Tag: #SindhiCulturalDay2018

  • کورونا کیخلاف جنگ ،سندھ  میں ڈاکٹرز،نرسنگ اور ہیلتھ اسٹاف کو الاؤنس دینے کا اعلان

    کورونا کیخلاف جنگ ،سندھ میں ڈاکٹرز،نرسنگ اور ہیلتھ اسٹاف کو الاؤنس دینے کا اعلان

    کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کورونا سے لڑنے پر   ڈاکٹرز،نرسنگ،ہیلتھ اسٹاف کوالاؤنس دینے کا اعلان کردیا ،ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثرہوکر انتقال کرنیوالے ڈاکٹرز کو پیکج دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹرز،نرسنگ،ہیلتھ اسٹاف کوالاؤنس دینے کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے پاکستان پیڈیارٹک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ہیلتھ کیئرکمیشن، ایم آئی سی ایچ،میڈیکل ایسوسی ایشن کےنمائندے موجود تھے۔

    وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹرز پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کراناچاہیں تواخراجات حکومت ادا کرے گی اور دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثرہوکر انتقال کرنیوالے ڈاکٹرز کو پیکج دیا جائے گا۔

    عذرا پیچوہو کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کوہرصورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کورونا مریضوں کا علاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلیے بڑی خبر

    گذشتہ روز حکومت نے جانب سے کورونا مریضوں کےعلاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا،مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونامریضوں کا براہ راست علاج کرنیوالے کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنل کواسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

    یاد رہے صوبائی محکمہ صحت نے ہیلتھ ملازمین کواضافی بنیادی تنخواہ دینےکی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی اور کہا تھا کہ مطابق کورونا کی وبائی صورتحال میں ڈاکٹرزکی خدمات قابل تعریف ہیں، تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    محکمہ صحت نے سفارش کی تھی کہ ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل عملے کو کورونا سے لڑنے پر زبردست الاؤنس دیا جائے گا، صوبے کے ڈاکٹر فرنٹ لائن کے سولجر ہیں۔

  • سندھی ثقافت کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے کا دن

    سندھی ثقافت کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے کا دن

    کراچی: سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے،اس دن کے منانے کا مقصد دنیا کو محبت و امن کا پیغام دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام ہی علاقوں میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا،  بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین نے اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا۔

    ثقافتی دن کے موقع پر مہمانوں اور مقامی افراد کو  سندھی ٹوپی اور اجرک تحفے میں پیش کی گئی اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا گیا اس کے علاوہ خصوصی تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

    سندھ کی تہذیب وثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے حکومتِ سندھ نے سات دسمبرکو سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کیا جو ہرسال بڑھ رہا ہے۔

    اس دن کو منانے کا ایک اور اہم مقصد یہ پیغام دینا بھی ہے کہ سندھ کی سرزمین ثقافتی ورثے سے مالامال ہے۔

    سکھر میں بچے بڑے سب ہی ٹوپی اجرک پہنے گھروں سے باہر نکلے اور ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی، اسی طرح جیکب آباد میں بھی سندھی ٹوپی اور اجرک کا ثقافتی دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس ضمن میں  شہر کے مختلف علاقوں سے ثقافتی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

    حیدرآباد میں سندھی ثقافت کا دن جوش خروش سے منایا گیا، پریس کلب کے باہر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے سندھی نغموں پر خوب رقص کیا۔

    علاوہ ازیں سندھ کے مختلف شہروں میں  ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، گورنر سندھ نے ثقافتی دن پر تمام شہریوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں اور آج صرف محبتیں تقسیم کرنے کا دن ہے‘۔

    سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے بھی سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس دن کا خصوصی اہتمام کیا۔