Tag: Siraj ul Haq meet PTI leaders

  • جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سینیٹررحمان ملک سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سینیٹررحمان ملک سے ملاقات

    اسلام آباد: دھرنوں کےباعث سیاسی تناؤ کوکم کرنےکیلئے رہنماؤں نےسرجوڑ لئے،اس سلسلےمیں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے سینیٹررحمان ملک سےان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

    میڈیاسے گفتگوکرتےہوئےرحمان ملک کاکہناتھاکہ جرگہ فریقین کےدرمیان ڈیڈلاک ختم کرنےمیں اب تک کامیاب رہاہے، سیاسی مفادات سے بالاہوکرقوم کیلئےدرست فیصلےکرناہونگے۔

    سراج الحق کاکہناتھاکہ کفن پہننے، قبریں کھودنےسےنکل کراب کرکٹ میچ اوربچوں کی تعلیم کےبندوبست جیسے کام اچھی سرگرمیاں ہیں،اورمذاکرات کی گاڑی بھی آہستہ آہستی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے، سراج الحق نےکہاہےکہ قوم کوبحران سےنکالنےکی کوشش کررہےہیں، پوری قوم اس وقت اسلام آبادکی طرف دیکھ رہی ہے۔

  • پاکستان کو اسلام آباد کی بیورو کریسی سے خطرہ ہے، سراج الحق

    پاکستان کو اسلام آباد کی بیورو کریسی سے خطرہ ہے، سراج الحق

    کوئٹہ: جماعت اسلام کے امیر سراج الحق نے نومبر میں مینار پاکستان سے تحریک پاکستان ریلی شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین نہ رہا تو فیڈریشن کو یکجا کرنا ناممکن ہوجائے گا حکومت اور دھرنے دینے والی جماعتوں نے مذاکرات کے ایجنڈے پر عمل نہ کیا تو تینوں فریق ذلت کا شکار ہونگے۔

    کوئٹہ میں غزہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال مسلمانوں کے عدم اتفاق کا نتیجہ ہے مسلم ممالک یکجا ہوجائیں تو غزہ جیسی صورتحال کسی مسلمان ملک میں نظر نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ حکومت اور دھرنے دینے والی جماعتوں نے اپوزیشن جرگے کی تجاویز کو نظر انداز کیا تو تینوں فریقین کو ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ دھرنوں کے کارکن ناکام چلے جائیں اس طرح ہوا تو ہمارے کارکن بھی احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں سے مایوس ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلام آباد کی بیوروکریسی سے خطرہ ہے انہوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نومبر میں مینار پاکستان سے تحریک پاکستان کا آغاز کیا جائے گا جو لاہور ، خیبر پختونخواء ، کراچی اور خاران ، گوادر تک جائیگی اور پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں کو سینے سے لگا کر واپس لائینگے اُن کو پہاڑوں پر نہیں اسمبلیوں میں ہونا چاہیے جیلوں میں یہ لوگ نہیں بلکہ پاکستان کو لوٹنے والوں کو جانا چاہیے۔

  • پی ٹی آئی کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

    پی ٹی آئی کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں سراج الحق نے اسمبلی سے استعفے نہ دینے اورمذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔

    اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک،اور جاوید ہاشمی پر مشتمل پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال کی حکمت عملی پر غور اور خیبرپختونخواہ میں دونوں جماعتوں نے اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو استعفے واپس لینے کی تجویز دی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے مذاکرات جاری رکھنے چاہیے، تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے سراج الحق کو آگاہ کیا۔