Tag: سندھ

  • فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار

    فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےفلم’’مالک‘‘ کے خلاف پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کوملک بھر میں ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں ’’مالک‘‘ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم میں معاشرے کے حقائق دکھائے گئے ہیں۔

    عاشر عظیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فلم سینسر بورڈ کی اجازت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریلیز کی گئی تھی لہذا حکومت کی پابندی غیرقانونی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل گزشتہ سماعت میں عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئین دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے۔

    مزید پڑھیں:فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

    اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھاکہ سندھ میں کچھ سین نکال دیے گئے،جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے.فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ فلم مالک کی ریلیز سے قبل وفاقی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم ’’مالک‘‘ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فلم پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں دائر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی فلم پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

  • کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

    کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

    کراچی : عید قرباں کے قریب آتے ہی کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔ لوگ قربانی کیلئے اپنی پسند کا جانور خریدنے جوق در جوق آ رہے ہیں۔

    COW POST 1

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔ ملک بھر سے قربانی کے جانور منڈی پہنچا دیئے گئے۔

    COW POST 2

    گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر سات سو ایکڑ سے زائد رقبے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگائی جاتی ہے۔

    منڈی میں مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے ہر نسل کے تقریباً تین لاکھ سے زائد جانور بیچنے کے لیے لائے جاتے ہیں، جن میں ایک لاکھ 75ہزار بڑے جانور اور تقریباً ایک لاکھ 25ہزار چھوٹے جانور ہوتے ہیں۔

     

    مویشی منڈی میں لوگ جانوروں کی قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں لیکن پھر بھی پسند کا جانور بھاؤ تاؤ کے بعد خرید رہے ہیں۔

    بچوں کی تو موج ہی ہو گئی وہ جانوروں کے ساتھ خوب تفریح بھی کررہے ہیں، کوئی بھیڑ کی سواری کررہا ہے تو کوئی اونٹ کے ساتھ تصویریں بنوا رہا ہے۔ کسی کا بیل اس کی جان بن گیا ہے تو کوئی بکرے سے پیار کررہا ہے۔

    عید قرباں کے رنگ ملک بھر میں چھائے ہوئے ہیں اور کراچی سمیت ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں رش لگا ہوا ہے۔ عید قربان جذبہ ایثار کا نام ہے اسی لیے ہر کوئی قربانی کیلئے خوبصورت اور صحت مند جانور کی تلاش میں ہے۔

    عید قربان کے آتے ہی سب کی خواہش اور کوشش ہے کہ خوب سے خوب ترجانور قربان کیا جائے، مویشیوں کے بیوپاری بھی اپنے جانوروں کی صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔

     

  • کراچی: ماحول دشمن درخت ’کونو کارپس‘ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    کراچی: ماحول دشمن درخت ’کونو کارپس‘ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

    کراچی: کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے شہر میں ماحول دشمن درخت ’کونو کارپس‘ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے شہر کو سرسبز بنانے کے لیے اگلے ہفتے سے شجر کاری کی نئی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس کراچی میں شجر کاری سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ضلعی میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹرز، کنٹونمنٹ انتظامیہ، محکمہ جنگلات سندھ کی انتظامیہ اور کے الیکٹرک کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: تھر میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد

    کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا کہ شہر کو سرسبز بنانے کے لیے سرسبز کراچی مہم کے تحت آگاہی مہم چلائی جائے گی جس میں شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں۔ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اہم معلومات اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    کمشنر کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے شہر کو سرسبز بنانے کے لیے شجر کاری کی نئی مہم شروع کی جائے گی جس کا آغاز مزار قائد سے ہوگا۔ اس مہم میں نیم، ببول، گل مہر، سائرس، لنگرا اور دیگر ماحول دوست درخت ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں لگائے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری

    انہوں نے ’کونو کارپس‘ درخت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس پر عملدر آمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ کونو کارپس کے درخت درختوں کی مقامی قسم نہیں ہے جس کے باعث یہ کراچی کے لیے مناسب نہیں۔ کونو کارپس کراچی میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں جبکہ پرندے بھی ان درختوں کو اپنی رہائش اور افزائش نسل کے لیے استعمال نہیں کرتے۔

    مزید پڑھیں: قومی پالیسی برائے جنگلات کا مسودہ تیار، منظوری کا منتظر

    معلومات کی عدم فراہمی کے باعث کراچی میں بڑے پیمانے پر یہ درخت لگائے جا چکے ہیں۔ صرف شاہراہ فیصل پر 300 کونو کارپس درخت موجود ہیں۔

    بعض ماہرین کے مطابق کونو کارپس بادلوں اور بارش کے سسٹم پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں جس کے باعث کراچی میں مون سون کے موسم پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

  • سندھ کے مسائل حل کرنے میں وفاق اپنا کردارادا نہیں کررہا، مولا بخش چانڈیو

    سندھ کے مسائل حل کرنے میں وفاق اپنا کردارادا نہیں کررہا، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کے مسائل حل کرنے میں وفاق اپنا کردار ادا نہیں کررہا۔ رینجرز کو اختیارات ایک دو دن میں دے دئیے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مولا بخش چانڈیو نے اعتراف کیا کہ صوبے میں جہاں وسائل ہیں وہا ں مسائل بھی ہیں ،کراچی میں پانی کی قلت ہماری کوتاہی ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ ضرورآئے گی ،بہت سے اہم فیصلے ہوئے ہیں جن کے آثار نظر آئیں گے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے آنے سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی ،آغاز بہت اچھا ہوا ہے محکموں کو مزید مستحکم کریں گے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے غیر معمولی فیصلہ کیا ہے اور غیر معمولی لوگ ہی غیر معمولی فیصلے کرتے ہیں ۔

    انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا مستقبل قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پر سب اپنا حق جتاتے ہیں تو مشکلات کو آسان کرنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد بھی کریں۔

     

  • معروف گلوکار ندیم جعفری فائرنگ میں زخمی ہو گئے

    معروف گلوکار ندیم جعفری فائرنگ میں زخمی ہو گئے

    کراچی:معروف گلوکار و موسیقار اور ٹی وی اینکر ندیم جعفری سحری کے وقت گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 3 میں مقیم ممتاز گلوکار، اینکر اور اداکار ندیم جعفری ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں، انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کی طبعیت خطرے سے باہر ہے۔

    ندیم جعفری کی فائرنگ میں زخمی ہونے کی خبر تیزی کے ساتھ سماجی ویب سائیٹ پر پھیل گئی۔ nadeem2


    ممتاز گلوکار فخر عالم نے سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ندیم جعفری کو سحری کے وقت ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی ہو گئے ہیں،انہیں چند زخم آئیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نماز فجر کے بعد ندیم جعفری گھر کے باہر کھڑے تھے کہ چند مزلزمان نے ان کو یرغمال بنا کر گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسنے کی کوشش کی، ندیم جعفری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے معروف گلوکار پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    خوش نصیبی سے ندیم جعفری اس واقعہ میں محفوظ رہے تاہم انہیں گولیاں لگنے چند زخم آئے ہیں جس کے علاج کے لیے انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی کے نوجوان مصوروں کا امجد صابری کو خراج عقیدت

    کراچی کے نوجوان مصوروں کا امجد صابری کو خراج عقیدت

    کراچی: امجد صابری کی شہادت کے بعد سے ان سے عقیدت رکھنے والے اپنے اپنے انداز سے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، کراچی کے نوجوان مصوروں نے دیواروں پر امجد صابری کے تصاویر پینٹ کر دیں۔

    امجد صابری کی شہادت سے موسیقی ایک باب تو ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا لیکن ساتھ ہی عقیدت و محبت کے کئی در کھول گیا،امجد صابری اپنے انوکھے انداز گائیکی اور منفرد شخصیت کے باعث دنیا بھر میں ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے،حقیقیت یہ ہے کہ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس پر اب تک یقین کرنے کو دل نہیں کرتا۔


    آہ … امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    امجد صابری کی شہادت کو 5 روز گذر گئے ہیں تا ہم ان کے چاہنے ہر روز ایک نئے انداز سے اُن کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں،کہیں قرآن خوانی کی جا رہی ہیں کہیں نعت کی محافل جاری ہیں کسی جگہ امجد صابری کے مخصوص انداز میں پڑھی ھئی قوالیاں سنی جا رہی ہیں تو شمع فروازاں کی تقریب میں امجد صابری کی یاد میں شمعیں جلائی جا رہی ہیں اور کہیں شاعرانہ انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

    کراچی کے ممتاز شاعر حیدر جلیسی کا قطعہ

    متحدہ قومی موومنٹ  کے رہنما حیدر عباس رضوی کا خراج تحسین

    amjad-post-1-

     

     

    ممتاز شاعر انور شعور کے دلی جذبات

    نوجوان مصور کا امجد صابری کو خراج تحسین

    ظالموں نے امجد صابری کو قتل کر کے اسے صفحہ ہستی سے مٹانا چاہا لیکن کراچی کے نوجوان مصوروں نے امجد صابری کو کراچی کے در و دیوار پرسجا دیا۔
    karachi 6

    کراچی یونیورسٹی کے طالب علموں کی یہ جاذب نظر تخلیق شاہراہ سے گذرتے ہر شخص کو امجد صابری کی یاد دلا جاتی ہے۔

    sabri 2

    سید محمد رضا اور عاقب فیض مصوری کراچی کے مصوری اور آرٹ کے معروف درس گاہ میں زیر تعلیم ہیں،انہیوں نے امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اہنی تخلیقی صلاحیتوں کو چُنا اور کورنگی کی دیوار پر تصاویر پینٹ کر دی۔

    karachi 5

    کراچی کے نوجوانوں کی جانب سے چلچلاتی دھوپ اور چبھتی دھوپ میں گھنٹوں کی محنت امجد صابری شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے صَرف کیے،ان کی عقیدت سے امجد صابری کی نوجونوں میں مقبولیت کااندازہ لگا یا جا سکتا ہے۔

    karachi 3

    نوجوان مصوروں نے امجد صابری کے پورٹریٹ بنانے کے لیے شوخ رنگوں کا استعمال کیا،جو امجد صابری کی حقیقی شخصیت کا آئینہ دار بھی ہے،وہ ایک خوش مزاج و خوش لباس شخص تھے اور آخری وقت میں بھی سرخ رنگ زیب تن کیے ہوئے تھے۔

    karachi 4

     

    دہشت گرد امجد صابری کی آواز کو ختم کرنے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن رہتی دنیا کے لیے حب رسول و آل ِ رسول کی مدح میں پڑھی جانے والی قوالیوں کو امر کر گئے۔

    امجد صابری کی شہادت کے بعد یہ عمومی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ کبھی قوالی نہیں سنتے تھے وہ بھی امجد صابری کا کلام سنتے نظر آرہے ہیں۔

  • کراچی کے ساحلی علاقے ڈوبنے کا خطرہ

    کراچی کے ساحلی علاقے ڈوبنے کا خطرہ

    کراچی : قومی ادارہ برائے اوشنو گرافی نے سینیٹ کو کراچی کے ڈوبنے کے خطرے سے آگاہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے اوشنو گرافی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر سمندر کی سطح بلند ہوتی رہی تو آئندہ 35 سے 45 برسوں کے درمیان کراچی کے ساحلی علاقے ڈوبنے کا خطرہ ہے.

    sea-4

    قومی ادارہ برائے اوشنو گرافی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کو سمندر کے بدلتے ہوئے مزاج سے آگاہ کردیا، قومی ادارہ برائے اوشنو گرافی نے کہا ہے کہ اگر سمندر کی سطح اسی طرح بلند ہوتی رہی تو لہریں کراچی میں داخل ہوسکتی ہیں۔

    Sea-2

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات نے سمندر کی بلند ہوتی سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے بین الاقوامی ماہرین ہر مشتمل کانفرنس منعقد کی جائے.

    sea-3

  • کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزم گرفتارکرلیا،جبکہ لسانی جماعت کے عسکری ونگ کا خرم عرف موٹا بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہنجرز اور پولیس کا کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم امیرزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.

    عدالت نے فرحان عرف فنٹرکونوےروزکے ریمانڈ پررینجرزکے حوالے کردیا، ملزم امیرزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.

    پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ رینجرزنے ملزم خرم عرف موٹےکوگرفتارکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم درجن سےزائدقتل کی وارداتوں میں ملوث ہے اورلسانی جماعت کےعسکری ونگ سے تعلق رکھتا ہے۔

    سات فروری کو گرفتار کیے گئے ملزم فرحان فنٹرکو عدالت نے نوے روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دے دیا،رینجرزکے مطابق فرحان نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

  • امریکی حکومت سندھیوں کا معیارِزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، قونصل جنرل

    امریکی حکومت سندھیوں کا معیارِزندگی بہتربنانے کیلئے کوشاں ہے، قونصل جنرل

    کراچی : امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نےسندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (ایس اے این اے ) کےزیراہتمام کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس اے این اے کی سیکریٹری جنرل نورالنساء گھانگرواورانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے کےڈائریکٹرڈاکٹرعشرت حسین بھی موجودتھے۔

    کانفرنس کےافتتاحی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےقونصل جنرل برائن ہیتھ نےکہاکہ امریکی حکومت سندھ میں بسنےوالےافرادکامعیارِزندگی بہتربنانے کی کوششوں میں تعاون فراہم کررہی ہے۔

    ان کاکہنا تھاکہ امریکی ادارہ برائےبین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ سندھ میں تعلیم،صحت اورتوانائی کےشعبوں میں بےشمارمنصوبوں پرکام کررہاہے۔

    سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کےتحت سندھ کے پچاس ہزاربچوں کو 106نئےتعمیرہونےوالےاسکولوں میں تعلیم حاصل کرنےکاموقع ملےگا۔

    اس کےعلاوہ ایک کروڑ 80لاکھ ڈالرکی مالیت سےجیکب آباد میں 133بستروں پرمشتمل جدیداسپتال بھی تعمیرکیاگیاہے،جس سےجیکب آباداوراردگردکےشہروں کےدولاکھ افرادفائدہ اٹھائیں گے۔

    توانائی کےشعبےمیں جاری منصوبوں کےبارےمیں بات کرتےہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نےکہاکہ معاشی ترقی کیلئےتوانائی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضرو ری ہے۔امریکی حکومت کےتین کروڑ 90لاکھ ڈالرکےمنصوبےکےذریعےگدواورجامشوروپاورپلانٹس کی مرمت اوربحالی کامنصوبہ مکمل کیاگیاہے۔

    اس منصوبےکےذریعےدونوں پاورپلانٹس کی پیداوارمیں 270میگاواٹ کااضافہ ہواہے جس سےچھ لاکھ خاندان فائدہ اٹھارہےہیں۔

    برائن ہیتھ نےبتایاکہ 2010کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے یو ایس ایڈ نےایک ملین ڈالرکی امدادفراہم کی، ان کاکہناتھا کہ امریکی قونصل خانہ کراچی سندھی ثقافت کی ترویج میں اہم کرداراداکررہاہے،جس کےتحت سندھی ثقافتی دن منانےکےساتھ ساتھ قونصل خانےکی سندھی ویب سائٹ کابھی اجراکیاگیاہے۔

  • سندھ حکومت کا 10،9 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا 10،9 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی کا فیصلہ

    کراچی: حکومتَ سندھ نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 8، 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لئے ممکنہ اقدامات پرغور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران پولیس حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ملک اسحاق اور عثمان کرد کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے محرم الحرام میں شرپسند کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

    پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ماتمی جلوسوں کی نگرانی سپارکو کے سرویلنس نظام کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کو محرم الحرام میں آپریشن جاری رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اجلاس کے دوران 8، 9، 10 محرم الحرام کو کراچی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں یہ بھی طے پایا ہے کہ 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش وفاق کو بھیجی جائے۔