Tag: siraj raisani

  • سراج رئیسانی پر خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا

    سراج رئیسانی پر خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور فخر پاکستان سراج رئیسانی پر خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں سراج رئیسانی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔

    مزید پڑھیں: مستونگ دھماکا، سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید، متعدد کی حالت تشویشناک

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دو سال قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سراج رئیسانی کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کے لیے دعا کی تھی.

  • سراج رئیسانی سپرد خاک، آرمی چیف کی نمازِ جنازہ میں شرکت، زخمیوں کی عیادت

    سراج رئیسانی سپرد خاک، آرمی چیف کی نمازِ جنازہ میں شرکت، زخمیوں کی عیادت

    راولپنڈی / کوئٹہ: سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار اور فخرِ پاکستان سراج رئیسانی کو سینکڑوں سوگواروں کی آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نماز جنازہ میں شرکت اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کوئٹہ میں شہید سراج رئیسانی کی نمازجنازہ میں شرکت اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی.

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ گو ابھی ہم مکمل امن تک نہیں پہنچے، مگر دیرپا امن کی منزل بہت قریب ہے.

    سپہ سالار کا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی شہید پاکستان کے سپاہی ہیں، ہم ایک بہادرمحب وطن پاکستانی سےمحروم ہوئے ہیں، سراج رئیسانی کے خاندان کی تین نسلوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بطور قوم دہشت گردی، انتہاپسندی کے چیلنجز کو شکست دے کر رہیں گے۔

     کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے لیڈر نواب سراج رئیسانی سمیت 130 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


    مستونگ حملے میں شہید سراج رئیسانی کی 23 مارچ کی یادگار ویڈیو سامنے آگئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہید سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شرکت

    شہید سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی شرکت

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہونے والے نواب زادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ سوگ وار فضا میں ادا کی گئی.

    نمازہ جنازہ میں‌ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی.

    اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ، گورنربلوچستان، دیگر اہم سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی.

    قبل ازیں مستونگ خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ صدر مستونگ میں درج کیا گیا. گذشتہ روز مستونگ خودکش حملے میں 129 افراد شہید اور 146 زخمی ہوئے تھے.

    واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

    یاد رہے کہ ساںحہ مستونگ کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ قوم کے ہر فرد کی آنکھیں اس واقع پر اشک بار ہے.

    بلوچستان حکومت کی جانب ست دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا آج ہونے والا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا۔


  • پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا، آرمی چیف

    پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا، آرمی چیف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں بے گناہ افراد کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک لائق سیاسی رہنما سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا، ملک دشمنوں کو جمہوری سرگرمیاں معطل نہیں کرنے دیں گے، انہوں نےکہا کہ انشاءاللہ تمام پاکستانی متحد ہوکر دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔ 

    مزید پڑھیں: مستونگ دھماکا، سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید، متعدد کی حالت تشویشناک

    واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک 128 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ122زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔