Tag: Singapor

  • بیٹے کو بلی کے پنجرے میں قید رکھنے، گرم پانی سے مارنے والے والدین کو بڑی سزا مل گئی

    بیٹے کو بلی کے پنجرے میں قید رکھنے، گرم پانی سے مارنے والے والدین کو بڑی سزا مل گئی

    سنگاپور: اپنے 5 سالہ بیٹے کو بلی کے پنجرے میں قید رکھنے اور گرم پانی ڈال کر جان سے مارنے والے ماں باپ کو طویل قید اور کوڑوں کی سزا مل گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں والدین نے اپنے ہی پانچ سالہ بچے کو بلی کے پنجرے میں قید رکھا، اور اس پر گرم پانی ڈال کر اسے جان سے مار دیا، جس پر عدالت نے دونوں کو 27 سال قید کی سزا سنا دی، جب کہ باپ کو اضافی طور پر 24 کوڑوں کی سزا بھی دی گئی۔

    28 سالہ رضوان عبد الرحمان اور اس کی 28 سالہ بیوی ازلین اروجونا نے کئی مرتبہ اپنے بچے کو گرم پانی سے جلایا، وکلا نے عدالت میں کہا کہ والدین نے ٹویا پایوہ میں اپنے ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ میں اپنے بچے کو 15 اور 22 اکتوبر 2016 کے درمیان چار مرتبہ گرم پانی سے جلایا، ایک موقع پر بچے نے چلا کر کہا کہ کیا تم لوگ پاگل ہو گئے ہو؟ جس پر انھوں نے اسے اور بھی جلایا۔

    بچے کے والدین جنھوں نے اپنے ہی بیٹے کو پنجرے میں بند رکھا اور گرم پانی ڈال کر مار دیا

    سنگاپور ہائی کورٹ نے بچے کے باپ رضوان کو 24 کوڑوں کی اضافی سزا بھی سنائی، جج کا کہنا تھا کہ بیٹے کے قتل کے جرم میں عورت بھی برابر کی شریک ہے اس لیے کوڑوں کے بدلے اسے ایک سال اضافی قید کی سزا سنائی جاتی ہے، وکلا نے عدالت کو بتایا کہ یہ بچوں پر تشدد کا بدترین کیس ہے۔

    عدالت میں یہ کیس 12 نومبر کو شروع ہوا تھا، جب کہ بچے کا انتقال 22 اکتوبر 2016 کو ہوا تھا، اس وقت اس کا جسم 198 فارن ہائیٹ (92 ڈگری سیلسئس) گرم پانی سے جلایا گیا تھا، جس سے اس کا جسم 75 فی صد جھلس گیا تھا، وکلا نے کہا کہ اپنی موت کے دن بچہ مبینہ طور پر بلی کے پنجرے میں قید کیا گیا تھا۔

    عدالت میں بتایا گیا کہ بچے کی ماں اسے نہلانا چاہ رہی تھی لیکن بچے نے انکار کر دیا، ماں نے بچے کے باپ کو بلایا تو اس نے کھولتا ہوا پانی اس کے سر اور پیٹھ پر ڈال دیا، بچہ آگے کی طرف گرا اور بے حس و حرکت ہو گیا، والدین نے فوری طور پر طبی امداد کی بجائے اسے 6 گھنٹے کے بعد اسے اسپتال پہنچایا۔

    جب عدالت میں کیس کی سماعت کا آغاز ہوا تو پہلے دن بتایا گیا کہ پانچ سالہ بچے کو پنجرے میں قید رکھا گیا تھا اور اسے کئی ماہ سے گرم چمچوں اور چمٹیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، طبی رپورٹ میں بچے کی موت کی وجہ گرم پانی سے جلایا جانا بتایا گیا، بچے کے زخموں کی تصاویر بھی عدالت میں ایک اسکرین پر دکھائی گئیں۔

    پیتھالوجسٹ کی رپورٹ کے مطابق بچے کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، بازؤں، کھوپڑی اور ہونٹوں پر زخم کے نشان تھے، مسوڑھے پھٹے ہوئے تھے، اسپتال میں اسے لایا گیا تو اگلے ہی دن اس کا انتقال ہو گیا۔

    معلوم ہوا کہ 2011 میں جب بچہ پیدا ہوا تو اسے ایک رضاعی خاندان کے حوالے کیا تھا تاہم 2015 میں اسے اپنے والدین کو لوٹا دیا گیا، بچے کے والدین بے روزگار ہیں اور ان کے دیگر بچے بھی ہیں، انھوں نے کئی مواقع پر بیٹے پر تشدد کیا، گرم چمچے سے اس کی ہتھیلی بھی جلائی گئی۔

  • شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست رابطے میں ہیں:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست رابطے میں ہیں:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست رابطے میں ہیں، چین نے شمالی کوریا اور امریکا کو ملانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر چین کی جانب سے مزید تعاون کے خواہاں ہیں، چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ چین سے تجارتی اور سفارتی تعلقات میں فرق ہے، صدر ٹرمپ انصاف اور مشترکہ مفادات پر مبنی تجارت چاہتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کم جونگ اُن کے دورہ چین کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں۔


    شمالی کوریا معاملہ، امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں معطل


    غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان دو روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اس دوران وہ امریکی صدر سے سنگا پور میں ہونے والی ملاقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع اور پینٹاگون کو خلائی فوج بنانے کا حکم دے دیا


    دوسری جانب شمالی کوریا کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا اور جنوبی کوریا نے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق وعدوں پر کاربند رکھنا ہے، ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ملکوں کے لیے موثر ثابت ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کم جونگ ان کو وائٹ ہاؤس ضرور بلاؤں گا: امریکی صدر

    کم جونگ ان کو وائٹ ہاؤس ضرور بلاؤں گا: امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو وقت آنے پر وائٹ ہاؤس ضرور بلاؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نجی ٹی وی کے صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ کم جونگ ان کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیں گے؟

    جواب میں امریکی صدر نے بڑے پرجوش انداز میں کہا کہ ’کیوں نہیں، کم جونگ ان بہت ذہین اور باصلاحیت انسان ہیں انہیں میں وائٹ ہاؤس ضرور بلاؤں گا، ہماری ون ٹو ون ملاقات بہت خوشگوار رہی جلد نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک خاص قسم کے معاہدے پر دست خط بھی کیے جسے اب تک میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی دونوں ممالک کی جانب سے پبلک کیا گیا ہے۔


    امریکی صدراورشمالی کوریا کے رہنما کی تاریخی ملاقات


    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا اب ایسا نہیں جیسا پہلے تھا، کم جونگ ان نے اپنی پوزیشن بھی تبدیل کی ہے جس سے ہمارے تعلقات کو تقویت ملے گی۔

    اس موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کو بھلا کر ایک نیا سفر شروع کرنا چاہتے ہیں، دنیا اب بڑی تبدیلی کی توقع کر رہی ہے، امید ہے ہم ایک بار پھر جلد ساتھ بیٹھیں گے۔

    خیال رہے کہ سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے درمیان ون آن ون ملاقات جزیرہ سینٹوسا کے کیپیلا ہوٹل میں ہوئی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ نے ملاقات کے آغاز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور فوٹوسیشن بھی ہوا، اس موقع پر دونوں سنجیدہ نظر آئے لیکن بات چیت ہوئی تو چہروں پرمسکراہٹ بھی آگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔