Tag: Sister

  • بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    شکار پور: بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میں بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور کے نواحی گاؤں سیف الدین شر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی شده بہن بشیرا خاتون کو سیاه کاری کے الزام میں قتل کیا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس سے قبل 30 اکتوبر کو نصیرآباد کے علاقے پ تھانہ فلیجی کی حدود بانڑی میں غیرت کے نام پر ایک عورت اور اس کے مبینہ آشنا نصیب اللہ کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

    ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا تھا۔

  • عامر خان کی بہن کے ہمراہ پوچا کرنے کی تصویر وائرل

    عامر خان کی بہن کے ہمراہ پوچا کرنے کی تصویر وائرل

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی اپنی بہن نکہت اور ان کے شوہر سنتوش کے ساتھ گنیش چتورتھی کے موقع پر پوجا کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے حال ہی میں اپنی بہن نکہت اور ان کے شوہر سنتوش ہیگڈے کے ساتھ ممبئی کی رہائش گاہ پر تہوار منائی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    وائرل ہونے والی تصویر مین اداکار عامر خان کو اپنی بہن کے گھر پر روایتی رسومات میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا، اس تقریب میں عامر خان نے روایتی لباس میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں وہ جنیلیا دیشمکھ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

    عامر خان اس فلم کو خود ہی پروڈیوسر کررہے ہیں، جو ان کی پروڈکشن کمپنی ’عامر خان پروڈکشنز‘ کے بینر تلے بن رہی ہے، یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

  • 7 سالہ بچے کی حاضر دماغی، کمسن بہن کی جان بچا لی

    7 سالہ بچے کی حاضر دماغی، کمسن بہن کی جان بچا لی

    ریاض: سعودی عرب میں ایک 7 سالہ بچے نے کمسن بہن کے سیڑھیوں سے پھسل کر گر جانے پر اپنی حاضر دماغی سے اس کی جان بچا لی، بچے نے نہ صرف بہن کو طبی امداد دی بلکہ ہلال احمر کو فون کر کے مدد بھی طلب کی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 7 سالہ بچے نے ہلال احمر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے مدد طلب کی اور اپنی بہن کو بچانے کے لیے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

    سعودی ہلال احمر کی عہدیدار الا الدبیکل کا کہنا ہے کہ ایک بچے نے ہلال احمر سینٹر فون کیا اور کہا کہ وہ گھر پر اکیلا ہے، اس کے والدین موجود نہیں اور اس کی بہن گھر میں پھسل کر بے ہوش ہو گئی ہے۔ اس کا خون بہہ رہا ہے اور اسے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

    عہدیدار کا کہنا تھا کہ بچے نے ہلال احمر سے مدد طلب کرنے کا طریقہ اسکول میں سیکھا تھا، اسے ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار بھی بتایا گیا تھا۔ اس نے ایک طرف تو ہلال احمر کو فون کیا اور دوسری جانب اپنی بہن کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔

    ہلال احمر کے سربراہ جلال العویسی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ مملکت بھر میں ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار ہر فرد سیکھے، یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ آپ کے سامنے آپ کا کوئی پیارا ابتدائی طبی امداد کا طلب گار ہو اور آپ چاہنے کے باوجود اس کی مدد سے قاصر رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی شہری ہوں یا غیر ملکی سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ابتدائی طبی امداد کا طریقہ کار کی ضرور تربیت لیں کیونکہ کسی کا بھی پیارا اس قسم کی ہنگامی صورتحال سے دو چار ہوسکتا ہے۔

  • سشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے پر بہن کو اعتراض

    سشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے پر بہن کو اعتراض

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے اپنے بھائی کو ان کی سالگرہ سے قبل انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی زندگی پر فلم ابھی نہیں بننی چاہیئے۔

    پریانکا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا جس میں بتایا کہ وہ سوچتی ہیں کہ سشانت کی بائیوپِک ابھی نہیں بننی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب تک سشانت کو انصاف نہیں ملتا تب تک ان کی زندگی پر کوئی فلم نہیں بننی چاہیئے۔ یہ میرا اپنے بھائی سے وعدہ ہے کہ میں اسے انصاف دلواؤں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka Singh (@psthegoner)

    پریانکا کا کہنا تھا کہ کہ مجھے حیرت ہے کہ اس انڈسٹری میں کس کے پاس سشانت جیسی خوبصورت، معصوم اور متحرک شخصیت کو اسکرین پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ توقع کرنا محض فریب ہی ہوسکتا ہے کہ اس غیر محفوظ فلمی صنعت سے کوئی بھی سشانت کی غیر معمولی اور منفرد کہانی کو سچائی کے ساتھ پیش کرنے کی ہمت اور جرات رکھتا ہو۔

    یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے فلیٹ پر ملازمین اور دوست کی موجودگی میں پھندا لگا کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

  • ماں کے اسکول جانے کی تاکید کرنے پر بیٹے کا لرزہ خیز اقدام

    ماں کے اسکول جانے کی تاکید کرنے پر بیٹے کا لرزہ خیز اقدام

    ماسکو: روس میں ایک 17 سالہ نوجوان نے اسکول جانے کی تاکید کرنے پر والدین اور بہن کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا، لڑکے نے والد کا چہرہ کچل کر انہیں اپنے کپڑے بھی پہنا دیے تاکہ پولیس کو یہ تاثر جائے کہ باپ قتل کرنے کے بعد فرار ہوچکا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق اس لرزہ خیز واردات نے نہ صرف اہل علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ پولیس کو بھی چکرا دیا، 17 سالہ وڈیم گوربونوف نے والدین کے بار بار اسکول جانے کی تاکید پر ہولناک قدم اٹھا لیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکے نے کلہاڑی کے وار کر کے والدین اور بہن کو قتل کردیا اور گھر سے فرار ہوگیا۔ لڑکے نے والد کی لاش کچل کر ان کا چہرہ مسخ کردیا اور انہیں اپنے کپڑے پہنا دیے تاکہ پولیس کو لگے کہ وہ خود بھی قتل ہوچکا ہے۔

    ملزم کی یہ چال کامیاب رہی اور پولیس ابتدائی طور پر اس گمان میں رہی کہ کہ قتل والد نے کیا ہے جو اب فرار ہوچکا ہے۔

    بعد ازاں فرانزک رپورٹ سے انکشاف ہوا کہ لاش بچے کی نہیں بلکہ والد کی ہے۔

    2 دن بعد پولیس نے نوجوان کو جائے وقوع سے 362 کلومیٹر دور گرفتار کرلیا، لڑکے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسکول نہیں جانا چاہتا تھا اور اس کی والدہ زبردستی اسے اسکول بھیجنے کی تیاری کر رہی تھیں۔

    لڑکے کے مطابق ماں بیٹے کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد ملزم نے غصے میں کلہاڑی اٹھا کر پہلے والدہ پر وار کیا اور پھر والد پر حملہ کردیا۔ آخر میں لڑکے نے اپنی بہن کو بھی قتل کردیا۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

  • 9 سالہ بچے کی چھریوں کے وار کر کے 5 سالہ بہن کو قتل کرنے کی کوشش

    9 سالہ بچے کی چھریوں کے وار کر کے 5 سالہ بہن کو قتل کرنے کی کوشش

    امریکا میں ایک 9 سالہ بچے نے اپنی 5 سالہ بہن کو چھریوں کے متعدد وار کر کے زخمی کردیا، بچے کا ارادہ ننھی بہن کو قتل کرنے کا تھا۔ پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا۔ 9 سالہ بچے پر اقدام قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اسے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ بچے نے اپنی 5 سال بہن کو چھریوں کے متعدد وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ چیختا رہا، ’مرو، مرو‘۔

    بچے کا کہنا ہے کہ ننھی بہن کو قتل کرنے کا خیال اچانک ہی اس کے دماغ میں آگیا اور وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے بارے میں سوچتا رہا۔ جج نے فوری طور پر بچے کا نفسیاتی چیک اپ اور ٹریٹمنٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس نے بچے کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ عمارت میں چھپنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنی بہن اور ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ ماں صرف 10 منٹ کے لیے کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تھی۔ ماں کے جاتے ہی بچے نے کچن سے چھری اٹھائی اور اسے اپنے پیچھے چھپا کر بہن کے کمرے میں پہنچا۔

    بچے نے ننھی بہن کو گردن سے پکڑا اور اس پر چھریوں سے وار کرنا شروع کیے۔ اسی دوران ماں واپس آگئی اور اس نے چیختے ہوئے بچے کو روکا اور فوری طور پر پولیس کو کال کی۔

    ماں کے مداخلت کرتے ہی لڑکا وہاں سے بھاگ گیا اور چھپنے کی جگہیں ڈھونڈنے لگا۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر گہرے زخم ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کے حراست میں لینے کے ایک دن بعد بچے کو مقامی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا، فی الوقت بچہ حفاظتی بچہ جیل میں ہے۔ ملزم کی کم عمری کی وجہ سے اس کا نام اور تصویر جاری نہیں کی گئی۔

  • لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

    لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

    لاہور: پنجاب میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ جہاں سفاک بیٹے نے سگی ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔

    تفصلات کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے انسانیت شرماگئ، درندہ سفت بیٹے نے سگی ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    یہ واقعہ سبزہ زار کے علاقے حسن ٹاؤن میں پیش آیا، قتل کے بعد ملزم فرار ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساٹھ سالہ حمیدہ، تیس سالہ صائمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، واردات کے بعد ملزم ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

    اس سے قبل رواں سال مارچ میں لاہور کے علاقے عسکری الیون میں تہرے قتل کی واردات میں تین کمسن بچوں کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    لاہورمیں تین کمسن بہن بھائیوں کا لرزہ خیزقتل، ماں گرفتار

    بعد ازاں پولیس نے شک کی بنیاد پر بچوں کی ماں کو ہی حراست میں لے لیا تھا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل فیصل آباد کے علاقے امین پارک میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کرقتل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےلاہور میں ستر سالہ ماں اور پینتالیس سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا تھا، قاتل کوئی اور نہیں بیٹا نکلا تھا، ملزم نے ملازموں کے ساتھ مل کر دادی اور اور باپ کو قتل کیا تھا۔