Tag: Siraj ul Haq

  • حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے، سراج الحق

    حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے وزیر اعظم کی تقریر میں انتخابات کو شفاف کہا گیا جبکہ سو سے زائد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے دھاندلی کیخلاف اپیلیں کیں. قوم وزیراعظم سے نہیں تو کس سے مطالبہ کرے۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے اور پی ٹی آئی سے ملکر لانگ مارچ کا روٹ اوردھرنے کی جگہ طے کریں، سراج الحق نے کہا کہ آئین،قانون ،جمہوریت کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ لانگ مارچ کے بعد ڈبل مارچ ہوجائے ، ڈبل مارچ ہوا تو پھر سب گھر جائیں گے اچھا ہوتا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ جشن آزادی مناتے۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ اس جدوجہد میں جمہوریت ختم نہیں ہونی چاہئے، پاکستان میں عدل وانصاف کی حکمرانی نہیں ہے، مستحکم،خوشحال،جمہوری پاکستان کی خاطر ذاتی مفادات بالاترکردیں

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت کھلے دل کا مظاہرہ کرے، اس میں اس کا ہی فائدہ ہے،  وزیراعظم کی تقریر میں 2013انتخابات کو شفاف قرار دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے خود تسلیم کیا کچھ جگہ شفاف انتخابات نہیں کراسکے، انتخابات لڑنا پیسے کا کھیل ہے،غریب آدمی اسمبلی نہیں جاسکتا،

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دونوں فریق مل بیٹھ جائیں،حکومت کی ذمہ داری زیادہ ہے، مذاکرات کے علاوہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے، تحریک انصاف کے دھاندلی،اصلاحات کے مطالبے کے حامی ہیں۔

  • وقت کم ہے حکمران حالات کا ادراک کریں، سراج الحق

    وقت کم ہے حکمران حالات کا ادراک کریں، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت بچانے پر سب متفق ہیں لیکن حکومت نے مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا، وقت کم ہے حکمران حالات کا ادراک کریں۔

    امیر جماعت اسلامی جمہوریت کی ڈولتی کشتی کو بچانے کیلئے کمر بستہ ہوگئے، سراج الحق اب بھی کہتے ہیں حالات سلجھانے کیلئے درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔

    جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت یہ نہیں چاہتی کہ جمہوریت کا خاتمہ ہو،انکا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں، جو چاہتے ہیں تماشہ لگے اور انکی جگہ بن جائے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا، حکومت سے اپیل ہے کہ راستوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے، ملک کو نقصان پہنچانے کے کسی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

  • اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے غزہ کے شہریوں سے اظہار ِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، ریلی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا ۔غزہ پر تین ہفتے سے بموں کی بارش کی جارہی ہے، انسانی بستیاں تباہ ہورہی ہیں، غزہ کی صورت حال پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔،

    وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدکا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان فلسطنیوں کے ساتھ کھڑا ہے سترہ اگست کو یوم فلسطین ہر سال سرکاری طور پر منایا جائے گا

    ریلی میں پروفیسر محمد ابراہیم ،عبدالرشید ترابی ،میاں محمد اسلم ،صاحبزادہ طارق اللہ ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد علی خان اوردیگر بھی شریک ہوئے۔

  • عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی

    عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی

    اسلام آباد :عمران خان نے جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق سے ملاقات ملتوی کردی۔ کہتے ہیں موقف پر قائم ہوں پیچھے نہیں ہٹوں گا، آزادی مارچ ہوگا اور چودہ اگست کو ہوگا۔کپتان اپنے موقف پر بدستور ڈٹے ہوئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی بات کرنے سے انکارکردیا۔

    عمران خان نے سیاسی حلیف سراج الحق سے طے شدہ ملاقات ملتوی کردی۔سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا وقت گزر گیا ہے اپنی بات پر قائم ہوں ۔عمران خان نے سراج الحق کو دعوت دی کہ وہ بھی آزادی مارچ میں شریک ہوں ۔

    اے آروائی نیوزکے پروگرام سوال یہ ہے میں عمران خان نےکہا کہیں سے بھی فون آجائے وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے، عمران خان نے بتایاحکومت کی جانب سےفارمولاپیشکش کی خبروں پرکوئی صداقت نہیں ۔ عمران خان کا کہناہے انتخابات اسی سال سردیوں میں ہوں گے

  • مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

    مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے اپنی اور عمران خان کی تجاویز حکومت تک پہنچا دی ہیں، چاہتے ہیں چودہ اگست کو کوئی بدمزگی نہ ہو، اب یہ حکومت کا امتحان ہے کہ وہ صورتحال سے کیسے نمٹتی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان اور اپنی تجاویزوزیراعظم کو پہنچادی ہیں اب وفاقی حکومت کا امتحان ہے کہ وہ صورتحال سے کیسے نمٹتی ہے، انکا کہنا تھا کہ ملک میں کھنچاؤاورتناؤکی صورتحال ہےمسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم چاہتے ہیں 14اگست پر کوئی بدمزگی نہ ہو۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری نہیں کی، ایسی انتخابی اصلاحات چاہتےہیں کہ دھاندلی کےراستےبندہوجائیں، اس سے قبل سراج الحق نے بنی گالا میں عمران کان سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ اور قمر زمان کائرہ نےجماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، اور جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ سے میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، خورشید شاہ، سراج الحق ملاقات میں دونوں جانب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہیئے ، اور حکومت کو اس موقع پر افہام و تفہیم سے کام لینا چاہیئے۔

  • موجودہ صورتحال میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،سراج الحق

    موجودہ صورتحال میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، چار حلقوں سے متعلق مطالبات مان لئے جاتے تو یہ نوبت نہ آتی، انہوں نے وزیرداخلہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں تاجر برادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے سیاسی منظر نامے پر بات ہوئی، اُن کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو برداشت نہ کیا گیا توتیسرے فریق کوفائدہ ہوگا۔

    سراج الحق نےکہا کہ حکومت چار حلقوں سےمتعلق مطالبات مان لیتی توسب کو بولنےکا موقع نہ ملتا۔

  • پی ٹی آئی حکومت کیخلاف فیصلےپرہم سےمشاورت کرے ، سراج الحق

    پی ٹی آئی حکومت کیخلاف فیصلےپرہم سےمشاورت کرے ، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف فیصلے سے پہلے جماعت اسلامی سے مشاورت کرے۔

    عید ملن پارٹی سے خطاب سے قبل امیر سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف فیصلے سے پہلے جماعت اسلامی سے مشاورت کرے بات نہ کی گئی تو جماعت اسلامی سے الگ ہونے کا اختیار رکھتی ہے، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دس اگست کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرکے اقوام متحدہ ،امریکہ اوراسرائیل کو واضع پیغام دیا جائے ساٹ: امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دس اگست کو اہل پشاور کے ساتھ آنے کے لئے اگر گاڑی موجود نہ ہو تو موٹرسائیکل یا سائکل پر بیٹھ کر اسلام آباد آنے کی کوشش کریں ۔

  • مارچ سے جمہوریت کونقصان نہیں پہنچنا چاہیئے، سراج الحق

    مارچ سے جمہوریت کونقصان نہیں پہنچنا چاہیئے، سراج الحق

    پشاور:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ استعفےدیناہرسیاسی جماعت کاحق ہے، پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوااسمبلی توڑنے کی بات عوام نےمستردکی۔

    خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق کہتے ہیں استعفےدینا ہرسیاسی جماعت کاحق ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کی بات کو عوام مسترد کرچکے ہیں، ان کاکہناتھا مارچ سے جمہوریت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کرمتحد ہوجائیں،انہوں نے متاثرین شمالی وزیرستان کی مکمل بحالی تک چین سے نہ بیٹھنے کے عزم کا بھی اظہارکیا۔

  • متاثرین کی بحالی کے لئےعملی اقدامات کو تیزکیاجائے، سراج الحق

    متاثرین کی بحالی کے لئےعملی اقدامات کو تیزکیاجائے، سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے متاثرین کی بحالی کے لئے جلداز جلد اقدامات کئے جائیں، نواز شریف نے مشرف کی پالیسیوں کوجاری رکھا ہوا ہے۔

    پشاور میں میڈیا سےگفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کے لئےعملی اقدامات کو تیزکیاجائے۔آپریشن کےسبب لاکھوں افراد گھربار چھوڑ کرنقل مکانی کرنےپر مجبور ہوئے۔حکومت متاثرین کی امدادکیلئےاحکامات دے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف سابق صدر مشرف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ۔ملک میں شریعت کا نظام نافذ کریں گے امریکی ایما پر جہاد ترک نہیں کرسکتے ۔

  • پرویزمشرف حکومت کے حلق کی ہڈی بن چکے ہیں، سراج الحق

    پرویزمشرف حکومت کے حلق کی ہڈی بن چکے ہیں، سراج الحق

    راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پرویزمشرف حکومت کے حلق کی ہڈی بن چکے،نوازشریف اسلامی نظام لائیں ان کا ساتھ دیں گے۔

    عوامی افطار سےخطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو اصل پاکستان بنانے کے لئے اس کا وی آئی پی کلچر بدلنا ہوگا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو خط لکھا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امہ کو متحد کریں، امیر جماعت اسلامی نے ستمبر میں راولپندی میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا۔