Tag: Singing

  • علیزے شاہ کی گلوکاری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    علیزے شاہ کی گلوکاری نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو اور کچھ تصاویر شیئر کی جس میں انہیں بولڈ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    ویڈیو میں علیزے شاہ کو بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان اور کترنیہ کیف کے مشہور گانے’ ہیر‘ کو گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، ان کی تصاویر و ویڈیوز پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aliza shah (@alizehshahofficial)

    لیکن علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں مداحوں کی جانب سے اداکارہ پر تنقید ہوتی نظر آتی ہے جسکی بڑی وجہ انکا اپنے چہرے کی بناوٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

    تاہم اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے کھل کر تعریف و تنقید کی جاتی ہے۔

    اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔

    علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔

  • گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

    گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

    ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی، جس کے بعد صارفین کو اپنی آواز میں سونگز ویڈیوز بنانے کی سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے بیشتر افراد خود گانے تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    جی ہاں! غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے خود گانے تیار کرسکیں گے۔

    TikTok

    اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی۔ لارج لینگویج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے۔

    اس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں ساؤنڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے۔

    کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ اے آئی سانگ جنریٹر نہیں اور ممکنہ طور پر اس نام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    Songs

    ترجمان کے مطابق اس فیچر کی ابھی آزمائش کی جا رہی ہے اور اس سہولت کے ذریعے کیٹلاگ میں موجود کسی بھی میوزک کو استعمال کرکے گانا تیار کرنا ممکن ہوگا۔

    یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے جانے والے گانوں کے معیار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

    اے آئی کی مدد سے گانوں کو تیار کرنے کا رجحان نیا نہیں بلکہ گزشتہ مہینوں میں ایسے کئی گانے وائرل ہو چکے ہیں، ٹک ٹاک پہلا پلیٹ فارم نہیں جو اس طرح کے اے آئی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب کی جانب سے بھی اے آئی کی مدد سے گانے تیار کرنے کے فیچرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔

     

  • جنید صفدر کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل، حاضرین کی داد

    جنید صفدر کے گانا گانے کی ایک اور ویڈیو وائرل، حاضرین کی داد

    لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر کی ایک تقریب کے موقع پر گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات سے قبل ’’قوالی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان بھی مدعو تھے۔

    جنید صفدر نے ’’قوالی نائٹ‘‘ کے دوران راحت فتح علی خان کا خوبصورت گیت ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ گاکر لوگوں پر سحر طاری کردیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

    جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ بھی اپنے شوہر کے برابر بیٹھی گانے کا لطف لیتی رہیں اور زیر لب ان کے ساتھ گانا گنگناتی رہیں، تقریب میں موجود راحت فتح علی خان کو بھی جنید صفدر کا گانا بھا گیا اور وہ بھی گانے کے دوران انہیں داد دیتے رہے۔

    جنید صفدر کی گانا گانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، صارفین جنید صفدر کی آواز کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔

    جنید صفدر کی اپنے نکاح پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے لندن میں اپنے نکاح کی تقریب میں معروف گانا ’’کیا ہوا تیرا وعدہ‘‘ گا کر سب کو حیران کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اسی ویڈیو کی وجہ سے جنید صفدر یکدم سوشل میڈیا پر چھاگئے تھے۔

  • مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز ایک رسم کے موقع پر دیگر خواتین کے ہمراہ گانا گا رہی ہیں۔

    شادی کی تقریبات میں خواتین کا سب سے پسندیدہ گانا "میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا یہ ہری ہری چوڑیاں” مریم نواز نے گایا جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس میں کوئی اسے نجی معاملہ قرار دے رہا ہے تو کسی کو گانا بہت پسند آیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کسی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ شادی میں کیا کر رہے ہیں، صرف اُن کے خلاف موجود مقدمات سے ہے۔

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی، بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائے ونڈ میں ہوگیا ہے۔

    شادی کی ایک اور تقریب میں اس سے قبل مریم نواز نے بالی ووڈ کی مشہور فلم "جرم” کا شہرہ آفاق گانا "جب کوئی بات بگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا”گایا تھا جسے صارفین نے پسند کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے کزن اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وہ مشہور گانا ’سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں۔‘ گنگنا رہے تھے۔

  • موسیقی اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

    موسیقی اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ، سائنسدانوں کی نئی تحقیق

    لندن : برطانوی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بولنے کے مقابلے میں گانے کے ذریعے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس میں آواز سب سے اہم خطرہ ہے۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں برطانوی حکومت نے پیشہ ور اور غیر پیشہ ور افراد کے لیے گانے کی ریہرسلز اور پرفارمنس کی اجازت دیتے ہوئے سماجی دوری کے فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے ہدایات میں تبدیلی بھی کی تھی۔

    یہ فیصلہ یونیورسٹی آف برسٹول کے سائنسدانوں کی تحقیق پر مبنی تھا جنہوں نے 25 پیشہ ور گلوکاروں کے ایروسولز  اور  سانس کے ذریعے منہ سے نکلنے والے قطروں کا جائزہ لیا تھا۔

    ان 25 گلوکاروں نے گانے، بولنے، سانس لینے اور کھانسنے کی مشقیں کی تھیں، محققین نے پتا لگایا کہ بولنے یا گانے کی آواز میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ایروسول کی مقدار میں 20 سے 30 گنا اضافہ ہوا، تاہم ایک ہی آواز پر گانے اور بولنے کے دوران گانا گاتے وقت ایروسول کی مقدار کم تھی۔

    علاوہ ازیں مختلف انواع جیسا کہ کورل، میوزیکل تھیٹر، اوپرا، جاز، گاسپیل راک یا پاپ گانوں کے دوران پیدا ہونے والے ایروسول میں نمایاں فرق نہیں تھا۔

    اس حوالے سے ای اس پی آر سی سینٹر فار ڈاکٹرل ٹریننگ ان ایروسول سائنس کے ڈائریکٹر جوناتھن ریڈ کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے ایروسول کے چھوٹے ذرات میں وائرس کی منتقلی اس وقت ہوتی ہے جب کوئی بولتا ہے یا گاتا ہے اور دونوں میں ممکنہ طور پر ذرات کی ایک جیسی مقدار پیدا ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیق نے فن سے تعلق رکھنے والوں کے کووڈ-19 کی سفارشات کے لیے ایک اہم سائنسی بنیاد فراہم کی محفوظ طریقے سے اپنا کام فعال کرسکتے ہیں تاہم اس دوران ہوا کے ذریعے وائرس کی منتقلی کو روکنےکے لیے پرفارمرز اور شائقین کی جگہوں کو مناسب طریقے سے ہوادار بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے انڈور مقامات میں ایروسول کے ذریعے کورونا وائرس کی منتقلی کے امکان سے آگاہ کیا تھا تاہم اس معاملے پر انہیں مزید شواہد درکار ہیں۔

  • گلہ بانی کے لیے استعمال کی جانے والی مسحور کن موسیقی

    گلہ بانی کے لیے استعمال کی جانے والی مسحور کن موسیقی

    دنیا بھر میں مویشی پالنے والے افراد اپنے جانوروں کے لیے الگ زبان اور انداز مخصوص کردیتے ہیں جس سے ان کے جانور بہت مانوس ہوتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک انوکھی زبان سے متعارف کروانے جارہے ہیں۔

    اسکینڈے نیوین ممالک میں مویشیوں کو بلانے کے لیے اونچے سروں میں ایک مخصوص دھن بجائی جاتی ہے جو سننے میں بہت خوبصورت اور سحر زدہ لگتی ہے۔

    یہاں کے لوگ مویشیوں کو چرنے کے لیے پہاڑوں کی طرف بھیج دیتے ہیں اور پھر شام کے وقت واپس بلانے کے لیے اس مخصوص آواز کا استعمال کرتے ہیں جسے سن کر مویشی جیسے سحر زدہ سے ہو کر دوڑے چلے آتے ہیں۔

    ایسے میں ڈھلتی شام کے وقت سرسبز میدانوں میں گونجتی یہ موسیقی اور مویشیوں کے گلے میں بندھی گھنٹیوں کی کھنکھناہٹ سے ماحول نہایت سحر انگیز سا ہوجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ترکی کے گاؤں کی انوکھی اور خوبصورت زبان

    یہاں ہر خاندان میں یہ موسیقی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے جو عموماً نسلوں تک سفر کرتی ہے۔ گو کہ یہ روایت بہت کم ہوگئی ہے تاہم ناروے اور سوئیڈن میں اب بھی اس کا رواج موجود ہے۔

    اس موسیقی کو مشہور اینی میٹڈ فلم فروزن میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ کے مداحوں کی یہودی مخالف گانے کی ویڈیو وائرل

    فٹبال ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ کے مداحوں کی یہودی مخالف گانے کی ویڈیو وائرل

    ماسکو : روس میں جاری عالمی فٹبال کپ 2018 کے دوران انگلینڈ کے حامیوں کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے دوران انگلینڈ کے مداحوں کی جانب سے نسل پرستی پر مبنی گیت کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مداح مبینہ طور پر یہودیت مخالف اور جرمنی کے سابق ڈیکٹیٹر ایڈ ولف ہٹلر کی حمایت میں کھڑے ہوکر گانے گا رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران یہودی مخالف گیت گانے کا مقصد ٹوٹنہیم فٹبال کلب کے یہودی مداحوں کی توہین کرنا تھا، جنہیں اکثر نسل پرستوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز انگلینڈ کی جانب سے تیونس کو 2، 1 سے شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نفرت انگیزی پر مبنی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    خیال رہے کہ گروپ جی میں تیونس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سابق عالمی چیمپین انگلینڈ کو موجودہ کپتان ہیری کین کی جانب سے داغے گئے گولوں نے فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

    یہودی مخالف افکار پر مبنی ویڈیو کو روس کے علاقے ولگوگریڈ میں واقع’گیلریریا پب‘ میں فلمایا گیا ہے جہاں فٹبال ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم کے مداحوں کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران تاحال اچھی اخلاقیات کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور انہوں نے دیگر ٹیموں کے حامیوں کے ساتھ بھی اچھا رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

    گروپ جی کے شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اتوار کے روز پانامہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ اور پانامہ کی ٹیموں کا میچ سہ پہر 3 بجے نیزنے نوگروڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لتا منگیشکر نے شہرت کی وجہ میڈم نورجہاں اور اردو کو قرار دے دیا

    لتا منگیشکر نے شہرت کی وجہ میڈم نورجہاں اور اردو کو قرار دے دیا

    ممبئی: بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ میڈم نورجہاں کا انداز بہت پسند تھا اور میں آج تک اپنی اردو بہتر بنانے کے لیے اُن کے گائے ہوئے گیت سنتی ہوں۔

    موسیقی کی دنیا میں اپنے 75 سال مکمل ہونے پر لتا منگیشکر نے کہا کہ ’’میوزک انڈسٹری میں حاصل ہونے والی کامیابی کی بڑی وجہ اردو ہے، اس کے بہترین تلفظ کی وجہ سے ہی فلموں میں گائے ہوئے گانوں کے باعث عروج حاصل ہوا‘‘۔

    انہوں نے اپنی کامیابی کے راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی گلوکارہ میڈم نورجہاں کا انداز، کے ایل سہگل اور موسیقار نوشاد علی کی گائیکی نے ہی مجھے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، ان لوگوں کے اردو زبان میں گائے ہوئے گیت سننے کے بعد اردو سمجھنے میں کافی مدد ملی۔


    پڑھیں: ’’ پینسٹھ کی جنگ میں ملکہ ترنم نورجہاں نے ملّی جذبے کو پروان چڑھایا ‘‘


    لتا منگیشکر نے کہا کہ میڈم نورجہاں کے انداز اور اُن کے گیتوں کو سننے کے بعد ہی اردو الفاظ سمجھنے اور ان کی ادا کرنے میں بہت مدد ملی، خیال رہے لیجنڈ اداکارہ نے بالی ووڈ انڈسٹری کی متعدد فلموں کے لیے گیت گائے ہیں۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 1942 سے گلوکاری سے وابستہ ہیں اور کم عمری میں ہی اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا تھا۔ لیجنڈ گلوکارہ نے اپنی منفرد آواز سے دنیا بھر میں ممتاز مقام حاصل کررکھا ہے اور اُن کے گائے ہوئے کئی گیت آج بھی میوزک کے شوقین افراد کو بے حد پسند ہیں۔