Tag: Sir Syed

  • کیا نریندرمودی پچھلے جنم میں سرسید تھے؟

    کیا نریندرمودی پچھلے جنم میں سرسید تھے؟

    نئی دہلی: بھارت کا میڈیا ویسے تو من گھڑت اور بے سروپا خبریں چلانے میں پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوسرے جنم کی خبر نے تو بھونچال مچا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک نیوز چینل کا ماننا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا یہ دوسرا جنم اور اپنے پہلے جنم میں وہ ایک ’کٹر مسلمان رہنما‘ تھے۔

    بھارتی نیوز چینل کے مطابق نریندر مودی اپنے پچھلے جنم میں دو قومی نظریے کے خالق اور مسلمانوں کو تعلیم و ترقی کی جانب راغب کرنے والے مشہور مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے۔

    یاد رہے کہ یہ سرسید خاں ، ان کا ادارہ محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس ، جس نے آگے چل کر علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کی بنیاد رکھی اور ان کی چلائی تحریک ہی تھی جس نے مسلمانوں کو شعوردیا اور انہیں تعلیم کے میدان میں اتنا آگے بڑھایا کہ سرسید کے انتقال کے محض 49 برس بعد ہی مسلمان قائدا عظم اور مسلم لیگ کی قیادت میں الگ وطن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شناخت ایک مسلمان مخالف انتہا پسند ہندو کے طور پر کی جاتی ہے ، ان کے دور حکومت مین بھارت میں ہندو شدت پسندی کو فروغ ملا ہے، وہ اس وقت بھارت میں ہندوتوا کے سب سے بڑے حامی بھی سمجھے جاتے ہیں۔

    بھارتی نیوز چینل کے اس دعوے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے بھونچال مچایا ہوا ہے اور اپنے ہی نیوز چینل کے اس حرکت پر لتے لیے جارہے ہیں ۔

  • سرسید احمد خان کی خدمات، اسٹیٹ بینک کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان

    سرسید احمد خان کی خدمات، اسٹیٹ بینک کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان

    کراچی: قومی بینک دولت پاکستان نے سرسید احمد خان کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرسید احمد خان انیسویں صدی کے مفکر ، ماہر تعلیم اور مسلمان مصلح تھے جنہوں نے برصغیر پاک و ہند میں دو قومی نظریے کا ابتدائی تصور پیش کرتے ہوئے مسلمانوں میں شعور بیدار کیا۔

    سرسید احمد خان کی جدوجہد کے ثمرات 1947 میں پاکستان کی صورت میں سامنے آئے اور مسلمانوں کو ایک علیحدہ ریاست نصیب ہوئی جہاں وہ آزادانہ عبادات کرسکتے ہیں۔

    قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرسید احمد خان کی 200ویں سالگرہ 17 اکتوبر کو منائی جائے گی، اُن کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائے گا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ یادگاری سکہ 17 اکتوبر 2018 سے بینک سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    سکے کی شکل اور ڈیزائن

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے 17 اکتوبر کو جاری ہونے والا سکہ تانبے ، نکل، قطر کی دھاتوں کو ملا کر بنایا گیا ہے جس کا وزن 13.5 گراہم ہوگا۔

    سامنےکا رخ

    سکے کے سامنے والے حصے پر ہلال اور پانچ کونوں والے ستارے کا ابھرتا ہوا ڈیزائن ہے، جس پر بیرونی کنارے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ درج ہیں۔

    اسی طرح پشت پر سرسید احمد خان کی تصویر ہے جس پر اُن کی پیدائش 1917 تا 2017 اکتوبر کے ساتھ 200ویں سالگرہ کے الفاظ کندہ ہیں۔