Tag: Sinovac vaccine

  • سائنو ویک اپنی ویکسین میں اومیکرون کے خلاف تبدیلی کرنے کے لیے تیار

    سائنو ویک اپنی ویکسین میں اومیکرون کے خلاف تبدیلی کرنے کے لیے تیار

    چینی کمپنی کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین سائنو ویک کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کے لیے اس ویکسین کو جلد اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق چینی کمپنی سائنو ویک نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کووڈ 19 ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں اور وہ کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے لیے برق رفتاری سے ویکسین کے اپ ڈیٹ ورژن کو پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

    کمپنی نے بتایا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ بڑے پیمانے پر ویکسین کا نیا ورژن تیار کرنے کے لیے پراعتماد ہے، مگر ایسا اسی وقت ہوگا جب ریگولیٹری منظوری حاصل ہوجائے گی اور ایسے شواہد سامنے آئیں گے جن سے ثابت ہو کہ ویکسین کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔

    کمپنی نے مزید بتایا کہ ٹیکنالوجی اور پروڈکشن اوریجنل وائرس والی ہی ہوگی جبکہ اس نئی قسم کو آئسولیٹ کرنے پر فوری بنیادوں پر ویکسین کو تیار کیا جاسکتا ہے، جس کی پروڈکشن کوئی مسئلہ نہیں۔

    مگر چینی کمپنی نے واضح کیا کہ متعلقہ تحقیق مکمل ہونے کی ضرورت ہوگی اور نئی ویکسینز کو ریگولیٹری ضروریات کے تحت منظوری کی ضرورت ہوگی، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس نئی قسم کے لیے ایک بالکل نئی ویکسین کی تیاری اور پروڈکشن کی ضرورت ہے یا نہیں۔

    سائنو ویک نے بتایا کہ وہ تحقیقی رپورٹس کی مانیٹرنگ باریک بینی سے کر رہی ہے اور اومیکرون قسم سے متعلق نمونوں کو گلوبل پارٹنر نیٹ ورک کے ذریعے اکٹھا کررہی ہے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ ایک نئی ویکسین کی ضرورت ہے یا نہیں۔

    کمپنی کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو ہم برق رفتاری سے طلب پوری کرنے کے لیے نئی ویکسینز کی تیاری اور پیش کرنے کے قابل ہیں۔ سائنو ویک نے اس سے قبل گیما اور ڈیلٹا اقسام کے لیے بھی ویکسینز کو تیار کیا تھا مگر اوریجنل ویکسین کے ڈیزائن کو تبدیل نہیں کیا گیا جو ان اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہوئیں۔

    کووڈ ویکسینز تیار کرنے والی دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اومیکرون کے خلاف ردعمل پر غور کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب فائزر اور بائیو این ٹیک نے اعلان کیا ہے کہ انہیں 2 ہفتے کے اندر معلوم ہوجائے گا کہ اس نئی قسم کے خلاف ویکسین کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

    کمپنی نے بتایا کہ فائزر اور بائیو این ٹیک 6 ہفتوں کے اندر ایم آر این اے ویکسین کو اپ ڈیٹ اور 100 دنوں میں ابتدائی خوراکیں مارکیٹ میں فراہم کرسکتی ہیں، تاہم ایسا اسی وقت ہوگا جب یہ ثابت ہوجائے کہ اومیکرون موجودہ ویکسین کے اثرات سے بچنے والی قسم ہے۔

  • چین کا پاکستان کو20لاکھ سائینو فام کورونا ویکسین ڈوز کا تحفہ

    چین کا پاکستان کو20لاکھ سائینو فام کورونا ویکسین ڈوز کا تحفہ

    اسلام آباد : چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سائینو فام کی20لاکھ خوراکیں جلد پہنچا دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو20لاکھ سائینو فام کورونا ویکسین ڈوز کا تحفہ اگلے دو روز میں پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔ چین سے سائینو فام ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔

    اس کے علاوہ چین سے دو روز میں کل35 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی، جس میں 20لاکھ سائینو فام اور 15 لاکھ کین سائینو ویکسین شامل ہیں، پاکستان نے15لاکھ کین سائینو ڈوزچینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کل چین سے کین سائینو کی3لاکھ تیار ویکسین ڈوز لائی جائیں گی، ویکسین کی12لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا، کین سائینو کی دونوں کھیپ3اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

    واضح رہے کہ چین تاحال پاکستان کو17لاکھ20ہزار ویکسین ڈوز تحفہ دے چکا ہے۔

  • چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچے کیلئے تیار

    چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچے کیلئے تیار

    اسلام آباد : چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان پہنچے کیلئے تیار ہے، سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز 5 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین سےکورونا ویکسین کھیپ 5 جولائی کو پاکستان پہنچے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سےسائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوزاسلام آباد لائی جائے گی۔

    پی آئی اےکاطیارہ کورونا ویکسین کی کھیپ لیکراسلام آبادپہنچےگا، پاکستان نےسائنوویک کی 20 لاکھ ڈوزچینی کمپنی سےخریدی ہے، صوبوں کوسائنو ویک ویکسین کی تقسیم کاپلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے امریکا کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچی تھی ، عطیہ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

    واضح رہے 29 جون پی آئی اے کا طیارہ چین سے سائینو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچا تھا، ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ چین سےکین سائینو اور سائینوفارم ویکسین لائی جائےگی، پاکستان نےچین سےسائینوفارم ویکسین کی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز خریدی ہیں جبکہ پاکستان کو آئندہ ماہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ ملیں گی۔

  • این سی او سی کا بروقت اقدام، کرونا ویکسین کی قلت ختم

    این سی او سی کا بروقت اقدام، کرونا ویکسین کی قلت ختم

    اسلام آباد: ملک میں چند روز سے جاری ویکسین کی قلت اپنے اختتام کو پہنچی، چین سے مزید 15 لاکھ کرونا ویکسین پاکستان پہنچا دی گئی۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی یہ 15 لاکھ خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وفاقی داراحکومت اسلام آباد لائی گئیں،سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ملک ہے ،مشکل صورت حال چین نے پاکستان میں ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیئے۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

    بیان میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ صوبے اور وفاقی اکائیوں کو ویکسین فراہمی کیلئےانتظامات مکمل ہیں، حسب ضرورت وفاقی اکائیوں اور صوبوں کو ویکسین فراہم کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ چند روز کے دوران ملک میں کرونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔

    کرونا وائرس کی ویکسین کی قلت کے باعث آج ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن سینٹرز بند ہیں۔