Tag: Siraj ul Haq

  • متاثرہ قبائلیوں کو ان کے گھروں میں عید منانے کی اجازت دی، سراج الحق

    متاثرہ قبائلیوں کو ان کے گھروں میں عید منانے کی اجازت دی، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے شمالی وزیرستان کے متاثرین کو فوج کے کلیئر کردہ علاقوں میں واپسی کی اجازت دی جائے۔

    کراچی میں عوامی دعوت افطارسےخطاب میں سراج الحق نے کہا کہ متاثرہ قبائلیوں کو ان کے گھروں میں عید منانے کی اجازت دی جائے، سراج الحق نے کہاغزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم حکمرانوں نے سربراہ اجلاس طلب کیا نہ اسرائیل کے بائیکاٹ کااعلان کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ایسانظام چاہتے ہیں جس میں چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کےبجائے قرآن ہو، اذان ہوتو صدر پاکستان امامت کے لیے آگے بڑھیں۔

  • بستیاں ویران اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں، سراج الحق

    بستیاں ویران اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں، سراج الحق

    کراچی :جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بستیاں ویران اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں، پاکستان کا ہر بچہ آئی ایم ایف کا مقروض ہے، کل بھی پاکستان کو حکمرانوں سے خطرہ تھا آج بھی پاکستان کوبھارت کے ایٹم بم سے زیادہ اپنے حکمرانوں سے خطرہ ہے ۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کراچی ککری گراؤنڈ میں عوامی دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کوعید منانے کے لیے ان کے گھروں میں واپس بھیجا جائے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عید کے بعد عوامی ایجنڈا لے کرمیدان میں نکلے گی اور عوام کو بیدار کرے گی انہوں نے کہا کہ اس ملک میں چند لوگوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا لیا ہے، بینکوں کو لوٹا سیاست و معیشت کو یرغمال بنایا، وہی چند وڈیرے ، نظام قرآن کا نظام نہیں آیا۔سراج الحق کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پیز کا مسئلہ بھی ہمیں درپیش ہے۔

  • نواز شریف نے ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا، سراج الحق

    نواز شریف نے ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا، سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے نواز شریف نے ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا، وہ اپنے وعدے بھول گئے ہیں۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا گذشتہ سڑسٹھ سالوں سے سیاست، جمہوریت اور عوام یرغمال بنے ہوئے ہیں، نواز شریف نے ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا، وہ اپنے وعدے بھول گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا آج بھی امریکی ڈکٹیشن پرحکومت چلائی جارہی ہے  اور ادارے ورلڈ بینک کے تابع ہیں، ان کا کہنا تھا غزہ کے معاملے پر حکمران امریکی موقف پر عمل پیرا ہیں، غزہ کے معاملے پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جانی چاہیئے ۔

  • شمالی وزیرستان آپریشن طویل ہوا تو ملک کو نقصان ہوگا،سراج الحق

    شمالی وزیرستان آپریشن طویل ہوا تو ملک کو نقصان ہوگا،سراج الحق

    بنوں : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن طویل ہوا تو ملک کو نقصان ہوگا، تمام اسلامی ممالک کو غزہ پر اسرائیلی بمباری رکوانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیئے۔

    بنوں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے متاثرین کا مسئلہ اہم ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان نے شمالی وزیرستان متاثرین میں چھ کروڑ روپے کا سامان تقسیم کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاق سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو لے جانے کا مطالبہ کیا تھا پر وفاق نے خیبر پختو نخوا کی درخواست مسترد کر دی، غزہ پر اسرائیلی جارحیت پرانھوں نے کہا کہ حوالے سے ہفتہ احتجاج منایا جائے گا۔

  • اسرائیلی جارحیت کیخلاف امت مسلمہ کومیدانوں میں نکلناچاہے، سراج الحق

    اسرائیلی جارحیت کیخلاف امت مسلمہ کومیدانوں میں نکلناچاہے، سراج الحق

    اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کیخلاف امت مسلمہ کومیدانوں میں نکلناچاہے، اسلامی ممالک کافرض ہے کہ اوآئی سی کااہم اجلاس بلائیں اور موثرآوازاٹھائیں۔

    امیرجماعت اسلامی نے آزادکشمیر کی حلف وفاداری سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کفن چوروں کا ٹولہ ہے تمام اسلامی ممالک فلسطین پراسرائیلی حملے کواپنے اوپرحملہ تصورکریں، انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک برصغیر کی تقسیم کاایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا اورکشمیر کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف اپنا موقف واضح کریں۔

    ان کاکہناتھا کہ پاکستان کوسیاسی پنڈتوں نے گھیرے رکھا ہے اورجب تک اسلام آباد میں اسلامی انقلابی حکومت نہیں آئے گی کشمیر کامسئلہ آگے نہیں بڑھے گا، اس سے قبل عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی آزادکشمیر کی حیثیت سے حلف لیا عبدالرشید ترابی آٹھویں بار جماعت آزادکشمیر کے امیر منتخب ہوئے۔