Tag: Sirajul Haq

  • جاننا چاہتے ہیں ہم پر خود کش حملے میں کون ملوث ہے: سراج الحق

    جاننا چاہتے ہیں ہم پر خود کش حملے میں کون ملوث ہے: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی حقوق کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہم پر خود کش حملے میں کون ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم اور عوام کی دعاؤں سے حملے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا لیکن ہم جاننا چاہتے ہیں کہ خود کش حملے میں کون ملوث ہے۔

    سراج الحق نے کہا جماعت اسلامی بغیر کسی خوف کے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی، عوام کے تعاون کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، حکومت بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے مشاورت کا آغاز کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ’’ملک کو مزید عدم استحکام سے بچانے کے لیے مذاکرات کا آغاز کرنا ہوگا، ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی بہتری کا راستہ ہیں۔‘‘

    سراج الحق نے مزید کہا ’’عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، بہتر ہوگا کہ سیاسی جماعتیں اگست میں شفاف انتخابات کے لیے اتفاق رائے پیدا کر لیں۔‘‘

  • بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ ہے: سراج الحق

    بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ ہے: سراج الحق

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بلوچستان میں بدامنی کی وجہ نالائق لیڈر شپ کو قرار دے دیا، انھوں نے کہا ’’میں ژوب پہنچا تو لوگوں نے کہا آپ نے بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی، بلٹ پروف گاڑی حل نہیں قوم کو امن چاہیے‘‘۔

    تفصیلات کے مطابق 19 مئی کو بلوچستان کے شہر ژوب میں ایک خود کش دھماکے سے بچنے کے بعد آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ’’نااہل اور نالائق لیڈر شپ کی وجہ سے پاکستان، خاص کر بلوچستان میں بدامنی ہے۔‘‘

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کا عمل رک گیا ہے، بلوچستان کا عام آدمی پانی اور نوجوان روزگار کے لیے تڑپ رہا ہے، بلوچستان میں گیس، بجلی، پانی اور روزگار نہیں ہے، روز سنتے ہیں گوادر اور بلوچستان میں سی پیک کی وجہ سے انقلاب آئے گا، لیکن گزشتہ 10 سال سے سڑکیں، فیکٹری، کارخانہ نہ ہی کوئی نیا پروجیکٹ دیکھا۔

    انھوں نے کہا ’’خود کش حملہ کیسے ہوا؟ کون لوگ ملوث ہیں؟ ایک شہری کی حیثیت سے میں جاننا چاہتا ہوں، حکومت سے کہوں گا کہ مکمل تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے رکھے، میں ژوب پہنچا تو لوگوں نے کہا آپ نے بلٹ پروف گاڑی کیوں استعمال نہیں کی، بلٹ پروف گاڑی حل نہیں قوم کو امن چاہیے۔‘‘

    سراج الحق نے کہا ’’بلوچستان کے نوجوانوں نے ہمارا بھرپور استقبال کیا، میں امید دلاتا ہوں کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔‘‘

    انھوں نے الیکشن کے حوالے سے اپنے مشورے سے متعلق کہا ’’میں نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ اگست کا مہینہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے، اگست کے مہینے میں لوگ حج سے واپس بھی آ جائیں گے، اس لیے اسی مہینے میں شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔‘‘

  • دکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں، سراج الحق

    دکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں، سراج الحق

    کراچی : مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دیہاڑی دار، مزدوروں، عام آدمی کیلئے افطاری اور سحری کا انتظام مشکل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک میں ہونے والی مسلسل مہنگائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روزے پر ہی اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے، اگر ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہ لایا گیا تو بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس بات کی منتظر ہے کہ حکومت آٹا چینی مہنگا کرنے والوں کو پکڑے گی یا ایک نیا یوٹرن لے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب تو دکاندار بھی من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں، دیہاڑی دار، مزدوروں، عام آدمی کےلیے افطاری اور سحری کا انتظام مشکل ہوگیا ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 25 ہزار روپے سے کم آمدن والے ملازمین کے گیس اور بجلی بل معاف کئے جائیں۔

  • موجودہ حکومت سابق حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے: سینیٹر سراج الحق

    موجودہ حکومت سابق حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے: سینیٹر سراج الحق

    دیر: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے دیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ جن افراد پر کرپشن کلچر عام کرنے اور قومی خزانے کو لوٹنے کے الزامات ہیں، وہ کابینہ میں بیٹھے ہیں.

    حالات نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت سابق حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے، پی ٹی آئی حکومت کو اب صاف دامن افراد کی حکومت کون تسلیم کرے گا.

    انھوں نے حکمران جماعت کا آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹرز اور سپورٹر بھی حیران ہیں، یہ ان کے خوابوں‌کی تعبیر نہیں.

    مزید پڑھیں: مصنوعی تبدیلیوں سے حالات نہیں سدھرسکتے، حالات نے عوام کو زندہ درگور کردیا، سراج الحق

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنے تمام وعدے اور دعوے بھول چکی ہے، عوام پر گزرتا ہر دن، پچھلے دن سے  بھاری ہے.ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے مسترد کردہ افراد کو کابینہ میں بٹھانا نامناسب فیصلہ ہے.

    وزارت خزانہ ورلڈ بنک کے اشارے پر چل رہی ہے. قومی معیشت کی بہتری کے بجائے عالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کی تکمیل کا ایجنڈا پورا کیا جارہا ہے. مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑا جارہا ہے. جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دو اور تین سو گنا اضافہ ہوا ہے.

  • قرضوں اور امداد کے باوجود حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی: سراج الحق

    قرضوں اور امداد کے باوجود حکومت ریلیف دینے میں ناکام رہی: سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اربوں ڈالر کے قرضے اور  امداد ملنے کے باوجود ریلیف دینے میں ناکام رہی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار کردیا ہے.

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ صورت حال کا ازالہ نہ کیا گیا، تو عوام اٹھ کھڑے ہوں گے، حکومت نے بجلی، گیس تیل کی قیمتیں بڑھا دیں، دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دی سکی، آئی ایم ایف سے قرضے کے لئے بجلی، گیس، تیل کی قیمتیں بڑھائی گئیں، عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوجائے گا.

    مزید پڑھیں: عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

    یاد رہے کہ 9 اپریل 2019 کو سینیٹر سراج الحق نے امیر جماعت اسلامی کی حیثیت سے دوبارہ پانچ سال کے لیے حلف اٹھایا تھا۔ تقریب میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے.

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری نظام کا تحفظ کر ے گی۔ موجودہ حکومت بے بس ہے۔  ملک میں دو نظام اور دو عدالت نہیں چل سکتیں۔

  • حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، سراج الحق

    حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملک میں نئی بننے والی تحریکِ انصاف کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا نوٹس لے، وزیرِ اعظم مشترکہ لائحہ عمل کے لیے اسلامی ممالک سے رابطہ کریں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے عقیدے و محبت کے مرکز پر حملے کیے جا رہے ہیں، وزیرِ اعظم کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل قومی اسمبلی نے بھی ہالینڈ میں پیغمبر اسلامﷺ کے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کی تھی اور انبیا کی شان میں گستاخی کو سب سے بڑی دہشت گردی قرار دیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، سراج الحق


    واضح رہے کہ نیدر لینڈز (پرانا نام ہالینڈ) کے اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ ولڈرز کی فریڈم پارٹی نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

    توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا آغاز ہو گیا ہے، ہالینڈ میں بھی اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

  • مستونگ، بنوں اور پشاور کے سانحات پر قوم افسردہ ہے، سراج الحق

    مستونگ، بنوں اور پشاور کے سانحات پر قوم افسردہ ہے، سراج الحق

    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مستونگ، بنوں اور پشاور کے سانحات پر قوم افسردہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں متحدہ مجلس عمل کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا ’آمریت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، سازشیں کرنے والوں نے پاکستان کو تقسیم کیا۔‘

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، بر وقت انتخابات نگراں حکومتوں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ماضی کی غلطیوں کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک سے طبقاتی اور استحصالی نظام معیشت کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت میں آئے تو تعلیم پر سب سے زیادہ خرچ کیا جائے گا، غریبوں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

    انھوں نے کہا ’ہماری حکومت آئی تو سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کا مفت علاج ہوگا، بہترین تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر اور غریب کے بچوں کے لیے یکساں تعلیمی نظام لانا چاہتے ہیں۔‘

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار ملنے تک بے روزگاری الاؤنس دیا جائے گا، بزرگوں کو گزارا الاؤنس دیں گے، فلاحی ریاست کا قیام ایم ایم اے کا منشور ہے۔

    سراج رئیسانی سپرد خاک، آرمی چیف کی نمازِ جنازہ میں شرکت، زخمیوں کی عیادت


    سراج الحق نے کہا ’ایم ایم اے ظلم کے نظام کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتی ہے، موجودہ نظام میں امیر کے کتے مکھن اور پلاؤ کھاتے ہیں جب کہ غریب کے بچے کچرے کے ڈھیر میں رزق تلاش کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں کا زرِ مبادلہ ملک بھجواتے ہیں، ایم ایم اے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، سراج الحق

    عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ و گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں، امریکا کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا ظلم ہے۔

    دوسری طرف امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ قتل عام روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

    سراج الحق نے اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اس پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

    امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسرائیلی مظالم کے شکار ہیں، ان کی فوری امداد کی جائے، ضرورت ہے کہ اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

    اقوام متحدہ میں فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظور، امریکا کی مخالفت

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر فلسطین میں شدید رد عمل نے جنم لیا، فلسطینوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کیے جس پر اسرائیلی فوج نے سفاکی سے گولیاں برسائیں اور اٹھاون فلسطینوں کو شہید کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکمرانوں سے زیادہ اپوزیشن احتساب سے ڈرتی ہے، سراج الحق

    حکمرانوں سے زیادہ اپوزیشن احتساب سے ڈرتی ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو حکمرانوں سے زیادہ احتساب سے ڈرتے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ دوسروں کا احتساب چاہتے ہیں اور خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے لیے کھلی چھوٹ پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہے اس لیے حکومت اور اپوزیشن کے کچھ لوگ آئین سے 62، 63 کی شقیں نکالنےکی باتیں کر رہے ہیں۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاست اورریاست پرناجائز دولت بنانے والوں کا قبضہ ہے۔ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والوں کو الیکشن لڑنے نہ دیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کوعلاج معالجے کی بنیادی سہولتیں دینے میں ناکام ہوچکی ہے، سرکاری اسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل سراج الحق نے بجٹ کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بجٹ معاشی زبوں حالی کی تصویر ہے، ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے سلسلے میں حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سراج الحق نے بجٹ کو معاشی زبوں حالی کی تصویر قرار دے دیا

    سراج الحق نے بجٹ کو معاشی زبوں حالی کی تصویر قرار دے دیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں چھٹا اور آخری بجٹ پیش کرنے پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طورپر یہ بجٹ معاشی زبوں حالی کی تصویرہے۔

    اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مہمان حکومت کو پورے سال کے لیے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سالانہ بجٹ کے ذریعے آنے والی حکومت کا آئینی حق چھینا گیا ہے۔ بجٹ ایک ایسی معیشت کی تصویر پیش کر رہا ہے جو زبوں حالی کا شکار ہے۔

    بجٹ سے چند گھنٹے پہلے مشیرمفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرخزانہ بنادیا

    انھوں نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بجٹ سے چند گھنٹے قبل وفاقی وزیر برائے خزانہ مقرر کیے جانے کے معاملے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمران لیگ نے ایک ایسے شخص کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا ہے جوپارلیمنٹ کا رکن نہیں تھا۔

    انھوں نے آنے والے دنوں کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں 2300 ارب روپے کے مزید قرضے لینے کی ضرورت پڑے گی اور تقریباً 1800 ارب سابقہ قرضوں کی ادائیگی کی مد میں جائیں گے۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔