Tag: SKILLED WORKERS

  • پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کیلیے بیرون ملک روزگار کی خوشخبری

    پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کیلیے بیرون ملک روزگار کی خوشخبری

    پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کیلیے بیلا روس بھیجنے پر اتفاق کرلیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    دورے کے موقع پر پاکستان اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا، بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔

    بیلا روس کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، اس حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    تقریب میں بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارت داخلہ پاکستان میں تعاون سمیت دونوں ممالک کی وزارت دفاع میں فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔

    دونوں ممالک کے درمیان فوجی تیکنیکی تعاون سے متعلق 2005 سے 2027 تک کا روڈ میپ طے پایا۔ یہ معاہدہ بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان ہوا۔

    پاکستان اور بیلاروس میں ماحولیاتی تحفظ کی مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد کیلیے روڈ میپ طے کیا گیا اور مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ بیلاروس کے ایوان صنعت وتجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان میں تعاون کا معاہدہ اور اس کے ساتھ پاکستان پوسٹ اور بیلاروس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور او جے ایس سی ماز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

  • نیوزی لینڈ جانے کیلئے کن شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے؟ جانیے

    نیوزی لینڈ جانے کیلئے کن شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے؟ جانیے

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے کورونا کی وبا سے بچاؤ کے پیش نظر سال2020 میں لگائی جانے والی سخت ترین پابندیوں کے بعد بالآخر ملکی سرحدیں غیرملکیوں کیلئے مکمل طور پر کھول دیں۔

    نیوزی لینڈ نے مذکورہ پابندیاں مرحلہ وار ختم کی ہیں جس میں سب سے آخری مرحلہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینا تھا جو گزشتہ دنوں مکمل ہوا۔

    اس اقدام کے بعد اب دنیا بھر سے نیوزی لینڈ آنے والے غیرملکیوں کو ایک بار پھر خوش آمدید کہا جائے گا۔ جس کا اعلان گزشتہ روز وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کیا۔

    اس حوالے سے نیوزی لینڈ حکومت نے حال ہی میں متعدد امیگریشن قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جو ہنر مند افراد کو نیوزی لینڈ آنے کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

    ویزا فیس میں اضافہ
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سے ویزا درخواستوں کے لیے امیگریشن فیس اور لیویز بڑھ گئی ہیں۔ رہائشی طبقے کے ویزوں میں سب سے زیادہ اضافے کے ساتھ امیگریشن خدمات کی فیس میں اوسطاً اضافہ تقریباً ڈالر81(43%)ہے۔

    وزٹ ویزا اور کچھ پیسفک فوکسڈ ویزا موجودہ فیس پر ہی برقرار رہیں گے۔ ورک ٹو ریذیڈنس اور ہائی پیڈ پاتھ ویزے کے لیے خواہشمند افراد کو 24 ماہ تک کام کرنے کی شرط عائد ہے اور یہ افراد 29ستمبر 2023 سے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

    نئے ویزوں کا مقصد ہنر مند تارکین وطن کو صحت، عمر اور ان کی کارکردگی کے تقاضوں کے ساتھ پورا کرنا ہے لیکن غیر ملکی ہنر مند افراد کی کیٹیگری فی الحال معطل ہے۔

    شرائط کیا ہیں؟ 

    تمام درخواست دہندگان مطلوبہ شرائط کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے، جن میں ان کی عمر 55 سال یا اس سے کم ہوں، قوانین کے مطابق ہنر مند تارکین وطن انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہوں اور صحت اور کردار کے تقاضوں کو پر بھی پورا اترتے ہوں۔

    درخواست گزار کے پاس رجسٹرڈ کمپنی کی طرف سے ملازمت کی پیشکش یا وہاں ملازمت کا کوئی ثبوت ہو، رہائشی درخواستوں کو دیگر ہنرمند رہائشی درخواستوں پر ترجیح دی جائے گی۔

    ویزوں کی تفصیلات 

    اس کے علاوہ بزنس وزیٹر ویزے کو محدود حالات میں کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ورکنگ ہالیڈے ویزہ رکھنے والے کچھ کاؤنٹیز کی شہریت کے حامل افراد جن کے پاس کوٹہ ہے اور جو ان شرائط کو پورا کرسکتے ہیں وہ نیوزی لینڈ میں مقررہ مدت میں کام کرنے کے لیے ورکنگ ہالیڈے ویزے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    نوٹ : اگر آپ کے ذہن میں امیگریشن کے حوالے سے دیگر سوالات ہیں تو آپ اسمتھ اسٹون والٹرز سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی عالمی ٹیم کے کسی رکن سے اپنی مخصوص ضروریات کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کیلئے رابطہ کریں۔