Tag: SIU

  • ایس آئی یوکی عزیزآباد میں کارروائی، قتل کے تین ملزمان گرفتار

    ایس آئی یوکی عزیزآباد میں کارروائی، قتل کے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی میں بھنگوریہ گوٹھ سے قتل اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سنگین جرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے19ستمبر کو گلشن اقبال موبائل مال میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کے دوران ملزمان نے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کیا تھا۔

    طارق دھاریجو کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے تمام موبائل فون، لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    ملزمان نےڈکیتی میں مزاحمت پر ایک چوکیدارکو قتل دوسرے کو زخمی کیا تھا، ملزمان نے دکان کے تالے کاٹ کر50 سے زائد موبائل فون اور نقدی لوٹی، ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

  • سرجانی ٹاؤن سے سنگین وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    سرجانی ٹاؤن سے سنگین وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : ایس آئی یو نے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں آپریشن کرکے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم مظہرعباس بینک ڈکیتی،بھتہ اورسنگین جرائم میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں چھاپہ مارا، کارروائی میں بینک ڈکیتی،بھتہ اورسنگین جرائم میں ملوث ملزم مظہرعباس کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہوا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی طارق دھاریجو نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹارگٹ کلر مظہرعباس نے2010میں سی ویو پر30لاکھ کی بینک ڈکیتی کی۔

    ملزم نے تیموریہ میں دوران بینک ڈکیتی گارڈ کو بھی قتل کیا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے عوامی نیشنل پارٹی کےکارکن کوبھی قتل کیا۔

    طارق دھاریجو کا کہنا تھا کہ ملزم مظہر عباس خیبر پختونخوا پارا چنار کا رہائشی ہے، ملزم کے دیگرساتھی بینک ڈکیتیوں کے کیس میں مفرور ہیں۔

    گینگ کاسربراہ جلال پٹھان بھی پارا چنار کا رہائشی ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم مظہر عباس کےمتعدد ساتھی پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں، ملزم پہلےبھی گرفتارہو کر جیل جا چکا ہے۔

  • ناردرن بائی پاس پرمقابلہ، اغوا کار ہلاک، مغوی بازیاب

    ناردرن بائی پاس پرمقابلہ، اغوا کار ہلاک، مغوی بازیاب

    کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو اغواء کار ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

    ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ سی پی ایل سی کی تکنیکی معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو کی ٹیم ناردرن بائی پاس پہنچی اور اغواء کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکاروائی کی تو اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ میں دو اغواء کار ہلاک ہوگئے جبکہ دو ہفتے قبل اغوا کئے گئے نجی بینک کے نائب صدرغوث کو بازیاب کرالیا گیا۔

    واضح رہے کہ اغواء کارغوث کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے دس کروڑ روپے تاوان طلب کررہے تھے۔

    ہلاک اغواء کاروں کی لاشیں ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

  • گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، ایس آئی یو فاروق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو نے گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    فاروق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں انیس بینک ڈکیتیاں ہوئیں، ان میں سے سترہ ڈکیتیوں کےملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،جبکہ دو کی تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر فاروق اعوان نے گرفتارملزمان اور ان سے برآمد ہونےوالا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔