Tag: singer tahir shah

  • گلوکار طاہر شاہ کا گانا ” فرشتہ ” ریلیز، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    گلوکار طاہر شاہ کا گانا ” فرشتہ ” ریلیز، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کراچی : سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا فرشتہ ریلیز کیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔

    طاہر شاہ اور فرشتہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔ پہلے گانے آئی ٹو آئی سے شہرت پانے والے گلوکار طاہر شاہ نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا کو طویل انتظار کرانے کے بعد نیا گانا فرشتے ریلیز کیا تو اس نے سوشل میڈیا کی ٹرینڈز لسٹ پر قبضہ ہی جما لیا۔

    سوشل میڈیا پر اس گانے کے حوالے سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے، لوگ اپنے کمنٹس میں طنز و مزاح کے ساتھ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں، صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی اس گانے پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    طاہر شاہ کا گانا’فرشتہ‘دراصل ان کے پچھلے گانے ’اینجل‘کا اردو ورژن ہے جس میں اینیمیشن کو خصوصی جگہ دی گئی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب پر گانے کو پسند کرنے والوں سے زیادہ لوگوں نے گانے کو سنا اور اسے ناپسند بھی کیا۔

    کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورت حال میں دیگر مصروفیات کے متاثر ہونے اور گھروں تک محدود انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت نے طاہر شاہ کا گانا ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک نصف درجن سے زائد ٹرینڈز بنا کر ان کے ’فرشتے‘ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر جاری کردہ طاہر شاہ کے گانے کو چند گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا جب کہ خود یوٹیوب ڈیٹا کے مطابق ویڈیو سائٹ پر ٹرینڈ کرنے والی ویڈیوز میں بھی یہ نمایاں ہے۔

  • طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی  سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    طاہر شاہ کے گانے اینجل پر امریکی سفارتخانے کا مزاحیہ رد عمل

    کراچی : سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے گانوں سے شہرت پانے والے طاہرشاہ کی ویڈیو کو پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔

    ان کے نئی وڈیو البم اینجل کی دھوم امریکی قونصل خانے تک جا پہنچی، جہاں امریکی اہلکار اس بے حد محظوظ ہوئے۔

    امریکی اہلکاروں نےگانا سننے کیساتھ ساتھ اس کے ردعمل کی ویڈیو بھی جاری کردی، جو ویڈیو سے بھی زیادہ مزاحیہ ہے۔

    اس ویڈیو کو امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر جاری کر دیا ہے، جس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، ایک اور خاتون نے حیرانگی سے کہا کہ یہ کیا ہورہاہے؟

    ایک شخص نے معلوم کیا کہ کیا کسی کی شادی ہو رہی ہے؟ تو کسی نے کہا کہ طاہرشاہ کا لباس کسی شہزادی کی طرح ہے۔

    ایک خاتون نے کہا کہ میں ان خیالات میں الجھی ہوں کہ اس کے پروں کو کیا ہوا؟ ایک اور خاتون نے نہایت دلچسپ سوال کیا کہ اردو میں مین کائینڈ کیاہے؟

    ویڈیو میں اسی طرح کے دیگر حیران کن سوالات پوچھے گئے ہیں جو شاید طاہر شاہ کے علاوہ کوئی اور نہ دے سکے، مجموعی طورپر امریکی قونصل خانے کے ملازمین نے اس گانے کو پسند کیا۔