Tag: six-year-old

  • چھ سالہ ماہم  سے زیادتی و قتل کیس  کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوگی

    چھ سالہ ماہم سے زیادتی و قتل کیس کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوگی

    کراچی : چھ سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کیس کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد کیس کی سماعت ماڈل کورٹ میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی میں 6سالہ بچی سے زیادتی،قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں انسداد دہشت گردی سے کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو منتقل کردیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عادل نذیر نےچالان سیشن عدالت کوبھیجا۔

    جس کے بعد ماہم زیادتی اور قتل کیس کی سماعت اب ماڈل کورٹ میں ہوگی ، انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےروبرواعتراف جرم بھی کیا تھا۔

    یاد رہے جولائی میں کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے لاپتہ چھ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ، جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

    ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی تھی۔

  • دبئی پولیس نے 6 سالہ بچی کے گردے تبدیل کرواکر نئی زندگی دے دی

    دبئی پولیس نے 6 سالہ بچی کے گردے تبدیل کرواکر نئی زندگی دے دی

    دبئی : اماراتی پولیس نے زندگی و موت کی کشمکش سے دوچار 6 سالہ بچی کے گردے تبدیل کرواکر نئی زندگی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی رہائشی 6 سالہ ریم پیدائش کے ساتھ ہی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی اور 9 ماہ کی عمر سے متاثرہ بچی کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    اماراتی پولیس نے متاثرہ بچی کی تعلیم حاصل کرنے کے جذبے کی حوصلہ افزائی کی اور گردوں کی تبدیلی میں معاونت فراہم کی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جون 2017 میں ریم کو کیس دبئی میں واقع بچوں کے خصوصی اسپتال الجلیلہ منتقل کردیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے مذکورہ بچی کا نام گردے تبدیل کروانے والے مریضوں میں کی فہرست میں شامل کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ حالیہ دنوں ہی ریم کی سرجری ہوئی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریم دبئی کے پولیس کے ایک رکن کی بیٹی ہے جس سے ملاقات کےلیے دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المرّی نے اسپتال کا خصوصی دورہ کیا۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ ریم کامیاب آپریشن کے بعد کافی خوش ہے، اس کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ بہت جلد اسکول جانا چاہتا ہوں‘۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریم دوسری بچی ہے جس کی بچوں کے خصوصی اسپتال الجلیلہ میں گردے تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔