Tag: Single National Curriculum

  • ‘یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے’

    ‘یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے’

    ملتان:وزیر تعلیم پنجاب مرادراس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کو یقینی بنا رہے ہیں، یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کو یقینی بنا رہے ہیں، یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے۔

    مرادراس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں کلاس رومز میں اضافے کے اقدامات کر رہے ہیں، ڈینگی کے خاتمے کےلیےاسکولوں میں اسپرے کرا رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت اساتذہ کو سہولتیں دینے کے اقدامات کررہی ہے۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔

    یاد رہے اگست میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا اجرا کیا تھا ، جس کا مقصد ملک میں ہر بچے کو سیکھنے اور بڑھنے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہییں۔

  • ‘ایک نصاب اورایک قوم’ ، وزیراعظم کی قیادت میں ایک اور سنگ میل عبور

    ‘ایک نصاب اورایک قوم’ ، وزیراعظم کی قیادت میں ایک اور سنگ میل عبور

    اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، انشااللہ اب ہوگا ایک نصاب اورایک قوم، ہرشہری کو یکساں تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، آج ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا اجراکردیا گیا، ہرشہری کو یکساں تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، طبقاتی نظام تعلیم معاشرے میں ناہمواریاں کو جنم دیتی ہے، انشااللہ اب ہوگا ایک نصاب اورایک قوم۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران نےآج یکساں قومی نصاب کا آغازکردیا ہے ، ملک میں ہر بچے کو سیکھنے اور بڑھنے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہییں، مبارک ہوشفقت محمود! آپ کی محنت رنگ لا رہی ہے۔