Tag: Siraj ul Haq

  • حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

    حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

    کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا، پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ 70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا،2018کا الیکشن نظریات کے درمیان مقابلہ ہے.

    ایم ایم اے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے کتاب پرمہر لگائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان کو گرین اور کلین پاکستان بنائیں گے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں، اس پر پورے پاکستان کا حق ہے یہ شہر سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے، کراچی کو ایسا بنائیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آکر زکوٰۃ و عشر کا نظام نافذ کریں گے، اور پہلے بجٹ میں نو کروڑ لوگ زکوٰۃ دیں گے جس سے اتنا پیسہ جمع ہوگا کہ کوئی لینے والا بھی نہیں ہوگا، ہم باہر کی این جی اوز کے محتراج نہیں ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے، سراج الحق

    نوازشریف کیخلاف فیصلہ انتخابات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہئے، سراج الحق

    مردان : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے، پاناما لیکس کے دیگر افراد کیخلاف کارروائی کی رفتار بہت سست ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایون فیلڈ ریفرنس کے حالیہ فیصلے پر اپنے ردعمل میں کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک فرد کیخلاف فیصلے سے عام انتخابات کی تاریخ آگے نہیں ہونی چاہئے، ہم نے پاناما لیکس کے436افراد کے نام عدالت کو پیش کئے تھے، ان افراد کے خلاف عدالتی کارروائی چیونٹی کی رفتار سے بھی کم ہے۔

    مزید پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والا کوئی ایک فرد بھی احتساب سے نہیں بچنا چاہئے، قرضے معاف کرانے والوں سمیت دبئی، لندن اور امریکا میں جائیدادیں بنانے والوں کو بھی پکڑا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پرانے گھوڑے نہیں چلیں گے، مسائل کے حل کا واحد راستہ انقلاب ہے: سراج الحق

    پرانے گھوڑے نہیں چلیں گے، مسائل کے حل کا واحد راستہ انقلاب ہے: سراج الحق

    شیخوپورہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آج پھر وہی پرانے گھوڑے چاروں طرف نظرآرہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اب ان پرانے گھوڑوں کی سیاست نہیں چلے گی.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم اپنے لئے شیردل اوردیانت دارقیادت کا انتخاب کرے.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف دو فی صد تعلیم پرخرچ کیا جاتا ہے، آج کشمیر میں بستیاں ویران اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں، ہماری حکومتوں نے کشمیرکی آزادی کے لئے کچھ نہیں کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ انقلاب ہے، ہم ایک پُرامن انقلاب لانا چاہتے ہیں.

    سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک پر 70 برس سے لینڈ مافیا اور کرپٹ حکم ران مسلط ہیں، میں دو بار سینئر وزیررہا، آج تک ذاتی مکان اور گاڑی نہیں خرید سکا.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے دل اورذہنوں میں مغل بادشاہوں والی سوچ ہے، جسے تبدیل ہونا ہوگا.

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی اس بار مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم اے اے) کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔


    قوم کرپشن فری اورخوش حال پاکستان کے لئےایم ایم اے پراعتماد کرے: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • قوم کرپشن فری اورخوش حال پاکستان کے لئےایم ایم اے پراعتماد کرے: سراج الحق

    قوم کرپشن فری اورخوش حال پاکستان کے لئےایم ایم اے پراعتماد کرے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے قائدین کرپشن سے پاک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑھتی بدعنوانی کے اس دورا میں ایم ایم اے کرپشن سے پاک ہے۔

    [bs-quote quote=”توانائی بحران کم کرنے کے لیے مزید ڈیموں کی ضرورت ہے، کالا باغ ڈیم متنازع بن گیا ہے, البتہ اس کے متبادل ڈیم موجود ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سراج الحق”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کرپشن فری اورخوش حال پاکستان کے لئے ایم ایم اے پراعتماد کرے، یہ اتحاد ان کی امیدوں پر پورا اترے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ توانائی بحران کم کرنے کے لیے مزید ڈیموں کی ضرورت ہے، کالا باغ ڈیم متنازع بن گیا ہے, البتہ اس کے متبادل ڈیم موجود ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ متبادل ڈیموں کو ترجیح دے، ان پر کام کیا جائے، تاکہ یہ مسئلہ حل ہو۔

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی اس بار مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم اے اے) کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔

    جماعت اسلامی خیبرپختون خواہ میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی، مگر سینیٹ انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہوگئیں اور جماعت اسلامی ایم ایم کا حصہ بن گئی۔


    سیکولر اور لبرل لابی آئین کو سیکولر بنانے کی سازش کررہی ہے: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، سراج الحق

    اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوگی، پاکستان میں اسلامی حکومت کا نفاذ چاہتے ہیں، اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور رنگ روڈ پر متحدہ مجلس عمل کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ جو ہمارے مقابلے میں کھڑے ہیں ان کا کوئی منشور نہیں ہے، ہم نے باکردار لوگوں کو اکٹھا کیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کے مطابق جن کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہونی چاہئیں آج ان کو ٹکٹ دئیے جارہے ہیں، میں ان کا احتساب نہ کرسکا تو عوام ووٹ سے ان کا احتساب کریں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ مسلم ملکوں کو پاکستان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ہماری قیادت آئے گی تو کلین پاکستان بنائیں گے، اللہ نے موقع دیا تو ایک دن پاکستان میں اسلامی حکومت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ کا پانچ فیصد تعلیم پر خرچ کرکے پاکستان کو تعلیم یافتہ بنائیں گے، سودی نظام کا خاتمہ، اسپتالوں میں مفت علاج، بیروزگاری الاؤنس دیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ نگراں حکومت کو آئے ہفتہ ہوا ہے اور 12 کھرب کا قرضہ لے لیا ہے، آپ نے 25 جولائی کو گھر چلے جانا ہے ہمارے لیے قرضوں کا پہاڑ مت کھڑا کرو۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں میرے صوبے میں لوڈشیڈنگ کیوں ہے، لوڈشیڈنگ صرف میرے صوبے میں نہیں کراچی میں بھی ہے، آنے والا کل روشن ہے، اندھیر نگری کا نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم ایم اے اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی، سینیٹر سراج الحق

    ایم ایم اے اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی، سینیٹر سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم گولی اور گالی کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، منتخب ہونے کے بعد ایم ایم اے کی حکومت قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،
    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج تک حقیقی جمہوریت نہیں آئی۔

    کرپٹ قیادت نے سازشوں کے ذریعے قوم کو مقروض کردیا، جس کےباعث قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ان کے پاس کوئی وژن نہیں، آج پھروہ آپ سے ووٹ مانگنے آئیں گے۔

    اقتدار میں آنے والوں سے عوام کو پوچھنا چاہیے کہ70سال میں انہوں نے ملک و قوم کو کیا دیا ہے؟ امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم سچائی اور جھوٹ میں تمیز کرے۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کا راستہ روکے،سراج الحق

    ہم اقتدار میں آکر کرپٹ سیاست دانوں سے ایک ایک پائی کاحساب لیں گے، حلفیہ کہتا ہوں کہ حکومت ملی تو عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی دلائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سراج الحق 29 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    کاغذات کے مطابق سراج الحق ساڑھے 4 تولے زیور کے مالک جبکہ 12 کنال اراضی میں حصے دار ہیں۔ سراج الحق ایک نجی اسکول میں بھی شراکت دار ہیں۔

    سراج الحق کے 3 بینک اکاؤنٹس میں 18 لاکھ سے زائد رقم موجود ہے۔ ان کے پاس ذاتی گاڑی اور بیرون ملک میں کسی قسم کے کوئی اثاثے موجود نہیں۔

    کاغذات نامزدگی کے مطابق سراج الحق کسی بینک کے ڈیفالٹر بھی نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں جو امریکا کی مرضی سے ملے، سراج الحق

    ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں جو امریکا کی مرضی سے ملے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو الزامات کی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست کریں گے، بے روز نوجوانوں کو الاؤنس اور بے گھرافراد کو گھر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آپ کومہنگائی اور بے روزگاری کا تحفہ دیا، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور انصاف کی عدم فراہمی ہے.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں وہ جا سکتا ہے جو وکیلوں کو بھاری فیسیں دے سکتا ہوں، غریبوں کوعدالتوں میں انصاف نہیں ملتا.

    سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی توغریب کا مقدمہ لڑنے کی ذمے داری ریاست کی ہوگی، ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں جو امریکا کی مرضی سے مجھے ملے، ہم گالیاں نہیں دیں گے بلکہ محبت کی بات کریں گے.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الزامات کی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست کریں گے، بے روز نوجوانوں کو الاؤنس اور بے گھرافراد کو گھر دیں گے، مینار پاکستان کے بعد اب پشاور میں 24 جولائی کو جلسہ کریں گے.

    خیال رہے کہ  دو روز قبل سینیٹر سراج الحق نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  متحدہ مجلس عمل آئین میں موجود اسلامی دفعات کی حفاظت کرے گی، 2018 کا انتخابی معرکہ ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت کا معرکہ ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے، عوام اس معرکے میں متحدہ مجلس عمل کےامیدواروں کو کامیاب کرائیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیکولر اور لبرل لابی آئین کو سیکولر بنانے کی سازش کررہی ہے: سراج الحق

    سیکولر اور لبرل لابی آئین کو سیکولر بنانے کی سازش کررہی ہے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لئے قوم کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے متحدہ ہونے کا وقت آگیا، سیکولر اور لبرل لابی آئین کو سیکولربنانے کی سازشیں کررہی ہے.

    سینیٹر سراج الحق کے مطابق سود کی وجہ سے پاکستان کا پورا معاشی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آئین میں موجود اسلامی دفعات کی حفاظت کرے گی، 2018 کا انتخابی معرکہ ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت کا معرکہ ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہے کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے، عوام اس معرکے میں متحدہ مجلس عمل کےامیدواروں کو کامیاب کرائیں.

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی اس بار مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم اے اے) کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔

    جماعت اسلامی خیبرپختون خواہ میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی، مگر سینیٹ انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہوگئیں اور جماعت اسلامی ایم ایم کا حصہ بن گئی۔


    پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں: سراج الحق

    پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویزمشرف سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ انصاف سےمحروم معاشرے زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 63 ،62 پرعمل درآمد کو یقینی بنائے، یہ اس کی ذمے داری ہے، یہاں غریب کو کبھی انصاف نہیں ملا، تھانا کچہری پرہمیشہ جاگیرداروں، وڈیروں کا قبضہ رہا.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو آسمانی مخلوق اورعوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں، پاناما لیکس کے 436 ملزمان کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے، تب ہی انصاف ممکن ہے.

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی اس بار مذہبی جماعت کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم اے اے) کے پلیٹ فارم سے کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔

    جماعت اسلامی خیبرپختون خواہ میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی، مگر سینیٹ انتخابات کے بعد دونوں جماعتوں کی راہیں جدا ہوگئیں اور جماعت اسلامی ایم ایم کا حصہ بن گئی۔


    حکومت نے پانچ سال پورے کیے، مگر اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی: سراج الحق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔