Tag: Sitara imtiyaz

  • یوم پاکستان: گورنر سندھ نے مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا

    یوم پاکستان: گورنر سندھ نے مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا

    کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آج یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس کے دربار ہال میں منعقد ایک پروقار تقریب میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 27 افراد کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز دیئے۔

    تقریب میں سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار ، پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی، پاک فضائیہ کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر ائر وائس مارشل اظہر حسن رضوی کے علاوہ اعلیٰ حکام ، عمائدین شہر اور ایوارڈز حاصل کرنیوالوں کے اقرباء نے شرکت کی۔

    چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے تقریب کی نظامت کی ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے پانچ افراد کو ستارہ امتیاز، 12 افراد کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور دس افراد کو صدر پاکستان کی جانب سے  تمغئہ امتیاز دیا۔

    تمغئہ امتیاز پانیوالوں میں پروفیسر ڈاکٹر عبد القادر مغل (تعلیم)، یوسف کمال شکیل (فن،اداری)، پروفیسر نثار احمد صدیقی (خدماتِ عامہ)، نجیب دانہ والا(خدمات عامہ)، محمد صدیق شیخ (خدمات عامہ) شامل ہیں۔

    صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر رخسانہ مغل (صحت)، پروفیسر شہناز اسماعیل (بصری آرٹس، تعلیم) مہر افروز (فن، پینٹنگ)، مسمات پری (فن، فراسی بنائی)، صلاح الدین تنیو (فن، اداکاری)، عبدالکریم سولنگی (فن، مجسمہ سازی)، محمد بخش عرف نجش مھرانوی(فنون لطیفہ)، ولی رام ولبھو(ادب)، ڈاکٹر علی شوق (ادب و تعلیم)، محمد سلیم کوثر (ادب)، محمد ادریس بختیار (صحافت)، اور عقیل خان (کھیل، ٹینس) شامل ہیں۔

    جب کہ تمغئہ امتیاز حاصل کرنیوالوں میں ڈاکٹر سید ریاض باقر (سائنسی تحقیق)، محمد ظفر عادل ملک (انجینئرنگ)، پروفیشر ذکریا ساجد (صحافت)، علامہ غلام رسول سعیدی (تعلیم)، پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل اوج شہید،بعداز وفات(تعلیم)، انواراحمد خان مرحوم ، بعد از وفات (کھیل، ھاکی)، عبدالوحید خان (کھیل، ھاکی)، نجم الثاقب حمید (سماجی خدمات)، مہتاب الدین چاؤلہ (سماجی خدمات)، اور سید عتیق الرحمان (سماجی خدمات) شامل ہیں۔

  • شہدائے پشاور کیلئےتمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کی سفارش

    شہدائے پشاور کیلئےتمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت دینے کی سفارش

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت کی صدر مملکت کو سفارش کی ہے۔

    وزیراعظم نے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے ایک سو بائیس طلبا ، دو اساتذہ اور اسٹاف کے بیس ارکان کے لیے تمغہ شجاعت اور ستارہ شجاعت کی سفارش کی ہے۔

    وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے ستارہ اور تمغہ شجاعت کی منظوری دیں گے۔

    تاہم ابھی صدر پاکستان کی جانب سے ابھی سمری کو منظور یا نامنظور کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔یاد رہے 16 دسمبر 2014 ءکو پشاور کے آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں 2 اساتذہ سمیت عملے کے 20 اراکین جبکہ 132 بچے بھی شہید ہوئے تھے۔