Tag: Six Sigma

  • جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    کراچی: اے آر وائی فلمز کی ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کے ٹائٹل سانگ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، 6 سگما پلس فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل موہ لیے۔

    ٹائٹل سانگ ’ٹلے والی جوتی‘ کے نام سے بنایا گیا جس میں پنجابی بھنگڑے اور ریپ میوزک شامل کیا گیا، اٹھارہ سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور احمد علی بٹ نظر آرہے ہیں۔

    ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم رواں سال عید الضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جس میں نامور اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، واسع چودہری، ثروت گیلانی، ماورا حسین سمیت دیگر ستارے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب، شوبز اسٹارز کی شرکت

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کے لیے معروف بالی ووڈ اداکار کی نیک تمنائیں

    قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

    فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘  کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوشوں سے بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر اپریل میں جاری کیا گیا تھا تاہم  آج اس کا باقاعدہ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات مرکزی کردار ادا کرہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں عروہ حسین، احمد علی بٹ، صبا حمید بھی شامل ہیں، ہمایوں سعید اداکاری کے سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

    ٹریلر

    فلم کی کہانی دیہاتی لڑکے اور شہری لڑکی پر منحصر ہے، ہمایوں سعید کراچی کی رہائشی لڑکی  مہوش حیات کو پسند کرنے لگتے ہیں تاہم وہ شادی نہ کرنے اور کسی بھی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہیں۔ ٹریلر دیکھ کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینما کا ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    فلم کی کہانی رومانوی ہے جس میں پنجاب کی ثقافت اور رسم و رواج کے سامنے ہمایوں سعید کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہمایوں سعید ، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان محبت ہے۔

    فلم عیدالضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    پڑھیں: فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی پہلی جھلک

     تقریب

    ٹریلر جاری کرنے کی تقریب کراچی کے مقامی سینیما نیوپلکس میں منعقد کی گئی جس میں اے آر وائی گروپ کے ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف، اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او جرجیس سیجا سمیت فنکاروں نے شرکت کی۔

    Image may contain: 3 people, people standing

    پروقار تقریب سے قبل فنکاروں کو بگھی کے ذریعے سینیما لایا گیا، عوام نے اپنے محبوب فنکاروں کو سڑکوں پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں ہاتھ ہلاتے رہے۔

    واضح رہے اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔