Tag: singer KK

  • کے کے  کو کون سا مرض لاحق تھا؟ پوسٹ مارٹم میں تہلکہ خیز انکشافات

    کے کے کو کون سا مرض لاحق تھا؟ پوسٹ مارٹم میں تہلکہ خیز انکشافات

    نئی دہلی: بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف (کے کے) کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

    پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے دل کے گرد چربی کی تہہ تھی جو سفید ہوگئی تھی اور جب دل کھولا گیا تو والوز سخت ہوگئے تھے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کو ہسٹوپیتھو لوجیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہسٹوپیتھو لوجیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ گلوکار کے جسم سے ملنے والی ادویات کے نمونے ہیں، کے کے جسم سے وٹامن سی، اینٹی ایسڈز سمیت دس مختلف دوائیں سیرپس کے ساتھ ملی ہیں جو تیزابیت، سینے کی جلن اور گیس میں فوری آرام فراہم کرتی ہیں جبکہ ان میں کچھ ہومیوپیتھک ادویات بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کے کے کی عین موت سے قبل کی ہوٹل کی فوٹیج سامنے آ گئی

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ گلوکار اکثر اینٹی ایسڈ گولیاں کھاتے تھے، اکتیس مئی کی صبح بھی اُنہوں نے اپنے مینیجر کو بتایا تھا کہ انہیں کمزوری ہورہی جبکہ موت سے چند گھنٹے قبل گلوکار نے اپنی بیوی کو بتایا تھا کہ اُن کے کندھے اور بازوؤں میں درد ہو رہا ہے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق دل میں سختی وقت کے ساتھ ساتھ پیدا ہوتی ہے، اس لیے پوسٹ مارٹم رپورٹس کو ہسٹوپیتھولوجیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے کہ معروف بھارتی گلوکار اکتیس مئی کو کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد نیو مارکیٹ تھانے کے علاقے کے تحت واقع گرینڈ ہوٹل میں گرگئے تھے اور اُنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

  • گلو کار کے کے کو بچایا جا سکتا تھا، انکشاف

    گلو کار کے کے کو بچایا جا سکتا تھا، انکشاف

    گلوکار کے کے کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر انھیں بر وقت طبی امداد پہنچائی جاتی تو وہ یقیناً بچ سکتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ڈاکٹر نے اس شبہ کی تصدیق کی ہے کہ گلوکار کے کے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

    انھوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گلوکار کو طویل عرصے سے دل کے مسائل تھے جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    ڈاکٹر کے مطابق گلوکار کے بائیں مین کورونری شریان میں بڑی رکاوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر شریانوں اور ذیلی شریانوں میں چھوٹی رکاوٹیں بھی موجود تھیں، جب لائیو شو کے دوران بہت زیادہ جوش و خروش خون کے بہاؤ کو روکنے کا سبب بنا تو انھیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

    کے کے کی بیٹی کا والد کیلیے جذباتی پیغام

    انھوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر گلوکار کو سی پی آر دیا جاتا تو اُنھیں بچایا جا سکتا تھا۔

    یاد رہے کہ 31 مئی کو کولکتہ میں ایک شو سے واپسی کے بعد گلوکار کے کے گرینڈ ہوٹل میں گر گئے تھے، جس پر اُنھیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا۔

  • کے کے کی عین موت سے قبل کی ہوٹل کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کے کے کی عین موت سے قبل کی ہوٹل کی فوٹیج سامنے آ گئی

    ممبئی: مشہور بھارتی پلے بیک سنگر کے کے کی عین موت سے قبل کی ہوٹل کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے نہایت مقبول گلوکار کرشن کمار کنتھ (کے کے) کی اچانک موت سے پورا ملک صدمے کی کیفیت میں ہے، منگل کو کولکتہ میں لائیو کانسرٹ میں پرفارمنس کے بعد جب وہ ہوٹل منتقل ہوئے تو انھیں اچانک دل کا جان لیوا دورہ پڑ گیا تھا۔

    کے کے کی کئی وائرل فوٹیجز سامنے آئی ہیں جن میں وہ موت سے کچھ ہی دیر قبل بری کیفیت میں نظر آتے ہیں، اب ہوٹل کے اندر کی بھی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں وہ کوریڈور میں گزرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    اس ویڈیو میں وہ لفٹ میں نظر آئے، یہ ویڈیو گلوکار کو اسپتال لے جانے سے پہلے لفٹ کیمرے نے قید کی تھی، ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کے کے بہت تھکے ہوئے تھے اور ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، ایک اور ویڈیو میں کے کے کو اسٹیج سے واپس آنے کے بعد ہوٹل کے کوریڈور میں بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    کے کے کی طبیعت بگڑنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    اس سے قبل کے کے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ مداحوں کے ہجوم میں گھرے ہوئے تھے، ان کی ٹیم انھیں اس مقام سے لے جانے کی کوشش کر رہی تھی، ویڈیو میں کے کے کے کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت تھکے ہوئے تھے، ایک اور وائرل کلپ میں گلوکار اپنی ٹیم کو آڈیٹوریم کے اندر گرمی اور نمی کے بارے میں بتاتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کے کے سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے تھے، موت کے بعد گلو کار کے آخری میوزک پروگرام کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

  • کیا گلوکار کے کے کو بھی قتل کیا گیا؟ ایف آئی آر درج

    کیا گلوکار کے کے کو بھی قتل کیا گیا؟ ایف آئی آر درج

    ممبئی: مشہور بھارتی پلے بیک سنگر کے کے کی طبعی موت بھی متنازع ہو گئی، پولیس نے ان کی غیر فطری موت کی ایف آئی آر درج کر دی ہے۔

    بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کے کے کی موت کی موت غیر طبعی تھی، ان کی پیشانی اور ہونٹوں پر مبینہ طور پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں، پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اُس کنسرٹ کے منتظمین سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جس میں شرکت کے بعد کے کے کی موت واقع ہوئی، اُس ہوٹل کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جس میں کے کے ٹھہرے ہوئے تھے۔

    پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گلوکار کی موت جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے، گلوکار کی موت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، بنگال بی جے پی کے سابق صدر دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت پر سوال اٹھا کر کہا کہ جس طرح سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا وہ درست نہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    نامور بھارتی گلوکار پرفارمنس کے بعد چل بسے

    دلیپ گھوش نے کہا اے سی کے بغیر اور اتنی بھیڑ میں کیسے کام کرنا پڑا، بھیڑ گنجائش سے زیادہ تھی اور اے سی بند تھا، دریں اثنا، گلوکار کے کے کے اہل خانہ بھی کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کے کے (کرشن کمار کنتھ) کا منگل کی رات کولکتہ میں کنسرٹ کے بعد موت اچانک موت واقع ہو گئی تھی، کے کے کی عمر 53 سال تھی، ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

    کے کے نے نذرل منچ میں ایک کالج کی طرف سے منعقدہ تقریب میں ایک گھنٹے تک گانے گائے، اور پھر ہوٹل واپس لوٹے، اس وقت ان کی طبیعت ناساز تھی۔