Tag: siyah fam

  • امریکا میں سیاہ فام برادری کے مظاہرے جاری

    امریکا میں سیاہ فام برادری کے مظاہرے جاری

    واشنگٹن : امریکا میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق مظاہروں کی غیر معمولی میڈیا کوریج بھی امریکا میں تعصب کو مزید فروغ دے رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ڈیلس میں ایک سیاہ فام نوجوان کے ہاتھوں پانچ پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعہ بھی امریکا بھر میں سیاہ فام افراد کے مظاہروں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے مینیسوٹا اور لوزیانا میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے دو سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے سلسلے میں ہونے والے مظاہروں میں اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

     

    مینیسوٹا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جبکہ گورنر مارک ڈیٹن مظاہرین سے پر امن رہنے کے اپیل کرتے رہے۔

    لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ میں گزشتہ دنوں میں احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے جبکہ ڈیلس میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔

     

    دوسری جانب امریکی میڈیا میں ان مظاہروں کی غیر معمولی کوریج پر بھی کچھ حلقے تعصب کو مزید ہوا دینے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

    ناقدین کے مطابق توجہ تعصب پر مبنی رویوں کو تبدیل کرنے پر ہونی چاہئیے نہ کہ مظاہروں کی چوبیس گھنٹے کی کوریج پر۔

     

  • امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک

    امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام نوجوان ہلاک

    میزوری : امریکی ریاست میزوری میں پولیس نے فائرنگ کر کے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو ہلاک کر دیا ۔ اٹھارہ سالہ انٹونیو مارٹن کو بارکلے میں گیس سٹیشن کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    عینی شاہد کے مطابق مارٹن نے پولیس کو تلاشی لینے سے روکا جس پر پولیس افسر نے اس پر گولیاں برسادیں۔ نوجوان کی ہلاکت کے بعد سیکڑوں افراد گیس اسٹیشن پر جمع ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق مسلح نوجوان نے پولیس کی جانب اسلحہ دکھایا تو افسر کو فائرنگ کرنا پڑی ۔ اس سے پہلے اگست میں فرگوسن میں پولیس افسر نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا تھا ۔