Tag: site thana

  • ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

    ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف ایک شہری کی درخواست پر رات گئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مقدمے میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے،لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے اور انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔اے آروائی نیوز نے مقدمے کی کاپی حاصل کرلی۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کےخلاف عام شہری کی درخواست پر پہلا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا، جس میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے ،لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

    درخواست میں کہا گیاکہ وسیم اختر اپنے بیان سےانتشار پھیلا رہے ہیں ، ایم کیوایم کےرہنما کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں بھی عام شہری کی درخواست پر دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔

    جس میں انسداددہشت گردی ایکٹ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، مدعی نے درخواست میں کہا کہ وسیم اختر کے میڈیا میں ملک کے حساس اداروں کیخلاف بیان سے عوام کی دل آزاری ہوئی۔

  • فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ملزمان با آسانی فرار

    فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ملزمان با آسانی فرار

    کراچی : سائٹ ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ،دوسراموٹرسائیکل حادثے میں زخمی ہوگیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکار سائٹ بی تھانے میں تعینات تھے اور دوران ڈیوٹی سائٹ اے تھانے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے غنی چورنگی کے قریب نشانہ بنایا۔

    ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل گرنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    شہید پولیس اہلکار کی شناخت عادل نواز جبکہ صداقت نامی اہلکار زخمی ہوا، پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی جو تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی بھی ہوا۔

    واردات کے بعد تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال ایک پستول کو موقع واردات سے قبضے میں لے لیا۔سول اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔