Tag: Siraj ul Haq

  • فوج بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دے، سراج الحق

    فوج بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں جاری بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دے، بھارتی فوج کے کشمیر سے انخلاء تک پاک بھارت دوستی ممکن نہیں ہو سکتی۔

    امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق جمیعت طلبہ عربیہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے.

    اُن کا کہنا تھا کہ دشمن کو دوست سمجھنا سب سے بڑی غلطی ہے، بھارت پاکستان کا کبھی دوست نہیں ہوسکتا وہ کشمیر میں نہتے عوام پر گولہ باری کر رہا پاکستانی حکومت کو بھی چاہیے کہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی مساجد کو اداروں میں تبدیل کردے گی جہاں عبادت کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جائےگی کیوں کہ تعلیم اور عبادت کو جدا نہیں کیا جاسکتا اور ان مساجد میں عدالتیں بھی لگیں گی، عدالتیں بھی یہیں ہونی چاہئیں کیوں کہ مسجد نبویﷺ میں بھی یہی سبق دیا جاتا تھا۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا پاکستانی قوم کو مقروض کرنے میں سب سے بڑا کردار ظالم اشرافیہ کا ہے جنہوں نے عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے بجائے اپنی جیبیں بھریں اور لوٹی ہوئی دولت کو بیرونِ ملک منتقل کیا،ملک کے اثاثے گروی رکھ کر قرضے لیے جاتے ہیں اور پھر اپنی جیبیں بھری جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ امریکا نواز پالیسیاں ہیں جب کہ سازش کے تحت علما اور دینی مدارس کو بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ ملک سے مذہبی تعلیمات پھیلانے والے اداروں کو بند کرایا جا سکے۔

  • حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    حکومت ملی تو 70 سالہ خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے،سراج الحق

    نوشہرہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو اور اس نظام کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آگیا، ہمیں حکومت ملی تو نوجوانوں کو بلا سود قرضے اور 70سالہ خواتین کو بڑھاپا الائونس دیں گے، خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم اس نظام اور اسٹیٹس کو کے خلاف اٹھ کھڑی ہو،تبدیلی کا نعرہ لگ رہا ہے لیکن تبدیلی اسلامی ہونی چاہیے امریکی نہیں۔

    قبل ازیں ایک اور تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی  کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت ملی نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے اور سترسال کی خواتین کو بڑھاپا الاؤنس دیں گے۔ اس تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ساتھ ہی انہوں ںے یہ بھی کہا کہ خواتین کو وراثت میں حصہ ملنا ان کا حق ہے ، حصہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

  • انگریز کے دور سے ایک ہی خاندان اقتدار پر قابض ہے، سراج الحق

    انگریز کے دور سے ایک ہی خاندان اقتدار پر قابض ہے، سراج الحق

    منڈی بہاؤ الدین: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کسی حکمران، وڈیرے اور جاگیر دار کو قومی دولت ہضم کرنے کا موقع نہیں دیں گے کیونکہ اب مظلوموں نے اتحاد کرلیا ہے۔

    منڈی بہا والدین میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے زمین کی سات تہوں کے نیچے بھی چھپیں گے تو عوام انہیں گریبان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام ظالم جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کے خلاف متحد ہورہے ہیں،مغل شہزادوں اور سیاسی برہمنوں سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

    پڑھیں:  اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ملک ناکام ریاست بن گیا، سراج الحق

     انہوں نے کہا کہ انگریز کے دور سے صرف چند خاندان ہی ملکی اقتدار پر مسلط کیے جارہے ہیں اور وہی لوگ آج بھی اقتدار کے چاروں طرف نظر آتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی کی سیاست صرف پیسے کی بنیاد پر چل رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریب کو تعلیم، صحت، روز گار اور چھت سے محروم رکھا ہے جبکہ حکمران ٹولہ قومی دولت سے عیش وعشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔

  • جماعت اسلامی نے غیرت کے نام پر قتل بل کی مخالفت کردی

    جماعت اسلامی نے غیرت کے نام پر قتل بل کی مخالفت کردی

    لاہور: امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے خواتین سے زیادتی اور غیرت کے نام پر قتل بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت کے منافی قوانین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، بل میں اسلامی نظریاتی کونسل کی آئینی حیثیت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، قانون میں صلح کاحق نہ دینا اسلامی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ غیرت کے نام پرقانون سازی کابل ہٹ دھرمی اوردہشت گردی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اکثریت کی بنا پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے قرآن و سنت سے متصادم قانون سازی کی۔

    انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ سے محبت کاحق اداکر نے کیلیے یزیدی نظام سے ٹکراناہوگا،حکمرانوں نے ملک میں ظالمانہ نظام مسلط کررکھاہے۔

    دوسری جانب  وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون کی منظوری سے غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات میں کمی آئے گی۔ اس طرح کے واقعات نے عالمی برادری میں پاکستانی معاشرے کا برا تصور دیا ہے۔

    زاہد حامد نے کہا کہ ن لیگ کےمنشور میں یہ بات درج ہے کہ انصاف کی فراہمی کو تیز رفتار بنانا ہے، بہت سارے قوانین بنالئے ہیں، کوشش کررہےہیں کہ منشور کے مطابق قوم کے ساتھ جو قانونی اصلاحات کے وعدے کئے ہیں انہیں پورا کریں۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ خاتون کی گواہی کسی خاتون پولیس افسر یا اس خاتون کے فیملی ممبر کے سامنے لی جائے گی،اس طرح کے کیسز میں پہلی بار ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

  • نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور کشمیر ایشو پر حکومت سے یکجہتی کا یہ مطلب نہیں کہ احتساب کے مطالبے سے دست بردار ہوگئے۔

    اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب مخالف رویہ ناقابل برداشت اور قومی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے، کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عدالت کے سامنے پیش ہوجاتے تو کرپشن کا خاتمہ مشکل نہیں تھا، آئین و قانون کی بالادستی کی راہ میں حکومتی رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات اور لٹیروں کے احتساب کے بغیر حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا اخلاقی جواز نہیں، اپوزیشن جماعتیں بہت جلد مل بیٹھ کر پاناما لیکس اور جوڈیشل کمیشن پر مشترکہ لائحہ عمل دیں گی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے، سراج الحق

    مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے، سراج الحق

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل آزادی ہے ،ملک میں اسٹیٹس کو کا نظام ختم کرنا ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بھارت تقسیم ہو رہا ہے، وہ ہوش کے ناخن لیں ،بھارتی وزیر اعظم کی جنگ کی خواہش ان ہی کے گلے پڑ جائے گی۔

    سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں ،صوبے میں باغات خشک ہو گئے ،قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بلوچستان مسائل کا شکار ہے.

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام ایک سے دوسری جگہ ہجرت کرنے پر مجبور ہے لیکن تمام تر مسائل کے باوجود بلوچستان کے عوام پاکستان کے وفادارہیں.

    مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کی درخواست

     اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی غریب آدمی اس سسٹم میں حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا، موجودہ قیادت سے بھی بے روز گاری اور مسائل کے حل کی کوئی توقع نہیں ہے.
     ان کا کہنا تھا کہ بے روز گاری اور دیگر مسائل کی وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں ،ملک میں طبقاتی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

     

  • حکومت پاناما لیکس سے بچنے کے لئے بہانے بنارہی ہے، سراج الحق

    حکومت پاناما لیکس سے بچنے کے لئے بہانے بنارہی ہے، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچنے کے لئے الٹےسیدھے بہانے بنارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمران پانامہ لیکس پر احتساب ہی نہیں چاہتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ کرپٹ سسٹم اور کرپشن اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    حکومت احتساب اور ٹی او آر سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ،پاناما لیکس معاملے کو پانچ ماہ ہو چکے، موجودہ حکومت کمیشن بنانے میں ناکام ہو گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے لیے میکینزم بنانے کے لیے تیار نہیں ہے، حکومت نہیں چاہتی کہ مسائل ایوانوں میں حل ہوں ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن مل کرحکومت کا احتساب کرے ، پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت میں حکومت کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔

     

  • بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیا جائے گا، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو وہ ہندوستان میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد ہو گی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین یوتھ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سنیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان 1965 کی نسبت آج ایک ہزار گنا زیادہ مستحکم ہے۔

    بھارت کو مہم جوئی مہنگی پڑے گی۔ بھارت نے اس مرتبہ جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا بھارت کو یاد ہوگا جب اس نے 65ء میں حملہ کیا تھا تو پاکستانی خواتین نے ڈنڈے اٹھا کر اس جارحیت کا جواب دیا تھا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف 30 ستمبر کو فیصل آباد میں الگ مارچ کر رہے ہیں، بدعنوان حکمرانوں کیخلاف اپوزیشن اتحاد کیلئے اکتوبر میں پیش رفت ہو گی۔

    کرپشن کیخلاف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے، سنیٹر سراج الحق کنے کہا کہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔

    ایک جانب اربوں روپے لاگت کی اورنج لائن بنائی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہری صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، ایسے نظام کیخلاف بغاوت ہر شخص پر فرض ہے۔

     

  • سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے، سینیٹرسراج الحق

    سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے، سینیٹرسراج الحق

    ژوب : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کا نائن الیون ہے۔ مولانا عبدالحئی مندوخیل نے پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کی۔

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں۔

    بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر یہاں کے محب وطن عوام کی طرف سے جو شدید ردعمل آیا ہے اس نے ثابت کردیا ہے کہ یہاں کے عوام پاکستان کی خا طر مرمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم نے بیان دیا تو بلوچستان کے عوام نے ہی اس کا منہ توڑجواب دیا تھا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک کے خلاف نہیں بلکہ ظلم اور ناانصافی کیخلاف ہیں اور میں ان کے ساتھ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اورصوبے کے عوام کو تعلیم صحت اورروز گارسے محرورم رکھنا ظلم ہے ،اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار نہیں دیا جاسکتا۔

    وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پاس کرتی تو یہاں سے اسلام آباد کے خلاف کوئی آواز نہ اٹھتی، مولانا عبدالحئی مندوخیل نے پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کی۔

    سراج الحق نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ کے بعد میں نے وزیر اعظم کو تجویز دی تھی کہ کوئٹہ میں تمام سیاسی قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کیاجائے جس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور آرمی چیف کو بھی بلایا جائے اور مل بیٹھ کر یہاں کے مسائل اور بدامنی کا حل تلاش کیا جائے لیکن مرکزی حکومت نے اس تجویز پر عمل نہیں کیا۔

    یہی وجہ ہے کہ مودی کو بھی جلتی پر تیل ڈالنے کا موقع ملا ،جس کا بلوچستان کے غیورعوام نے متحد ہوکر مودی کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

     

  • سانحہ کوئٹہ پاکستان پر حملہ ہے، سراج الحق

    سانحہ کوئٹہ پاکستان پر حملہ ہے، سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان پر حملہ ہے، حکومت سو رہی ہے حکمران مدت حکمرانی پورا کرنے کے ذاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

    اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے تحت قومی کانفرنس بہ عنوان عالمی دہشت گردی اور پاکستان کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کے دھماکے میں راء اور خاد کے ہاتھوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،دشمن نے بلوچستان کو فوکس کررکھا ہے، حکومت عوام سکیورٹی نہیں دے سکتی تو اسے حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں، ملک میں مسلح، سیاسی اور معاشی دہشت گردی ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کوئٹہ کے ہونے والے حادثے کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، کوئٹہ پہ حملہ پاکستان اور20 کروڑ عوام پرحملہ ہے۔ ملک سے باہر بسنے والے بلوچوں کو ملک میں لایا جائے، جو حکومت سیکیورٹی نہیں دے سکتی اسے کوئی حکومت کرنے کا حق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قرآن ہمارا ضابطہ اخلاق ہے، عدالتوں میں 68 سالوں سے ہم نے چیف جسٹس کے ہاتھوں میں قرآن نہیں دیکھا، کیا غریب شہریوں کو علاج کی سہولیات نہ ملنا دہشت گردی نہیں ؟؟؟ ہمارے درمیان لوگ موجود ہیں جنکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران ہے، حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے اپنا دورانیہ پورا کر رہی ہے۔ ہمارا ملک تقسیم ہو گیا ہے ہمارا نظام تعلیم تقسیم ہو گیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 98 فیصد وسائل پر دو فیصد نے قبضہ کیا ہوا ہے جو کہ دہشت گردی ہے، جب تک ہمارا گھر ٹھیک نہیں ہوگا ہم انڈیا سے نہیں مقابلہ کرسکتے، یہاں ایسی این جی اوز کام کررہی ہیں جو ہمارے حکمران طبقہ کے بچوں کی ملک سے باہر تربیت کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر جاگیرداروں کا موضوع ہی نہیں ہم غریبوں کا موضوع ہے، ترکی میں ایسا آدمی حکمران بن گیا جو چوراہوں پر شربت بیچتا تھا،اس حکومت سے مطالبات کرنا بھی احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے، پانامہ لیکس پر تو تین دفعہ وزیراعظم قوم سے خطاب کیا لیکن کشمیر پہ ہونے والے مظالم کے حقائق قوم کے سامنے کیوں نہیں رکھتے۔