Tag: site area

  • ’سائٹ ایریا شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکی کے ورثا حقائق چھپا رہے ہیں‘

    ’سائٹ ایریا شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے جاں بحق لڑکی کے ورثا حقائق چھپا رہے ہیں‘

    کراچی: پولیس نے سائٹ ایریا میں شادی کے موقع پر چلتی بس میں لڑکی کو گولی لگنے کا واقعہ مشکوک قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں مقتولہ کی شناخت 17 سالہ خدیجہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

    لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، ورثا کے بیان کے مطابق خدیجہ کو چلتی بس میں گولی لگی تھی۔ اسپتال رپورٹ کے مطابق خدیجہ کو سر پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی۔

    پولیس تاحال جائے وقوعہ کا تعین نہیں کر سکی ہے کہ لڑکی کو گولی کہاں لگی، جب کہ مقتولہ کے ورثا کی جانب سے متضاد بیانات دیے جا رہے ہیں، پولیس حکام نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ورثا حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس حراست میں ملزم کی موت کی تحقیقات میں ایس پی نیئر سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

    واضح رہے کہ اندھی گولیوں سے شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعات میں ایک بار پھر بے حد اضافہ ہو گیا ہے، لانڈھی قذافی ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے گولی لگنےسے 6 سالہ بچہ ابوبکر زخمی ہو گیا ہے۔

    ماڑی پور مچھر کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے کائنات نامی ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے، عوامی کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی، جب کہ تین ہٹی کے قریب اندھی گولی لگنے سے 11 سالہ لڑکا بشیر زخمی ہو گیا ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتےتھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹائون کےقریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے ، ملزمان سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں‌ نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں‌ سے بنوایا اور ان کے یہاں‌ موجود سہولت کار کون لوگ ہیں.

  • فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، دم گھٹنے سے چوکیدارجاں بحق

    فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، دم گھٹنے سے چوکیدارجاں بحق

    کراچی : سائٹ ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ دم گھٹنے سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے غنی چورنگی کے قریب واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ  لگ گئی، جس دیکھتے ہی دیکھتے شدت پکڑلی۔

    آگ اتنی شدید تھی کہ فیکٹری کا چوکیدار دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جو آتشزدگی کے وقت اپنے کمرے میں سو رہاتھا۔  فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔تاہم اب فیکٹری لگی آگ پرقابوپالیاگیا ہے

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیکٹری کے ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ کی شدت میں کمی کی بجائے تیزی آرہی ہے۔تاہم اب تک آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

  • سائٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

    سائٹ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی

    کراچی:ولیکا چورنگی پرواقع فیکٹری میں بڑے پیمانے پرآگ بھڑک اٹھی ہے، فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے ولیکا چورنگی پرواقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس میں اب تک 5خواتین سمیت 9افراد کے جھلس کرزخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    جائے وقوعہ پرفائربریگیڈ کی 11 گاڑیاں پہنچ کرآگ بجانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

    پولیس اوررینجرز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں فیکٹری ملازمین کو باہر نکالاجاچکا ہے اور فیکٹری میں تلاشی کا عمل بھی جاری ہے کہ کہیں کسی گوشے میں کوئی ملازم پھنسا نہ رہ گیا ہو۔

    ذرائع کے مطابق آگ انتہائی شدید نوعیت کی ہے اور دھویں کے بادل دوردورتک دیکھے جاسکتے ہیں۔

  • کراچی: سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر90فیصد قابو پالیا گیا

    کراچی: سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر90فیصد قابو پالیا گیا

    کراچی: سائٹ ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر نوے فیصد قابو پالیا گیا ہے جبکہ فیکڑی کا کچھ حصہ اب بھی شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

    آگ کے دَھکتے شعلوں نے سائٹ ایریا کی فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شعلوں میں گھری ٹیکسٹائل فیکڑی میں گزشتہ شام آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی، جس سے فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا کپڑا، مشینری اور دیگر سامان جل کر راکھ اورعمارت کا بڑا حصہ منہدم بھی ہوگیا ہے۔

    شہر بھر کے فائرٹینڈر رات بھر فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں مصروف رہے اور فیکڑی کے بڑے حصہ میں لگی آگ بجھاکر کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ فیکڑی کا اندونی حصہ اب بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔

    ملبے کے باعث ریسکیو عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    کراچی:سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس کی مشترکہ کارروائی،کراچی کے تاجرکو دادوسےبازیاب کروا کر2 اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا، سائٹ کے علاقے سے پولیس نے مقابلے کےبعد ایک ڈاکو کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔

    سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تاجر کو بازیاب کروالیا،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق کراچی کے تاجررئیس احمد کو گزشتہ ماہ سکھرسے گاڑی میں سوارمسلح افراد نےاغواء کر لیا تھا جس پر مغوی کےاہل خانہ نے پولیس سےرابطہ کیا جس پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی۔

    اطلاع ملنے پر رات گئےسی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےدادو کےعلاقے میں چھاپہ مارا جہاں سےمغوی تاجر رئیس احمد کو بحفاظت بازیاب کرواکردواغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لئے دس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔

    ادھر سائیٹ کے علاقے سے پولیس نے فیکٹریوں میں لوٹ مار کرنے والےایک ڈاکو عابد کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا ایس پی سائٹ فدا حسین کے مطابق ملزم گزشتہ روز رہا ہو کر آیا تھا ملزم کئی فیکٹریوں میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔