Tag: سندھ

  • محرم الحرام: مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری

    محرم الحرام: مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق مجالس اور جلوسوں میں کرونا ایس ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے، مجالس میں شرکا ماسک لازمی پہنیں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مجالس میں شرکت کے لیے زاکرین کو کرونا وائرس کی ایک ڈووز لازمی لگوانا ہوگی، اور مجالس میں بچوں اور بزرگ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ زاکرین ٹی وی پر مجالس کے دوران بھی کرونا کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کریں۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق مجالس کی جگہیں کھلی اور کشادہ ہوں، مجالس میں کرونا ایس او پیز کے تحت 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا، یکم محرم الحرام سے مجالس کی جگہوں پر شرکا کی کرونا ویکسینیشن شروع کی جائے۔

    مجلس میں محکمہ صحت کی ہیلپ ڈیسک قائم کر کے نزلہ زکام سمیت بخار کی علامات کی صورت میں ایسے شہریوں کا داخلہ روکا جائے گا۔

  • سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ویکسی نیشن نہ کروانے والے اہلکاروں کا داخلہ بند

    سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ویکسی نیشن نہ کروانے والے اہلکاروں کا داخلہ بند

    کراچی: سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں کرونا ویکسی نیشن کے بغیر پولیس ملازمین اور مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں بغیر ویکسی نیشن داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق مہمانوں سمیت تمام پولیس ملازمین پر ہوگا، کرونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث داخلے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں دفاتر میں ضروری ملازمین کو ہی بلایا جائے، دفاتر میں حاضری 50 فیصد تک رکھی جائے۔

    سی پی او میں قائم دفاتر کے سربراہان کو حکم پر عملدر آمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • لاک ڈاؤن پر بلاول کا وزیر اعظم کے خلاف بیان، اسد عمر کا مدلل جواب

    لاک ڈاؤن پر بلاول کا وزیر اعظم کے خلاف بیان، اسد عمر کا مدلل جواب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں لاک ڈاؤن کی وفاق کی جانب سے مخالفت سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ٹویٹ کر کے لکھا ’مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔‘

    تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بلاول کہتے ہیں بھارت کی طرح کراچی میں کچھ ہوا تو وزیر اعظم ذمہ دار ہوں گے، تو مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن بھارت میں لگا تھا اور دنیا نے تباہی دیکھی، کروڑوں افراد غربت کی سطح پر چلے گئے، معیشت 7 فی صد سکڑ گئی، بلاول زرداری صاحب آپ کو یاد ہوگا کہ آپ تحقیق پر یقین کر رہے تھے۔

    انھوں نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ یاد کریں گزشتہ برس آپ نے مجھ سے ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ آپ امپیریل اسٹڈی پر یقین رکھتے ہیں، جس نے پاکستان میں ایک دن میں 78 ہزار اموات کی پیش گوئی کی گئی تھی، کرونا واقعی ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں آپ کچھ نہیں جانتے، برائے مہربانی کرونا کے معاملے کو سیاسی نہ بنائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانیں، روزگار بچانے کی حکمت عملی نے شان دار نتائج دیے، بھارت کی معیشت آزادی کے بعد سے بدترین صورت حال پر آ گئی، جب کہ پاکستان کی معیشت میں 4 فی صد بہتری آئی، پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی فی کس شرح اموا ت 3 گنا زیادہ ہے۔

    ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا امید ہے کے کل کے NCOC کے اجلاس میں سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متعلق تمام معاملات پر مزید تفصیل میں مشاورت کرے گی، اور مشاورت سے ایک ایسی حکمت عملی وضع ہوگی جس میں ریاست کے سب ستون مل کر سندھ کے عوام کی صحت اور روزگار دونوں کا دفاع کریں۔

  • لاک ڈاؤن ، 2 اگست کو پرچہ ہوگا یا نہیں ؟  کیمبرج کے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    لاک ڈاؤن ، 2 اگست کو پرچہ ہوگا یا نہیں ؟ کیمبرج کے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کیمبرج اسکول سسٹم 2 اگست کو ہونے والا آخری پرچہ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کردیا اور کہا ایس او پیز پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کیمبرج اسکول سسٹم کے امتحانات کے حوالے سے کہا ہے کہ 2اگست کوکیمبرج اسکول سسٹم کےآخری پرچے شیڈول ہیں، کیمبرج اسکول سسٹم کےآخری پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران امتحانات کیلئےجانےوالاعملہ،طلبہ لاک ڈاؤن سےمستثنیٰ ہوں گے تاہم ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرنا ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لؤ8 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے تمام شیڈول امتحانات ملتوی
    کردیے تھے اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 31جولائی سے 8اگست تک تمام جامعات اور بورڈکے امتحانات نہیں ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 31جولائی سے 8اگست تک تمام جامعات اور بورڈکے امتحانات نہیں ہوں گے۔

  • سندھ: گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار

    سندھ: گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن میں گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا۔

    سندھ بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، گاڑی میں 2 سے زائد افراد سفر نہیں کر سکیں گے، ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

    سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن، پابندیوں کی تفصیلات

    نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز آج رات 12 بجے سے 8 اگست تک بند رہیں گے، کریانہ، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، پھل والے اور تندور کھلے رہیں گے، دودھ، سبزی، ضروری اشیا کی دیگر دکانیں شام 6 سے صبح 6 تک بند رہیں گی۔

    ریسٹورنٹس میں صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، صنعتیں کھلی رہیں گی، میڈیا ورکرز کو ماسک پہن کر اور ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

  • سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن، پابندیوں کی تفصیلات

    سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن، پابندیوں کی تفصیلات

    کراچی: سندھ بھر میں کل سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن میں مارکیٹیں بند رہیں گی، ریٹیل کاروبار بند رہے گا، تاجروں سے بھی لاک ڈاؤن سے متعلق بات چیت کی جائے گی، ریسٹورنٹس میں ڈائن ان پر پابندی ہوگی، بینک وفاق کے ماتحت ہیں مگر حاضری کم رکھنے کا کہیں گے، میڈیا نمائندوں کو ماسک کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ٹرانسپورٹ چلے گی لیکن ان کے لیے جو ویکسین لگوانے کے لیے نکلیں گے، ٹرانسپورٹ مکمل بند نہیں کر رہے ہیں کیوں کہ ویکسینیشن جاری رکھنی ہے۔

    انھوں نے کہا ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی، ریسٹورنٹس کو صرف آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، گروسری، میڈیکل اسٹور، گوشت اور دودھ دکانیں، فارمیسی، بیکریز اور دیگر ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا صوبے میں ادویات اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کا کاروبار کھلا رہے گا، ہماری تجویز ہے کہ نجی دفاتر بند رکھے جائیں، بہت ضروری کام ہو تو ہی گھر سے نکلیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 9 دن کے لاک ڈاؤن سے وبا کے پھیلاؤ میں کم از کم ایک بریک لگ جائے گی، وبا ختم ہونے والی نہیں لیکن اسپتالوں کی صورت حال بہتر ہو جائے گی، وفاق نے فیصلوں پر عمل درآمد میں مدد کا یقین دلایا ہے، ڈی جی رینجرز میٹنگ میں موجود تھے، انھوں نے بھی کہا ہم ساتھ ہیں، لوگ ویکسینیشن کارڈ لے کر نکلیں، کیوں پولیس کی چاندی کرا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا بھارتی کرونا کو روکا نہ گیا تو صحت کا شعبہ بیٹھ جائے گا، یہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہے، جو چیزیں کھلی ہوں گی ان کی فہرست جاری کریں گے، سندھ سمیت کراچی کے لوگوں سے درخواست ہے جزوی لاک ڈاؤن میں تعاون کریں، جزوی لاک ڈاؤن 8 اگست تک رہے گا، 9 اگست سے کھولنے کی طرف جائیں گے، 9 دن پورا تعاون کیاگیا تو پوری امید ہے وبا کا پھیلاؤ روک سکیں گے، ہماری دعا تو یہی ہے کہ 9 دن بعد یہ وبا ختم ہوجائے۔

  • سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں، خرم شیر زمان

    سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں، خرم شیر زمان

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں، ماضی میں بھی سندھ حکومت کے فیصلے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے۔

    یہ بات انہوں نے صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن عوامی مفاد میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے ڈراموں سے بہت اچھی طرح واقف ہیں، سندھ حکومت کاروباری شخصیات کو ہی نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور تاجر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ این سی او سی سربراہ نے بھی سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی وزیراسد عمر نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی، ماضی میں بھی سندھ حکومت کے فیصلے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاؤن سے ملازمتوں پراثر ہوتا ہے، صوبے میں پولیس اور انتظامیہ کو مال بنانے کیلئے سڑکوں پر چھوڑ دیا جائے گا، لاک ڈاؤن کورونا سے بچاؤ کیلئے نہیں بلکہ بھتہ مافیا کو سرگرم کرنے کیلئے ہے۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال ، سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی تشویشناک صورتحال ، سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے ایک بار پھر پابندیاں لگادی ہیں جن کا نفاذ آج سے ہوگا، مارکیٹیں شام چھ بجے بند کی دی جائیں گی اور ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت شاپنگ مالز اورمارکیٹیں صبح چھ سے شام چھ بجے تک کھلیں گی جبکہ جمعہ اوراتوارکوکاروبار بند رہے گا۔

    پابندیوں کے تحت کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی ، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈورسروسز دونوں بند ہوں گی تاہم صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ صوبے بھرمیں آج سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    فیصلوں کے مطابق سرکاری اور نجی سیکٹر میں پچاس فیصد اسٹاف حاضر ہوگا جب کہ صوبے بھر میں درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    دوسری جانب محکمہ اوقاف سندھ نے سندھ میں تمام درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا سرکلر جاری کردیا ہے ، سرکلر کورونا ٹاسک فورس کےفیصلوں کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

    سرکلرمیں کہاگیا ہے کہ درگاہوں،مزارات میں عرس،دیگر پروگرام معطل رہیں گے، مزارات،درگاہوں میں ڈیوٹی دینے والے افراد ایس او پیز پر عمل کریں۔

    خیال رہے ۔کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح بیس فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، آج ملک بھر میں 32 کورونا کے مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 3700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات  کیلئے درخواست جمع

    سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق120 روز  میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، درخواست گزاروں میں خرم شیر زمان سمیت 6اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست2020میں ختم ہوا تھا، قانون کےمطابق120روزمیں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے  لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائےگئے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی، سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے اور بلدیاتی انتخابات تک غیر جانبدار کارپوریشن ایڈمنسٹریٹرتعیناتی کا حکم دیاجائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی صوبائی حکومت کوسیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنےسے روکا جائے اور آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں اختیارات دیے جائیں۔

  • ’سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی‘

    ’سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی‘

    کراچی: صوبہ سندھ میں شادی ہال کی پھر بندش پر شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر نے رد عمل میں سخت مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں انڈین ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے بعد کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے شادی ہال بند کرنے کے فیصلے پر رد عمل میں صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا ہے کہ انھیں سندھ حکومت کے فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔

    رانا رئیس نے اپنے مؤقف میں کہا کہ تمام شادی ہالز ایس او پیز کی پابندی کر رہے ہیں، جہاں خلاف ورزی ہو رہی ہے وہاں انتظامیہ جرمانہ بھی کر رہی ہے، اس کے باوجود شادی ہال کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی ویرینٹ کا پھیلاؤ، دوبارہ پابندیاں، مارکیٹس اور تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق بڑے فیصلے

    انھوں نے کہا ہم سندھ حکومت کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم نے اپنی ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں ان پابندیوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اور اس کے خلاف پُر امن احتجاج کریں گے۔

    رانا رئیس کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے شادی ہال بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کریں گے، اور پہلے مرحلے میں کراچی میں احتجاج کیا جائے گا، اس کے بعد احتجاج کا دائرہ صوبہ سندھ اور ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔