Tag: six killed

  • لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے  6 افراد جاں بحق

    لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    لاہور : ٹیکسالی میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اورچار زخمی ہو گئے ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے ڈپٹی کمشنر لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکسالی کے رہائشی جاوید اور اشتیاق دونوں بھائی اپنی فیملیز کے ہمراہ گھر میں سو رہے تھے کہ رات تین بجے کے قریب اچانک چھت گر گئی۔

    چھت گرنے سے آٹھ افرادملبے تلےدب گئے، جنہیں ریسکیو حکام نےملبے سے نکال کا سید مٹھا اورمیواسپتال منتقل کیا، جہاں چھ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ساٹھ سالہ جاوید، ان کی اہلیہ گھر میں موجود تین بچے چار سالہ ایان، پانچ سالہ ضیغم اور سات سالہ حسن شامل ہیں جبکہ ایک مہمان لڑکی بھی حادثہ میں جاں بحق ہوئی۔

    گھر میں موجود اشتیاق نامی شخص نےگھر سے بھاگ کرجان بچائی، زخمیوں میں گوجرانوالہ سے آئی تین مہمان خواتین بھی شامل ہیں، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت غریبوں کے خستہ حال گھر گرا کر انہیں دوبارہ بنا کر دے تاکہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے چھت گرنے کے واقعے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    عثمان بزدار نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا اور کہا زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

  • افغانستان میں خود کش حملہ، چھ جاں بحق متعدد زخمی

    افغانستان میں خود کش حملہ، چھ جاں بحق متعدد زخمی

    کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا، دیگر مسلح حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ہے، چھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار افغانستان کے شہر جلال آباد کے کسٹم آفس کی فنا نس بلڈنگ کے سامنے ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا ، حملہ ہوتے ہی نا معلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال سیکیورٹی فورسز اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    افغانستان کے مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں اب تک چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ننگر ہار ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال پہنچائے گئے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار دھماکے سنے گئے۔

    فی الحال طالبان سمیت کسی بھی متحارب گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حملے میں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جس کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں