Tag: Siraj ul Haq

  • محمد مرسی کو سزائے موت : جماعت اسلامی کے تحت یوم احتجاج منایا گیا

    محمد مرسی کو سزائے موت : جماعت اسلامی کے تحت یوم احتجاج منایا گیا

    اسلام آباد / کراچی :  مصر کے منتخب صدر محمد مرسی اور دیگر رہنماؤں کی سزائے موت کے خلاف جماعت اسلامی کے  زیر اہتمام اسلام آباد اور کراچی میں یوم احتجاج منایا گیا۔

    اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصری عدالت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

    مغرب اور انسانی حقوق کی تنظیمیں محمد مرسی کے حق میں اٹھ کھڑے ہوں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ محمد مرسی کو سزا سنانے والے ججز نے اپنی قبر خود ہی کھودی ہے۔

    مغرب محمد مرسی کے معاملہ پر منافقت دکھا رہا ہے جہاں مغرب کا مفاد ہوتا ہے وہاں پر وہ جمہوریت اور آمریت کا حامی بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد مرسی اب بھی مصر کے آئینی اور منتخب صدر ہیں پاکستان کی 18کروڑ عوام ان کے ساتھ ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی آزاد عدالتیں مصر کی عدالت کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں ۔

    انہوں نے سعودی عرب میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کی اورکہا ہم اس مشکل کی گھڑی میں سعود ی عوام کے ساتھ ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ مصر میں جمہوریت ،انسانیت اور انصاف کے قتل پر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

    کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مصر کی جعلی عدالت سے منتخب صدر صدر مرسی سمیت سیکڑوں افراد کو سزائیں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پامالی ہے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ مصر اوریورپی ممالک کے سفارتخانوں میں احتجاجی یادداشتیں پیش کی جائیں گی۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکا اور یورپ مسلم دنیا میں آئینی اور جمہوری راستے بند کر کے انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • لوئردیرپی کے95پرضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کامیاب

    لوئردیرپی کے95پرضمنی الیکشن، جماعت اسلامی کامیاب

    لوئردیر: پی کے پچانوے کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی، تاہم غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے سے جماعت اسلامی کے اعزازالملک کامیاب ہوئے ہیں ۔

    خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 95 میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کےسینیٹربننےسے خالی ہونیوالی نشست پر جماعت کے اعزازالملک اور اے این پی کے بہادر خان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

    پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہا،پچاسی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز نے اپنے پسندیدہ نمائندے کو ووٹ دیا ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    تاہم غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے پچانوے میں جماعت اسلامی کے کے امیدوار اعزازالملک نے  19،812 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ۔جبکہ ان کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان نے 15،954 ووٹ حاصل کئے

    خیبرپختونخوا کی نشست پی کے پچانوے کے ضمنی الیکشن میں خواتین کےواحد پولنگ اسٹیشن پر ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا گیا، ذرائع کےمطابق حلقےمیں خواتین کے ووٹ ڈالنےپر غیر علانیہ پابندی ہے۔

    حلقے میں رجسٹرڈووٹرزکی تعدادایک لاکھ باسٹھ ہزار ہے، جن کیلئےکُل پچاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، ہزاروں خواتین ووٹرز بھی ہیں،جن کیلئے صرف ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا تھا۔

  • حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گیا اب حساب کتاب ہوگا، سراج الحق

    حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گیا اب حساب کتاب ہوگا، سراج الحق

    چارسدہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گیا اب حساب کتاب کا وقت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چارسدہ میں ایک بڑے اجتھاع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کاشغر روٹ کو متنازعہ بنایا گیا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمراں باریاں لیتے رہتے ہیں ۔اس حکومت کو دو سال ہونے کو آئے ،ہنی مون کا وقت ختم ہوا، اب حساب کتاب دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ غریبوں نے اے این پی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ہم فلاحی پاکستان بنانا چاہتے ہیں طبقاتی تعلیمی نظام اور اقرباء پروری کا خاتمہ کریں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کاشغر روٹ سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی تو عمل درآمد بھی مشکل ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے اجتماع میں کچھ بدنظمی بھی پیدا ہوگئی تاہم قیادت نے بات بڑھنے سے پہلے معاملہ ختم کرا دیا۔

  • مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں ہوگا، وزیرخزانہ

    مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں ہوگا، وزیرخزانہ

    اسلام آباد: مئی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوئی رد وبدل نہیں کیا جائے گا، وزیر خزانہ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

    اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اوگراکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظورنہیں کی گئی ہے جس کے باعث آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

     وزیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرانے پٹرول، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے کمی کی تجویز دی تھی۔ جبکہ لائٹ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور ہائی اوکیٹن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • این اے 246: ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا، سراج الحق

    این اے 246: ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ این اے 246 میں پولنگ کے عملے کی گرفتاریوں سے ثابت ہو گیا کہ ٹھپہ مافیاانتخابی عمل میں شامل تھا۔

    کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن کی نااہلی ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔

    جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم سے سیاسی مقابلے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے بدعنوان عملےکا بھی سامناکیا،سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کےساتھ ساتھ آئندہ الیکشن میں انتخابی عملے کو شفاف بنانا بھی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز اور کراچی کی انتظامیہ نےفعال کردار ادا کیاہے، ان کا مطالبہ تھا کہ این اے دو سو چھیالیس میں ووٹوں کی گنتی شفاف بنانے کیلئے فوری انتظامات کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ  ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کارکنوں نےایم کیوایم کےساتھ بدعنوان عملےکابھی سامناکیا۔

  • این اے 246، سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی ریلی

    این اے 246، سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی ریلی

    کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے دو سوچھیالیس پر ایم کیو ایم کو شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا، عوام کو بتایا جائےالطاف حسین اسٹیبلشمنٹ سے کس بات کی معافی مانگ رہے ہیں۔

    حلقہ این اے دوسو چھیالیس میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی ریلی نصیرآباد سے شروع ہو کر کریم آباد پر اختتام پزیر ہوئی۔

    ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس دفعہ ایم کیوایم کو حلوہ کھانے نہیں دیں گے، عوام کو بتایا جائے کہ الطاف حسین اسٹیبلشمنٹ سے کس بات کی معافی مانگ رہے ہیں۔

    ریلی سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار راشد نسیم سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

  • جماعت اسلامی پہلے اپنےگریبان میں جھانکے،ایم کیوایم

    جماعت اسلامی پہلے اپنےگریبان میں جھانکے،ایم کیوایم

    کراچی : ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو کراچی کے شہریوں نے ماضی میں ہی مسترد کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم  کے ترجمان نے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کےبیان پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پرالزام لگانےوالےپہلےاپنےگریبان میں جھانکیں۔

    ایم کیوایم ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی جنرل ضیاء کی فوجی حکومت میں شامل رہی۔ افغان جہادکے نام پر ہزاروں نوجوانوں کوامریکی جنگ میں جھونکااور ڈالروصول کئے ۔

    ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جس کے تھنڈراسکواڈ نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کاآغازکیا۔

    انہوں نے  کہا کہ کراچی کے شہریوں نے برسوں پہلے جماعت اسلامی کو مسترد کردیاتھا،وہ اب کبھی دہشت گردوں کے ہمدردوں کومسلط نہیں ہونے دیں گے۔

  • ایم کیوایم نے کراچی پرقبضہ کیا ہوا ہے،سراج الحق

    ایم کیوایم نے کراچی پرقبضہ کیا ہوا ہے،سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

    یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ سے تو معافی مانگ لی ۔

    انہوں نے کہا کہ کیا متحدہ کے قائد الطاف حسین نو اپریل کو زندہ جلائے گئےوکلاء کے لواحقین اور بلدیہ ٹاؤن  فیکٹری میں جلائے گئے مزدوروں کے ورثاء اور عوام سے بھی معافی مانگیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طاقتوں نے کراچی پرایم کیوایم کاقبضہ کرایا۔

  • الطاف حسین بھی کراچی کی بدامنی کی وجہ سے لندن میں بیٹھے ہیں، سراج الحق

    الطاف حسین بھی کراچی کی بدامنی کی وجہ سے لندن میں بیٹھے ہیں، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین بھی کراچی کی بدامنی کی وجہ سے لندن میں بیٹھے ہیں، ہمیں موقع ملا تو ایسا پُرامن ماحول شہر فراہم کریں گے کہ الطاف حسین بھی بلاخوف و خطر اپنی گلیوں میں گھوم سکیں گے۔

    کراچی میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ فرسودہ نظام نے معاشرے میں فیصل موٹا بنائے ہیں، ہمیں موقع پر ملا تو ایسا نظام دیں گے کہ فیصل موٹا فیصل صدیقی اور اجمل پہاڑی اجمل صدیقی کے نام سے پکارے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 68 سال پاکستان کے آئین سے غداری کی گئی ہے ،ایک دن بھی ملک میں کلمے کا قانون نافذ نہیں ہوا ہے ، قومیتوں کے نام پر لوگوں کو لڑایا گیا ہے ،ایسا اسلامی انقلاب لانا چاہتے ہیں جو لسانی اور مسلکی سوچ سے بالاتر ہو، چند اشرافیہ کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں نے آپس میں لڑ کر سیکیولر لابی کیلئے راستے ہموار کیے، اگر اسلامی شریعت نافذ ہوئی تو ملک کی بڑی مساجد میں انصاف کیلئے عدالتیں لگ سکتی ہیں، شریعت کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ دشمن کی سازش ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو تیرہ لاکھ علمائے کرام، خطیب ، عائمہ کرام کیلئے بیت المال سے تنخواہیں مقرر کریں گے۔

  • کراچی کے فیصلے اب لندن میں نہیں ہونگے، سراج الحق

    کراچی کے فیصلے اب لندن میں نہیں ہونگے، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الطاف حسین بھارت جاسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں آسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عائشہ منزل پر خواتین کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اےدو سو چھیالیس میں جماعت اسلامی عائشہ منزل پر اپنی ویمن پاور کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو جمہوری عمل شامل کر کے ان کا اصل مقام دلانا چاہتے ہیں جو انہیں شریعت آئین اور قانون نے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی  خواتین نے خوف کے بت کو پاش پاش کردیا۔اب یہاں سے دہشت گردی کی سیاست ختم ہونے والی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے فیصلے اب لندن میں نہیں ہونگے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے نو مرتبہ استعفیٰ دیا اور اب امید ہے کہ وہ 23 اپریل کو مستعفی ہوکر اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن عوام کیلئے خوشحالی لیکر آئے گا، اور اس بار ایم کیو ایم کو ٹھپے لگانے کا موقع نہیں ملے گا۔

    علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی  کے امیرحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس میں دھاندلی کا آغاز ہوگیا ہے اور پچیس ہزار جعلی ووٹرز کا اندراج ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن اورحکومت سندھ ایم کیو ایم کو جتوانا چاہتےہیں۔