Tag: SinfeAahan

  • صنف آہن: ‘کیا تم اسلام آباد سے ہو’، دلچسپ جملے نے دل موہ لئے

    صنف آہن: ‘کیا تم اسلام آباد سے ہو’، دلچسپ جملے نے دل موہ لئے

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل صنف آہن نے صارفین کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے اور ہر آنے والی نئی قسط سوشل میڈیا پر ریکارڈ بنارہی ہے۔

    ڈرامہ سیریل صنف آہن کی تیسری قسط گذشتہ شب اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی گئی، اس قسط کے بہترین سین نے صارفین کو دلوں کو چھولیا ہے،صرف چند گھنٹوں کے دوران 2.1 ملین صارفین اس مقبول ترین ڈرامے کو دیکھ چکے ہیں۔

    دلچسپ سین میں یمنیٰ زیدی ( پشتون فوجی افسر شائستہ خانزادہ ) کبریٰ خان فوجی افسر (ماہجبین مستان) کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کیا آپ اسلام آباد سے ہو، جواب میں کبریٰ خان کہتی ہیں کہ ‘آپ کو کیسے پتا؟ تو شائستہ خانزادہ کہتی ہیں کہ ‘لگ رہی ہو’۔

    جواب میں کبرٰی خان نے یمنی زیدی سے استفسار کیا کہ ‘پشاور سے ‘ تو شائستہ خانزادہ (یمنیٰ زیدی ) کہتی ہیں کہ آپ کو کیسے پتہ ؟ کبریٰ خان وہی جواب دہراتی ہیں جو یمنی زیدی نے کہا تھا کہ ‘لگ رہی ہو’۔

    یمنیٰ زیدی معصومیت سے کبریٰ خان کو جواب دیتی ہیں کہ لگ رہی ہوں لیکن غلط لگ رہی ہوں ، ‘میں وزیرستان سے ہوں۔

    دلوں کو چھو لینے والے اس ڈرامے کی صرف تین قسطوں نے صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹوئٹر پر یہ ابھی بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

  • ’صنفِ آہن‘ میں سری لنکن اداکارہ کے کردار کی جھلک مداحوں کو بھاگئی

    ’صنفِ آہن‘ میں سری لنکن اداکارہ کے کردار کی جھلک مداحوں کو بھاگئی

    ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کے موضوع پر بنایا جارہا ہے، اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامے کے کئی ٹیزر ریلیز کئے جاچکے، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    ایسا ہی ایک ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے جو کہ یقینا مداحوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا، مذکورہ ٹیزر سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار پر مبنی ہے۔

    ’صنف آہن‘ میں یحالی تاشیا پاکستانی اداکاراؤں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے ہمراہ فوجی روپ میں دکھائی دیں گی، یحالی تاشیا نے ڈرامے میں سری لنکن فوجی کیڈٹ ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کیا ہے جو تربیت حاصل کرنے پاکستان آتی ہیں۔

    جاری کیے گئے ٹیزر میں انہیں سجل علی سمیت دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ پاکستان میں سخت ملٹری ٹریننگ لیتے دکھایا گیا ہے،  سری لنکن فوجی کیڈٹ دوران تربیت نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرتی ہیں بلکہ وہ اردو زبان بھی بولنا سیکھ جاتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’فیصلہ لے لیا میں نے مجھے فوج میں جانا ہے

    ٹیزر میں وہ اداکارہ سجل علی کو بتاتی ہیں کہ ان کے ہمسفر سری لنکا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

    اس ٹیزر میں سری لنکن اداکارہ کے یونیفارم پر نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان کا بیج بھی آویزاں دکھایا گیا ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان پر دو ملکوں کی ذمہ داری ہے، اس وجہ سے وہ ہر کام احتیاط کے ساتھ سر انجام دیں۔

    ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے، ڈرامے کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، شہزاد نصیب اور ثنا شاہ نواز ہیں۔

    ڈرامے کو عنقریب اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائےگا۔