Tag: six

  • ورلڈ کپ میں کون کرے گا چھکے اور چوکوں کی برسات

    ورلڈ کپ میں کون کرے گا چھکے اور چوکوں کی برسات

    کراچی : کرکٹ ورلڈ کپ کی عالمی جنگ چھڑنے والی ہے۔ میگا ایونٹ میں کون کمال دکھائے گا۔ ہر ٹیم میں ایسے ہارڈ ہٹرز موجود ہیں جو شائقین کا جوش گرمادیں گے۔

    ورلڈ کپ میں ٹی ٹوئنٹی کا تڑکا لگے گا۔ چھکوں اور چوکوں کی برسات کون کرے گا؟ جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے ورلڈ کپ سےقبل ہی ہاتھ کھول دیا۔

    طوفانی بیٹنگ کرنے والے کرس گیل نےبھی بلے کو دھار لگادی ہے اور اب وہ   بولرز کا براحال کرنے والے ہیں۔ بولرز کیلئے دہشت کی علامت شاہد آفریدی بھی بوم بوم کیلئے پوری طرح تیارہیں۔

    نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن بھی ہوم گراؤنڈ پردھوم مچانے کے لئے بے تاب  ہیں۔ آسٹریلیا میں گلین میکسوئل، جارج بیلی اور ایرون فنچ توجہ کا مرکزہوں گے۔

    بھارت کے روہیت شرما بولرز کی دھنائی کرنے میں کوئی شرم نہیں کرتے۔آخر میں ذکر سری لنکن بیٹسمین تھیسارا پریرا کا جو بولرز پرکوئی رحم نہیں کھاتے۔

    میگاایونٹ میں ان کا کردار بھی اہم ہوگا۔ورلڈ کپ میں ان بڑے ناموں سے بڑی کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ میدان میں کون کمال کرتا ہے ۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں ایک سو سینتالیس رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    شارجہ کے میدان میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز سے حساب کردیا، شاہینوں نے لاٹھی نے کیویز کے ہوش اڑا دئیے، پاکستان کے تین سو پینسٹھ رنز کے تعاقب میں مہمان کا ڈبہ صرف دو سو سترہ رنز پر گول ہوگیا۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیا تو محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے برق رفتار ترسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تین سو چونسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    ہدف کے تعاقب میں محمد عرفان کی نپلی تلی بولنگ نے کیویز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، رہی سہی کسر حارث سہیل اور بوم بوم آفریدی نے پوری کردی،پہاڑ جیسے ہدف کو دیکھ کر کیوی اوپنرز نہ جان لڑائی اور نہ ہی مڈل آڈر نے،نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو سترہ رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، احمد شہزار کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کاپہاڑ جیسا حدف دے دیا

    شارجہ:پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 365 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اوپننگ کی ۔ 63 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب محمد حفیظ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جنہوں نے 35 رنز اسکور کیئے ۔

    پاکستان کی تیسری وکٹ 210 رنز پر گری جب احمد شہزاد 113 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی 210 رنز پر گری جب اسد شفیق کو ہینری نے 23 رنز پر آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری جنہوں نے 28 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیئے ۔ 300 رنز پر عمر اکمل بغیرکوئی رن بنائے رن آؤٹ ہو گئے۔

     پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جنہوں نے اپنی 58 ویں نصف سینچری صرف 21 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے جارحانہ اننگز مجموعی طور پر 55 رنز اسکور کیئے، سرفراز احمد اور سہیل تنویر نے 30 اور 17 رنز اسکور کیئے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر میٹ ہینری رہےجنہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔