Tag: Siraj ul Haq

  • ن لیگ یا پی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے: سراج الحق

    ن لیگ یا پی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کے لیے سحری و افطار ی کو مشکل بنا دیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سابق تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پہلے9 ماہ میں بہت مایوسی ہے.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے، یقین نہیں تھا کہ یہ حکومت اتنی جلدی ناکام ہو گی، اتنی بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے ہیں کہ یوٹرن لینے والا بڑا لیڈرہوتا ہے، ایک یوٹرن لیں، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں.

    مزید پڑھیں: عوام پرمہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے: سینیٹر سراج الحق

    انھوں نے واضح‌ کیا کہ ہم ن لیگ یاپی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ آنے والی عیدعوام کے لیے مشکل عید ہوگی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا.

    سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے.

  • عوام پرمہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے: سینیٹر سراج الحق

    عوام پرمہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے: سینیٹر سراج الحق

    کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ناقص پالیسیوں سے وسائل سے مالامال ملک قرضوں میں جکڑ گیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف سے مزید قرضے لے رہے ہیں، جو نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

    [bs-quote quote=” ملک کا سب سے بڑا شہراور معاشی حب کراچی پانی وبجلی سےمحروم ہے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سینیٹر سراج الحق”][/bs-quote]

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام پرمہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا شہراور معاشی حب کراچی پانی وبجلی سےمحروم ہے، جماعت اسلامی مظلوموں اور غریب عوام کی ترجمانی کرے گی.

    مزید پڑھیں: موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عید کے بعد مہنگائی، آئی ایم ایف غلامی کے خلاف تحریک چلائیں گے.

    خیال رہے کہ 18 مئی 2019 کو اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی، سراج الحق نے کہا تھاکہ آج ہمارے تمام وسائل پر دشمن کا قبضہ ہے، یہ ملک لسانیت کی بنیادپرنہیں کلمےکی بنیاد پربنا تھا.

  • موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق

    موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق

    کراچی: امیر  جماعت اسلامی، سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ہمارے تمام وسائل پر دشمن کا قبضہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ ملک لسانیت کی بنیادپرنہیں کلمےکی بنیاد پربنا تھا.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کا دین ملک میں نافذ ہو جاتا، تو  یہ ملک کبھی دولخت نہ ہوتا، حکمرانوں نے واشنگٹن کی طرف دیکھا.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے، یہ حکومت بھی ماضی کے نظام کا حصہ ہے، سابق دور حکومت میں جو لوگ حاکم تھے، آج بھی وہی ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، مگر ابتدائی دورمیں ہی بے روزگارکر دیا، 10 سال میں حکومتوں نے جو قرضے لیے موجودہ حکومت نے 10 ماہ میں لیے ہیں.

    مزید پڑھیں:ؒ آج میں جس مقام پر ہوں، یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے: سراج الحق

    امیر سراج الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں.

    یاد رہے کہ 14 مئی 2019 کو سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلا ہے، سراج الحق

    آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلا ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کو اپنے ہاتھ میں لینے کیلئے کھیل کھیلاہے، اس کے چُنگل میں پھنسنے والوں پر دوبارہ اچھا وقت نہیں آتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورا ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے کہتے ہیں کہ اچھا وقت آنے والا ہے۔

    آئی ایم ایف کےچنگل میں پھنسنے والوں پر دوبارہ اچھا وقت کبھی نہیں آتا، سودی قرضوں سے معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ ہی ملک میں خوشحالی اور ترقی آتی ہے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمران خود انحصاری کےباعزت راستے پر چلنے کو تیارنہیں ہیں، حکومت کب تک سابقہ حکومتوں کی نااہلی کا رونا روتی رہے گی؟ اب حکمران اپنی کارکردگی کو بھی عوام کے سامنے لائیں۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کو اپنےہاتھ میں لینے کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا ہے، حکمران آئی ایم ایف کے مطالبے پر سب کچھ لٹانے کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔

  • شہبازشریف کا عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں، یہ خاندانی فیصلہ لگتا ہے، سراج الحق

    شہبازشریف کا عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں، یہ خاندانی فیصلہ لگتا ہے، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا پی اے سی کے عہدے سے پیچھے ہٹنا اچانک نہیں بلکہ یہ کھیل کا پہلا حصہ ہے، حکومت حقیقی احتساب نہیں کرسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شہباز شریف کے پیچھے ہٹنے کے بعد مزید نئے نئے افسانے بھی سامنے آئیں گے، شہباز شریف نے منصب چھوڑنے پر اپوزیشن اراکین کو بھی اعتماد میں نہیں لیا، لگتا ہے یہ بھی خاندانی فیصلہ ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ این آراو دینا حکمرانوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، خود حکومت کے اپنے اندر قابل احتساب لوگ موجود ہیں اس لئے حکمران حقیقی احتساب نہیں کرسکتے، حقیقی احتساب وہی کرسکتا ہے جس کا اپنا دامن صاف ہو۔

    حکومت میں بیٹھے ہوئے سابقہ حکومتوں کے لوگ حقیقی احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنا مسلم لیگ نون کا اندرونی معاملہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے باوجود قبائلی عوام کی زندگی میں کوئی انقلاب نہیں آیا ،فاٹا کیلئے سو ارب کے پیکیج کا باربار اعلان تو کیا گیا مگر عملی طور پر انہیں کچھ نہیں دیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی نو ماہ میں ہی عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا گیا، ماہ رمضان سے قبل ہی اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، اسد عمر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی ہے کہ اب عوام کی چیخیں نکلیں گی۔

  • جماعت اسلامی کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ اور کرپشن کا خاتمہ ہے: سینیٹر سراج الحق

    جماعت اسلامی کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ اور کرپشن کا خاتمہ ہے: سینیٹر سراج الحق

    سوات: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مینگورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ اورکرپشن کا خاتمہ ہے.

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 72 سال سے ملک کے عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے،  حکومت نے عوام کو مہنگائی میں دھکیل دیا ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں نظام اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے بھی آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا.

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، سراج الحق

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 9 ماہ میں قانون سازی نہیں ہوئی، صرف قرضوں میں اضافہ ہوا، حفیظ شیخ کے خلاف اعتراض‌ کرنے والوں نے انھیں ہی وزیرخزانہ بنا دیا. ہم ملک میں اسلامی نظام چاہتے ہیں، اس کے لیے جدوجہد کریں گے.

    یاد رہے کہ 25 اپریل 2019 کو سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم میں کئی سقم ہیں جن کو دور کیا جانا چاہیے.

  • مصنوعی تبدیلیوں سے حالات نہیں سدھرسکتے، حالات نے عوام کو زندہ درگور کردیا، سراج الحق

    مصنوعی تبدیلیوں سے حالات نہیں سدھرسکتے، حالات نے عوام کو زندہ درگور کردیا، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مصنوعی تبدیلیوں سے حالات نہیں سدھرسکتے، تبدیلی کے نام پر تباہی لانے والوں نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ
    حکومت نے بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتیں تو بڑھا دیں مگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    نااہل حکومت نے لوگوں کو جس مصیبت اور پریشانی سے دوچار کردیاہے اگر اس کا فوری ازالہ نہ کیا گیا تو عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی تبدیلیوں سے حالات نہیں سدھرسکتے، ایک ہی طرح کےلوگوں کوجمع کرکےتبدیلی نہیں لائی جاسکتی، تبدیلی کے نام پرتباہی لانے والوں نے عوام کو زندہ درگورکردیا ہے۔

    پاکستان کو اسلامی ریاست کا نعرہ لگا کر قوم کو دوسری بار دھوکا دیا گیا، ووٹ لینے کے بعد حکمران اپنے کیے گئے وعدے بھول چکے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر کے وعدے رات گئی بات گئی کے برابرہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اربوں ڈالر کے قرضے اور امداد ملنے کے باوجود حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ۔ مہنگائی سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے ہیں ،غریب کے گھر کا چولہا بجھ چکا ہے اور حکمران طفل تسلیوں سے آگے نہیں بڑھ سکے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت نے اگر بیرون ملک پڑی چوری کی دولت واپس لانے کے لیےکوئی قدم نہ اٹھایا اور اسی طرح کشکول اٹھا کر در بدر پھرتی رہی تو عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بیرونی بینکوں میں موجود قومی دولت کی واپسی کے لیے واضح لائحہ عمل کا اعلان کرے ۔

  • سینیٹرسراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا

    سینیٹرسراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا

    لاہور : سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ پانچ سال کے لیے حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق دوسری بار بھی امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔

    شہر کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ تقریب میں سینیٹر سراج الحق نے ارکان کی جانب سے دوبارہ جماعت کے امیر چننے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ کر ے گی۔ موجودہ حکومت بے بس ہے۔ پاکستان میں اصل حکومت غیر سیاسی ماسٹرز کی ہے۔ ملک میں دو نظام اور دو عدالت نہیں چل سکتیں۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے خودکشی کرنے والوں نے اب تک ساڑھے نو ارب روپے ساڑھے نو ارب قرضہ لے لیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کو امت مسلمہ پر قرض قرار دیتے ہوئے پاکستان سعودی عرب ایران ترکی افغانستان اور ملائشیا کے اسلامی بلاک کی تجویز بھی پیش کی۔

    واضح رہے کہ21مارچ2019 کو جماعت اسلامی کے اراکین کی اکثریت نے سینیٹر سراج الحق پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے امیر منتخب کیا تھا، سراج الحق کے مقابلے میں پروفیسر ابراہیم اور لیاقت بلوچ کا نام بھی اراکین شوریٰ نے دیا تھا تاہم اس بار بھی امارت کے لئے قرعہ فال سراج الحق کے نام نکلا۔

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اُس وقت آٹھ روزہ دورے کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے، انہیں دوسری مرتبہ امیر منتخب ہونے کی خبر دی گئی جسے سن کر سینیٹر سراج الحق آبدیدہ ہو گئے تھے۔

  • عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

    عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

    مدینہ منورہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی سامراج مسلم ورلڈ کودومتحارب گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہ ، جسے ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو امت کی طرف سے قائدانہ کردارادا کرنا ہوگا، پاکستان اپنا یہ کردار اسی وقت ادا کرسکتا ہے جب ملک میں دیانتدار با کردار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیراقیادت برسرا قتدار آئےگی۔

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کو دولخت کرنا، ایران عراق جنگ، عراق پر قبضہ ،سوڈان اور انڈونیشیا کی تقسیم اور لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام امریکی گریٹ گیم تھی.

    پاکستان عالم اسلام کا انتہائی اہم ملک اور ایٹمی طاقت ہے، عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو امت کی طرف سے قائدانہ کردارادا کرنا ہوگا، پاکستان اپنا یہ کردار اسی وقت ادا کرسکتا ہے جب ملک میں دیانتدار با کردار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیراقیادت برسرا قتدار آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عقیدت و محبت کا مرکز ہے ،حرمین شریفین کی حفاظت عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ عالم اسلام میں تنازعات پیدا کرنا اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے، مسلم ملکوں میں جنگ کا فائدہ ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کو ہوتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین معاشی حالات سے دوچار ہے ،اب تک کے حکومتی اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت کوٹھیک کرنے کا کوئی منصوبہ اور وژن نہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ابھی تو مہنگائی کم ہے، عوام کو مزید مہنگائی کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عام آدمی کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے ،لوگوں کیلئے پہلے دوائی خریدنا مشکل تھا اب بچوں کیلئے کتابیں خریدنا بھی ممکن نہیں رہا۔

  • حقیقی تبدیلی کے لئے قیام پاکستان جیسی جدوجہد کی ضرورت ہے: سراج الحق

    حقیقی تبدیلی کے لئے قیام پاکستان جیسی جدوجہد کی ضرورت ہے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لئے قیام پاکستان جیسی جدوجہد کی ضرورت ہے.

    ان خیالات کا اظہار امیر جماعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں.

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اپنے رویے پرغور کرے اور عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرے.

    انھوں نے پی ٹی آئی حکومت کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کوبھی ملک و قوم کی ترقی وفلاح سے کوئی غرض نہیں.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت محض اپنےاقتدارکو برقراررکھنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے.

    یاد رہے کہ 25 مارچ 2019 کو سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سودی نظام کے خاتمہ کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کریں گے، حکومت کو الیکشن سے پہلے کیےگئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: حکومت کو الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا، سراج الحق

    خیال رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں کے پی کے میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی اتحادی تھے، البتہ الیکشن سے قبل جماعت اسلامی اتحاد سے الگ ہوگئی اور مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا حصہ بن گئی، البتہ یہ اتحاد متوقع نتائج حاصل نہیں کرسکا.