Tag: سندھ

  • پنجاب: انسدادِ پولیو مہم 3 روز سے بڑھا کر 5 دن کردی گئی

    پنجاب: انسدادِ پولیو مہم 3 روز سے بڑھا کر 5 دن کردی گئی

    پنجاب: پولیس نفری کی کمی کے باعث تین روزہ انسدادِ مہم کو پانچ روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ بھر میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے ۔

    پنجاب میں جاری انسدادِ پولیو مہم کو تین روز سے بڑھا کر پانچ دن تک کرنے کا اعلان کردیا ہے، پولیو مہم بڑھانے کا فیصلہ پولیس کی نفری میں کمی کے باعث کیا گیا، ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اتنی پولیس نفری موجود نہیں کہ ہر پولیو ورکر کےساتھ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں، لہذا اس معاملے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تین روزہ مہم پانچ روز تک کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب سندھ بھر میں تین روزہ پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے، کراچی کی حساس یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، ڈی سی سنیٹرل کے مطابق سندھ بھر میں اسی لاکھ سے زیادہ بچوں کو جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر بائیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل کرنا ہے۔

  • خشک سالی نے ایک اور بچی کی جان لے لی،تعداد 144ہوگئی

    خشک سالی نے ایک اور بچی کی جان لے لی،تعداد 144ہوگئی

    مٹھی: بھوکے پیاسے تھر میں ایک اور بچی موت کی وادی میں جا پہنچی ۔ گزشتہ دو ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ گئی  ۔بھوک ، پیاس ، تھر کے بچوں کی موت کا سندیسہ لئے کھڑی ہے ۔

    بد حال تھر واسی پریشان ہیں کہ نہ جانے کب موت ان کے دروازے پر دستک دے جائےاور صحرا میں موجود ان کے گلشن کو اجاڑ جائے۔ بھوک وپیاس سے بلکتے بچے مٹھی کے سول ہسپتال میں جان دے رہے ہیں۔

    سول اسپتال میں ساٹھ بچےموت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ایک بچی تشویش ناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردی گئی ۔ حکومتی عہدیداران اپنے وعدوں پر وفا کرتے نظر نہیں آرہے اس کا منہ بولتا ثبوت بچوں کی اموات پر کئے جانے والے ناکافی اقدامات اور ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے ۔

  • تھر:مزید دو بچوں کی ہلاکت، تعدادایک سوتینتیس تک جا پہنچی

    تھر:مزید دو بچوں کی ہلاکت، تعدادایک سوتینتیس تک جا پہنچی

    مٹھی: تھرپارکر میں بچوں کی ہلاکتیں نہ رک سکیں ،آج بھی دوبچوں نے دم توڑ دیا۔ہلاکتوں کی تعدادایک سو تینتیس ہوگئی۔سول اسپتال مٹھی میں چونسٹھ بچے زیر علاج ہیں۔

    صحرائے تھر میں بھوک ،موت کا پیٹ بھر رہی ہے۔کھانے کو لقمہ نہیں۔پانی کی بوند نہیں۔بیمار ہوجائیں تو دوا تک نہیں ملتی ۔ایسا لگتا ہے تھر واسی اس سرزمین کا حصہ نہیں۔

    روز مائوں کی گود اجڑتی ہے اور روز ان کی آہ و بکا سنائی دیتی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اقدامات کئے جاتے ہیں تو دوروں کی حد تک محدود رہتے ہیں۔

    سول اسپتال مٹھی میں چھیالیس بچے موت سے لڑرہے ہیں مگر انکیوبیٹر اورسہولیات کی کمی سے کئی بچے موت کے منہ میں چلےجاتے ہیں۔

    سرکاری و نجی سطح پر امدادتوملتی ہے مگر شہر سے قریب تر علاقوں میں، مگر دوردراز کے گاؤں والوں کا کوئی حال تک نہیں پوچھتا اور بس تھر واسی روز جیتے ہیں روز مرتے ہیں۔

  • اسلحہ لائسنس کا اجرا،وزیر داخلہ کو توہین عدالت کے نوٹس

    اسلحہ لائسنس کا اجرا،وزیر داخلہ کو توہین عدالت کے نوٹس

    کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پابندی کے باوجود اسلحہ لائسنس کے اجرا پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارودیگر کو توہین عدالت کےنوٹس جاری کردئے۔

    توہین عدالت کی درخواست پرسماعت سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نےکی،درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا ہےکہ اسلحہ لائسنس پرپابندی کے باوجودکمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنز کا اجراکیاجارہا ہے جوکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی اورتوہین عدالت ہے۔

    عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار،وزیرمملکت بلیغ الرحمان، سیکریٹری داخلہ شاہد خان اورچیئرمین نادرا کو گیارہ دسمبرکیلئےنوٹسزجاری کردئے۔

  • اردو بولنے والے اصل پاکستانی ہیں، بابر غوری

    اردو بولنے والے اصل پاکستانی ہیں، بابر غوری

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء بابر غوری کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں سے نفرتیں اور لسانی تعصب مناسب رویہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والوں نے ہمیشہ سندھ کے عوام کا ساتھ دیا ہے چاہے وہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ ہو یا این ایف سی مہاجروں نے ہمیشہ سندھ کے باسی کی حیثیت سے سندھ کے مؤقف کی حمایت کی ہے لیکن جب آبادی کی بنیاد پر صوبے کو حصہ ملا تو آگے کیوں آبادی کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا گیا۔ ۔

    تین ہزار ارب روپے گذشتہ سالوں میں سندھ کو ملے شہری علاقوں میں ستر فیصد آبادی رہتی ہے ستر فیصد تو رہنے دیں جو پرانا کوٹہ ہے اس کے حساب سی بھی بارہ سو ارب روپے بنتے ہیں لیکن صرف چالیس ارب روپے دیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازموں میں اربن رولر کا کوٹہ ہوتا ہے لیکن اس بار پہلی بار ایسا ہوئا کہ پبلک سروس کمیشن میں پیپلز پارٹی نے تمام افراد اپنے بھرتی کرادئے۔
    انہوں نے پیر مظہر الحق کے بیان کا حوالہ دیا کہ حیدر آبا د میں یونیورسٹی اس لئے نہیں بنائی جائے کہ اردو بولنے والے عوام اس سے مستفید ہوں گے ۔

    بابر غوری نے سوال کیا کہ کیا اردو بولنے والے پاکستانی نہیں ہیں اردو بولنے والوں نے پاکستان کے لئے بائیس لاکھ لاشوں کی قربانی دی ہے ان سے زیادہ پاکستانی کوئی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ حق نہیں دیں گے تو آپ کے خلاف آواز اٹھے گی جب تعلیم نہیں دی جائے روزگار نہیں دیا جائے تو نوجوانوں کا دہشت گردوں اور پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھو ں میں جانے سے کون روکے گا۔

  • خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    خواتین کی اکثریت غالب اقلیت کے مظالم کاشکارہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ جاگیرداروں اور وڈیڑوں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں لیکن ایک غریب کی بیٹی کو اختیار نہیں،ایم کیو ایم کو دیکھا دیکھی خواتین کے دھرنے اور جلسے کرنے والی جماعتیں انکی حرمت کا خیال بھی رکھا کریں ۔

    نائن زیرو پر خواتین پر ہونے والے تشدد کے عالمی دن کے موقع پرعورت کا تحفظ معاشرے کی اخلاقی ذمے داری ۔۔کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنھوں نے خواتین کو سیاست میں متعارف کرایا، متحدہ کی تقلید کرنے والی جماعتیں اپنے جلسوں اور دھرنوں میں خواتین کی حرمت کا بھی خیال رکھا کریں ۔

    ملک بھر کےجاگیرداروں اور وڈیڑوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حیدر عباس کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں کی بیٹیاں تو سیاست میں آسکتی ہیں ، لیکن غریب کی بیٹی کو پڑھنے تک کا اختیار بھی نہیں، سیمینار سے جسٹس (ر) ماجدہ رضوی اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اہم خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وویمن پروٹیکشن ، حراسمینٹ بل سمیت ریپ وکٹم جیسے سیاہ قانون میں تبدیلی کراکر خواتین کا تحفظ معاشرے میں یقینی بنایا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی دن بدن بڑھنے لگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کے بعد میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے جس کے بعد پارہ مزید نیچے آگیا۔ ملک بھر میں درجہ حرارت کم ہوتے ہی گرم کپڑوں، میوہ جات ، اور گرم مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

    سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی پید اہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • غیر قانونی اسلحہ مہم میں 20فیصدکامیابی ملی،سیکریٹری داخلہ سندھ

    غیر قانونی اسلحہ مہم میں 20فیصدکامیابی ملی،سیکریٹری داخلہ سندھ

    کراچی: سندھ کے سیکریٹری داخلہ نیاز عباسی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن کیلئے وفاق نےاب تک کوئی مدد نہیں کی ہے اورغیر قانونی اسلحہ مہم میں 20فیصد کامیابی ہو ئی ہے۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ نیاز عباسی نے گارڈن فارنزک لیب کے دورے میں انکشاف کیا کہ غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم میں صرف بیس فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کیلئے سندھ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ کے مطابق پندرہ لاکھ غیر ملکی تاکین وطن سندھ میں مجود ہیں جس کی وجہ سے امن وامان کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، نیاز عباسی نے کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے سول سوسائٹی کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

  • تھرمیں مزید تین بچے چل بسے، حکومت کی بے حسی برقرار

    تھرمیں مزید تین بچے چل بسے، حکومت کی بے حسی برقرار

    مٹھی : تھر میں قحط نےآج مزید تین معصوم بچوں کی جان لے لی ۔ مرنے والے بچوں کی تعداد ایک سوچودہ ہوگئی، تھر کے واسیوں کے لئے اعلانات ہوں یا بڑے بڑے اجلاس ، بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود تھری باشندوں کی حالت بہتر بنانے کے تمام دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے۔

      قحط قہر بن کر ٹوٹ پڑا، تھر واسیوں کو نہ خوراک میسر ہے اور نہ اسپتالوں میں سہولتیں موجود ہیں، ہر طرف فقدان ہی فقدان نظر آتا ہے،اسپتالوں میں ایمرجنسی کے باوجود نہ عملے کو ہوش آیا نہ ہی ڈاکٹر سنجیدہ ہوئے۔

    یہی وجہ ہے کہ تھر میں معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔آج بھی مٹھی کے سول اسپتال میں چار روز کی بچی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئی۔

    چھاچھرو کے گاؤں ارنرو میں بھوک نے ایک اور ماں کی گود سُونی کردی ۔ سول اسپتال مٹھی میں سینتالیس سے زائد بچے اب بھی زیرعلاج ہیں۔

  • مٹھی: قحط نے مزید 2بچے نگل لئے،تعداد 113ہوگئی

    مٹھی: قحط نے مزید 2بچے نگل لئے،تعداد 113ہوگئی

    مٹھی :سول اسپتال مٹھی میں آج مزید دو بچے دم توڑ گئے ۔ غذائی قلت سے مرنے والے بچوں کی تعداد اب تک ایک سو تیرہ تک جا پہنچی۔
    تھر کا قحط بچوں کی جان کے در پے ہے۔

    غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔مٹھی کے سول اسپتال میں چار روز کی بچی دم توڑ گئی جبکہ چھاچھرو کے گائوں میں نوزائیدہ بچہ چل بسا۔

    قحط نے اب تک ایک سو تیرہ بچوں کو نگل لیاہے۔اور تھر کی موجودہ صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، اس وقت سول اسپتال مٹھی میں سینتالیس سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔