اسلام آباد: ترجمان وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں کلبھوشن یادیو سے متعلق بیان کو سرتاج عزیز سے منسوب کرنا غلط ہے، اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اور ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاسینیٹ میں کلبھوشن یادیو سے متعلق بیان کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے مشیر خارجہ سے منسوب کیا گیا بیان بالکل غلط ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ مشیر خارجہ نے سینیٹ میں کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں، کلبھوشن کے نیٹ ورک سے متعلق ڈوزر تحقیقات ہونے کے بعد ہی مکمل ہو گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں اور اُس نے اپنے بیان کے ذریعے بھی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستا ن کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت کی شدید مذمت کی گئی تھی،پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو بھی بھارت کی جانب سےعالمی قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے عشایے میں شرکت کرکے ان سے مالقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیزآج بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مشیر خارجہ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد بھارت کی جانب سے رابطہ بھی کیا گیا، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات متوقع بھی ہے۔
پاکستائی ہائی کمیشن کے مطابق سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشایے میں شرکت کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مصافحہ کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مشیر خارجہ سے سوال کیا کہ وزیراعظم نواز شریف ٹھیک ہیں؟انہیں میرا سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں۔
سرتاج عزیز نے جواب دیا کہ وزریراعظم ٹھیک ہیں اور انہوں نے آپ کے لیے نیک تنمائوں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستائی ہائی کمشنر عبدالباسط نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اور سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، بھارتی وزیراعظم نے عشایے کے شرکا سےملاقات کی اور سرتاج عزیز سے بھی مصافحہ کیا۔
انہوں نے بتایاکہ اتوار کی صبح ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا آغاز ہوگا، کانفرنس میں سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، کانفرنس افغانستان کے موضوع پر ہے جس میں سرتاج عزیز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
عبدالباسط نے بتایا کہ افغانستان کے لیے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار اد کیا ہے اور کریں گے، ہماری شرکت اسی حوالے سے ہے اور اسی حوالے سے رہے گی، کانفرنس میں توجہ افغانستان کے موضوع پر ہے تو اسی پر رہنی چاہیے۔
خیال رہے کہ سرتاج عزیز کے ساتھ پاکستانی صحافیوں ایک وفد بھی بھارت پہنچا ہے ۔
قبل ازیں ان کا امرتسر ایئرپورٹ پر رسمی استقبال کیا گیا اس موقع پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی موجود تھے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ افغانستان میں امن کی خاطر کیا گیا، ملاقات کے لیے پاکستان کی جانب سے نہیں بلکہ وزیراعظم مودی کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
قبل ازیں سرتاج عزیز نے امرتسر پہنچنے کے بعد علیل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے لیے گل دستہ بھیجا، اطلاعات ہیں کہ گلدستہ ان کے گھر بھیجا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرتاج عزیز نے سشما سوراج کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا تھا کہ بھارت میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان شرکت کرے گا، شرکت کا مقصد خطے میں امن کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آج بھارت کے شہر امرتسر میں شروع ہوگی۔ پہلے روز سیکریٹریز اور دوسرے روز وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔