Tag: سندھ
-
کراچی:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
کراچی میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج وصول کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے کے چھ اضلاع میں گیارہ ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
کراچی کے ضلع شرقی میں دو سو انیس اور ضلع وسطی میں ایک سو تئیس کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، ضلع شرقی میں چوبیس سو نو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، ضلع غربی میں بائیس سو بیس ، ضلع جنوبی میں اٹھارہ سو دو ضلع کورنگی میں انیس سو باہتر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج دائر کی جاسکیں گی۔
-
سندھ کے ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن سے ہدایات مانگ لیں
سندھ کے ضلعی ریٹرننگ افسران نے عدالتی حکم کے بعد کی صورتحال پر الیکشن کمیشن سے ہدایات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سندھ کے ضلعی ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ انتخابی قوانین کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود انتخابی قوانین اور حلقہ بندیاں طے نہیں کی جاسکیں جبکہ ڈی آر اوز انتخابی شیڈول پر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انتخابی قوانین کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد الیکشن شیڈول پر عملدرآمد بلا جواز ہے، عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے۔
-
بلدیاتی انتخابات:سندھ اورپنجاب میں تیاریاں سست روی کا شکار
سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئےتیاریاں غیریقینی صورتحال کے سبب سست روی کا شکار ہوگئیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں صرف سولہ دن باقی رہ گئے ہیں، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد تیاریاں سست روی کا شکار ہوگئیں، نامزدگی فارم جمع ہونے کے بعد کراچی مین کاغذات کی جانچ کا کام مکمل طورپر شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کو تاحال متعقلہ دستاویزات موصول نہیں ہوئیں، جس کے ذریعے کاغذات کی جانچ کی جاتی ہے، ضلع سینٹرل میں کاغذات کی جانچ کا کام ایک دن تاخیرکے بعد شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سندھ میں اسکروٹنی کا عمل پانچ جنوری تک مکمل کرنا ہے، جس کے بعد منظور یا مسترد کاغذات کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گئی۔
تیرہ جنوری کو حتمی فہرست جاری کرنے کے بعد اٹھارہ جنوری کو بلدیاتی دنگل سجے گا، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر عمل در آمد ممکن نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابات کے التواء کی درخواست دی گئی تو حلقہ بندیوں کے لئے درکار وقت کا جائزہ لیا جائے گا۔
-
وکلاء سے مشاورت کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،قائم علی شاہ
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا، قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلاء سے مشاورت کےبعد فیصلے کو چیلنج کریں گے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے انتخابات ملتوی ہونے کا عندیہ دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے لوکل ایکٹ گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق فیصلے پرسندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل سامنے آگیا، سکھرایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وکلاء سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ سے رجو ع کریں گے، الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
دوسری جانب متحدہ وقومی موومنٹ سمیت دیگر اپوزیشن سیاسی و سماجی جماعتوں نے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہارکیا ہے، ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹرفروغ نسیم نے فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے من پسند حد بندیاں کالعدم قرار دی دیں اور عدالت نے حکم دیاہے کہ پرانی حدبندیوں کے تحت انتخابات اٹھارہ جنوری کو ہی کرائے جائیں، شکار پور میں فنکشنل لیگ کے رہنما امیتازشیخ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کو فرارکا راستہ نہیں دیں گے۔
-
قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے،شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون بنانا اور اس میں ترامیم ارکان اسمبلی کا حق ہے، سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد حکمت عملی طے کریں گے، بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو کرانا ناممکن ہوگئے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، قائم علی شاہ سندھ ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلی سینئر وکلا پینل سے مشورہ کریں گے۔ سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی تو نہیں ہوں گے، تاہم تاریخ میں توسیع ہوسکتی ہے۔
-
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر ججز کا شکرگزار ہوں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ تاریخی فیصلے پر جج صاحبان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، صدیق راٹھو کا کہنا ہے بغیرمردم شماری کے انتخابات کرانے کا فائدہ نہیں ہوگا، سندھ حکومت نے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے سر جوڑ لئے۔
سندھ ہائیکورٹ کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے فیصلے پر متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کا شکرگزار ہوں، پاکستان اور خصوصا سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ بیرسٹرفروغ نسیم سمیت تمام وکلا کو مقدمےکی پیروی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں، فیصلہ سن کراللہ کے حضور سر بسجود ہوں۔
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور نے کہا کہ دس سال سے زائد ہوگئے، مردم شماری نہیں کرائی گئی، انتخابات کا اصل مقصد مردم شماری کرائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
-
سندھ بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم
بلدیاتی انتخابات کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر سے ہزاروں امیدوار سامنے آگئے، ممبرقومی اور صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد بھی مئیر اور ڈپٹی میئر بننے کی دوڑ میں شامل ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت گزشتہ روز توسیع کے بعد رات بارہ بجے ختم ہوگیا، کراچی سمیت سندھ بھر سے عوام کی خدمت کرنے کے لئے امیدوار ہزاروں کی تعداد میں سامنے آگئے، جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی شامل ہے۔
کئی ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی نے بھی میئراور ڈپٹی میئر کے لئے نامزدگی فارم جمع کرادیئے، کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار اور خوش بخت شجاعت بھی میئر اور ڈپٹی میئرکے عہدوں کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد یکم سے پانچ جنوری تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائےگی، جبکہ کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں چھ اور سات جنوری کو دائر کی جاسکیں گی۔
امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کے ساتھ حتمی فہرست سات جنوری کو جاری کی جائے گی، صوبے میں پولنگ اٹھارہ جنوری کو اور حتمی نتائج کا اعلان اکیس جنوری کو کیا جائے گا۔
-
ایم کیوایم کاسندھ میں 3جنوری سےانتخابی مہم شروع کرنےکا فیصلہ
ایم کیو ایم نے تین جنوری سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، انتخابی مہم کےسلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے سندھ بھرمیں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔
جلسوں سے ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین خطاب کریں گے، تین جنوری کو حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد اور پانچ جنوری کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں جلسےہوں گے، جلسوں میں الطاف حسین بلدیاتی امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان اور ایم کیو ایم کے بلدیاتی منشور کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
-
سندھ:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز ہے، امیدواروں کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر موجود ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتیس دسمبرتک نامزدگی فارم وصول کئے جائیں گے۔
کراچی کے چھ اضلاع میں ہزاروں کی تعداد میں امیدوارسامنے آگئے ہیں، الیکشن کمیشن جمع کرائے گئے کاغذات سے متعلق نوٹی فیکیشن تیس دسمبرکو جاری کرے گا۔
جس کے بعد یکم جنوری سے پانچ جنوری تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، منظور یا مسترد کاغذات کی خلاف اپیلیں دائر کرنے کے لئے چھ اور سات جنوری کی تاریخ مقررکی گئی ہے۔
اپیلوں پر فیصلے آٹھ سے گیارہ جنوری تک سنائے جائیں گے، بارہ جنوری کو امیدوارانتخابات سے دستبردارہوسکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست تیرہ جنوری کو نشانات کے ساتھ جاری کی جائے گی جبکہ صوبے بھرمیں پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہوگی۔