Tag: siraj uddin haqqani

  • امریکا نے سراج الدین حقانی کے بھائی عبدالعزیز حقانی کو عالمی دہشتگردوں قراردیدیا

    امریکا نے سراج الدین حقانی کے بھائی عبدالعزیز حقانی کو عالمی دہشتگردوں قراردیدیا

    واشنگٹن : امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی عبدالغزیز حقانی کوبھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، عبدالعزیز حقانی سے متعلق تمام اثاثے جو امریکی دائرہ اختیار میں آتے ہیں وہ منجمد کر دیے گئے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی کا کہنا تھا کہ طالبان کے آمدنی کے ذرائع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق خطے میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کی اعلی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

  • امریکہ نےسراج الدین حقانی کےسرکی قیمت دگنی کردی

    امریکہ نےسراج الدین حقانی کےسرکی قیمت دگنی کردی

    کراچی:امریکہ نےحقانی نیٹ ورک کےاہم رہنماؤں کے بارےمیں معلومات فراہم کرنے پرانعام کی رقم دوگنی کردی،حقانی نیٹ ورک کےسربراہ سراج الدّین حقانی کےبارے میں معلومات دینے والےکو ایک کروڑڈالردیاجائیگا۔

    امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہےکہ انعام برائےانصاف پروگرام کے تحت حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدّین حقانی پرانعام کی رقم دوگنی کرکے ایک کروڑ ڈالر کردی گئی ہے۔

    محکمۂ خارجہ نے دیگر چار رہنماؤں عزیز حقانی، خلیل الرّحمٰن حقانی، یحیٰ حقانی اور عبدالرئوف ذاکر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر پچاس پچاس لاکھ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔