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر ساتھیوں کی بھی خیریت دریافت کی۔

    فاروق ستار نے ان کا شکریہ ادا کیا، عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ امن و امان اور عافیت کے ساتھ گزرے گی۔جواب میں وزیراعظم نے بھی انہیں عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کرکے عیادت کی۔

    پیپلز پارٹی کے ہی سینیٹر رضا ربانی نے ٹیلی فون کیا، گل دستہ بھیجا اور خیریت دریافت کی۔

    ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے ان کے لیے دعائے صحت کی۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد نے اسپتال میں جا کر فاروق ستار سے عیات کی اور ان سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    FAROOQ SATTAR

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا جنہوں نے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ رہنما کو پھول بھی بھیجے۔


    DG Rangers, Corps Commander send Farooq Sattar… by arynews

    فاروق ستار نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    دریں اثنا ڈاکٹر فاروق ستار نے پولیس کو حادثے سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کو حادثہ خطرناک موڑ اور رکاوٹوں کے سبب پیش آیا،حادثے کو حادثہ ہی رہنے دیا جائے، میرے ساتھیوں کو چوٹیں آئی جس کا افسوس ہے۔

     نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں