Tag: Siraj ul Haq

  • تحفظات کے باوجود چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنا کام کرے: امیر جماعت اسلامی

    تحفظات کے باوجود چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنا کام کرے: امیر جماعت اسلامی

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک دو سیاسی جماعتوں کےعلاوہ سب کوالیکشن پر تحفظات ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود ہم چاہتے ہیں پارلیمنٹ اپنا کام کرے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کی آواز اسمبلیوں میں اٹھانی چاہیے، وہی اصل پلیٹ فورم ہے.

    انھوں نے پی ٹی آئی کے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم سے ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا ہے، قوم سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پا س نہیں جائیں گے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وعدے پورے ہوں.

    مزید پڑھیں: عوام کی نظریں حکومت کی سو روزہ منصوبہ بندی پر ہیں، سراج الحق

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کامعاملہ اٹھایا جائے.

    سراج الحق نے کہا کہ اس قسم کی دہشت گردی سےمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوتےہیں، اس کا سدباب ضروری ہے.

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے مذہمی جماعت کے تحت ایم ایم اے کے پلیٹ فورم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑا تھا، مگر وہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں‌ ناکام رہی.

  • عوام کی نظریں حکومت کی سو روزہ منصوبہ بندی پر ہیں، سراج الحق

    عوام کی نظریں حکومت کی سو روزہ منصوبہ بندی پر ہیں، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام انتظار میں ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے، ہر پاکستانی کی نظریں حکومت کی 100 روزہ منصوبہ بندی پر لگی ہوئی ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام انتظار میں ہیں کہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے، مثبت اپوزیشن کر کے حکومت کو اس کی کار کردگی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت میں آنے بعد آزمائش سے دوچار ہے، سراج الحق


    یاد رہے کہ ایک روز قبل سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاقی حکومت میں آنے کے بعد خود آزمائش سے دو چار ہوئی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں پی ٹی آئی نے جو منشور پیش کیا اس پر عملدر آمد ہو، اسلامی ریاست کے قیام کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے متنازعہ مقابلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو رکوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائے۔

    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا ہے کہ حکومت اسلامی تعاون کی تنظیم کا اجلاس بلا کر پاکستانیوں کی ترجمانی کرے۔

  • پی ٹی آئی حکومت میں آنے بعد آزمائش سے دوچار ہے، سراج الحق

    پی ٹی آئی حکومت میں آنے بعد آزمائش سے دوچار ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو  رکوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاقی حکومت میں آنے کے بعد خود آزمائش سے دو چار ہوئی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں پی ٹی آئی نے جو منشور پیش کیا اس پر عملدر آمد ہو، اسلامی ریاست کے قیام کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے متنازعہ مقابلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو رکوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائے۔

    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا ہے کہ حکومت اسلامی تعاون کی تنظیم کا اجلاس بلا کر پاکستانیوں کی ترجمانی کرے۔


    مزید پڑھیں : تحفظ ناموس رسالت مارچ چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں کیا جائے گا، سراج الحق


    یاد رہے کہ سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک کی نئی نسل نے پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانا ہے، نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل اور حقیقی سرمایہ ہیں، وطن عزیز پاکستان میں حقیقی تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے ممکن ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

  • تحفظ ناموس رسالت مارچ چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں کیا جائے گا،  سراج الحق

    تحفظ ناموس رسالت مارچ چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں کیا جائے گا، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی نئی نسل نے پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانا ہے، نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل اور حقیقی سرمایہ ہیں، وطن عزیز پاکستان میں حقیقی تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے ممکن ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ڈگریاں پکڑے روزگار کی تلاش میں پھرتے ہیں لیکن انہیں روزگار نہیں مل رہا، موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا ہے۔

    دیکھتے ہیں اعلان پر کہاں تک عملدرآمد ہوتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی فکری، علمی ،ذہنی تربیت کا پلیٹ فارم ہے۔

  • عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، سراج الحق

    عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نئی آنے والی حکومت قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرے گی، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد بھی دی ان کا کہنا تھا کہ ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے۔

    وزیراعظم عمران خان قو م سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، نئی حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے،۔

    سینیٹر سراج الحق نے کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آئین، قانون اور پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا، توقع ہے کہ نئی آنے والی حکومت قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرے گی۔

    مزید پڑھیں : امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں جو بھی کام کیا جائے گا حکومت کو اس پر شاباش دیں گے۔

  • پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے،سراج الحق

    پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے،سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بناکردم لیں گے، خوشی کے لمحات میں ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں میڈیا سے بات چیت میں جشن آزادی پر اپنے پیغام میں کہا
    پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنا کردم لیں گے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کوآئی ایم ایف اورورلڈ بینک سے آزادی دلانا ضروری ہے، پاکستان میں کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خوشی کے لمحات میں ہمیں اپنےکشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک کے مستقبل اور ترقی کے لیے ایک ہیں۔


    مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


    گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ متحدہ مجلس عمل اصولوں کی سیاست کرے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ھاندلی کے الزامات کی سیاست کو یوم آزادی کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا، یوم آزادی بھر پور طریقے سے منائیں گے۔

    یاد رہے ملک بھر میں اکہتر واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، یوم جشن آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ، اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا اور ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئی۔

  • نئی حکومت کی عوامی مفادات میں اقدامات کی حمایت کریں گے، سراج الحق

    نئی حکومت کی عوامی مفادات میں اقدامات کی حمایت کریں گے، سراج الحق

    کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بنائے جانے والی نئی حکومت کی عوامی مفادات میں اقدامات کی حمایت کریں گے، غیر آئینی اور غیرجمہوری اقدامات کی مخالفت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی اور جمہوری جماعت ہے اور ملک ترقی اور افرادی ترقی پریقین رکھتی ہے، پاکستان کوعوام نے بنایا ہے اور وہی اس کے حقیقی مالک ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کی بحالی تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، تمام مسائل کاحل اسلامی نظام میں ہے، اسلام نظام کے قیام کے لیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غلط کام جو کرےگااس کے راستے میں کھڑ ے رہیں گے، تخر یبی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پر امن جدو جہد کریں گے، کرپشن فری پاکستان مہم ہم عرصے سے چلا رہے ہیں، کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے پشاور، بنوں، کوئٹہ میں سیاسی ورکر شہیدہوئے ، یہ طے نہیں کون اپوزیشن میں بیٹھے گا، کون حکومت میں جائے گا، ہم حقیقی اور آزاد جمہوریت چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر 8 اگست کو پرامن احتجاج کریں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کا کردار جانبدار نہ رہا ملک میں انتخابات ایک ایکسرسائز اور مشغلے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، عوامی میڈنٹ کو کچلا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں اسلامی نظام ہور اورلوگوں کو انصاف مل سکے، موجودہ نظام میں غریب آدمی کا کوئی حصہ نہیں ہے، نئی بننے والی حکومت نے اگر عوامی مفادات میں اقدامات کئے تو اس کی حمایت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری ، غربت میں اضافہ ہورہا ہے پانی قلت کے باعث لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، وفاقی حکومت نے کبھی بھی بلوچستان کو نہ ہی کوئی حق دیا اور نہ ہی اہمیت ، جس کی وجہ سے صوبہ احساس محرومی کا شکار ہے۔

  • حکومتی قبلہ مکہ کے بجائے کسی اور طرف ہوا تو درست کردیں گے، سراج الحق

    حکومتی قبلہ مکہ کے بجائے کسی اور طرف ہوا تو درست کردیں گے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتی قبلہ مکہ کے بجائے کسی اور طرف ہوا تو درست کردیں گے، کوئی مائی کا لعل پاکستان کو سیکولر اورلبرل ریاست نہیں بناسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان میں دینی جماعتوں کی شکست پر بغلیں بجا رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں یہاں لبرل وسیکولر لابی کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کوکوئی مائی کا لعل سیکولر اورلبرل ریاست نہیں بناسکتا، عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر بنانے کا عہد پورا کریں، ہم حکومت کے ہر اچھے کام کی تعریف اور تائید کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے نئی حکومت کو کام کا موقع دینا چاہتے ہیں، ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کے منتظر ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ نئی حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کریں گے، عمران خان کے اچھے کاموں کی حمایت کریں گے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    مالاکنڈ : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وہاں نہ تو ڈیم ہیں اور نہ ہی ایک ارب درخت کہیں دکھائی دیئے، ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالا کنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے تحت ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین سو ڈیمز بنائے ہیں۔

    اس سلسلے میں میں نے کے پی میں جاکر لوگوں سے پوچھا انہوں نے بتایا کہ انہیں تو کہیں کوئی ڈیم نظر نہیں آیا۔ اور نہ ہی دعوے کے برعکس ایک ارب درخت نظر آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے زورپر کوئی جماعت عوام کو دھوکا نہیں دے سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی، اس الیکشن میں دو تہذیبوں کے درمیان معرکہ ہے،25جولائی کو قوم کو اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کریگی، ہماری حکومت میں ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی، سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر مخصوص لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ہمارا مقابلہ مغربی کلچر سے ہے، سراج الحق

    اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ہمارا مقابلہ مغربی کلچر سے ہے، سراج الحق

    پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ووٹ امانت ہے، اللہ کا حکم ہے کہ امانت کو اس کے اہل کے حوالے کرو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کا مقصد صرف ووٹ لینا نہیں۔

    ووٹ عوام کی طاقت ہے، اب حکومتیں توپ سے نہیں ووٹ سے بدلتی ہیں، ووٹ اللہ کی طرف سے گواہی و امانت ہے، اللہ کاحکم ہے کہ امانت کو اس کے اہل کے حوالے کرو۔

    امیرجماعت اسلامی کا جلسے سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ عوام اپنی طاقت اسلام ،شریعت اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے استعمال کریں، آج عالمی سطح پر کشمیر، فلسطین وافغانستان میں مقابلہ ہے اور ہمارا مقابلہ مغربی کلچر سے ہے۔

    انہوں نے کہاکہ 2018کا الیکشن یہ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا،یہ الیکشن نظریا ت ، تہذیب اور کلچر کا مقابلہ ہے،یہ غیر ت اور بے غیرتی اور حیااور بے حیائی کے درمیان مقابلہ ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل عام آدمی کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے اس لئے ظلم کرپشن اور غربت کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،ہم تعلیم کو بالکل مفت کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنانے کیلئے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن مربوط اقدامات کریں، اگر حالیہ انتخابات پر عوام کا اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے کا خدشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔