Tag: SKIN

  • دھوپ سے جھلسی جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    دھوپ سے جھلسی جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    گرمیوں کا موسم آتے ہی کئی طبی مسائل کے ساتھ ساتھ جلدی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے، موسم گرما میں جسم اور جلد کو مائع کی صورت میں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    موسم گرما اور برسات میں حبس اور تیز گرمی کی وجہ سے جلد کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سورج کی تیز شعاعوں سے نہ صرف رنگت سیاہ پڑجاتی ہے بلکہ چہرے کی شادابی ختم ہوجاتی ہے۔

    ماہرین طب اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کچھ تجاویز بتاتے ہیں۔

    گرمیوں کے موسم میں اپنی جلد کو نکھارنے اور تروتازہ رکھنے کے لیے پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔

    اپنے چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، دن میں کم از کم تین چار مرتبہ منہ دھوئیں، اگر ہو سکے تو نیم کے پتوں کو پانی میں ابال لیں اور اس سے چہرہ دھوئیں، اس طرح چہرے کی صفائی کے ساتھ ساتھ مہاسوں میں بھی کمی آسکتی ہے۔

    اپنے چہرے کو دھوپ کی تیز شعاعوں سے محفوظ رکھیں کیونکہ سورج کی چہرے پر پڑنے والی ڈائریکٹ شعاعیں چہرے کو نقصان پہنچاتی ہیں، ان شعاعوں سے بچنے کے لیے چہرے پر سن بلاک کا استعمال کریں۔

    چہرے کے لیے عرق گلاب سے بہتر کوئی سن بلاک نہیں، اس لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل چہرے پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرلیں، اسپرے والے عرق گلاب بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔

    دھوپ کی وجہ سے اگر رنگت سیاہ ہوجائے تو انگور کو توڑ کر اپنے چہرے پر ملیں، تھوڑی دیر بعد خشک ہونے پر چہرہ دھولیں، اس کے استعمال سے رنگت میں نکھار آجائے گا۔

    اسی طرح سونے سے پہلے اگر دودھ میں کھیرے کا رس شامل کر کے لگایا جائے تو بھی دھوپ کی وجہ سے چہرے کی ماند رنگت بھی کھل اٹھے گی، اس مکسچر کو ہاتھوں اور پیروں پر بھی لگا سکتے ہیں۔

    دھوپ سے جلی ہوئی رنگت اور متاثرہ جلد کو واپس بحال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کریں۔

    سورج کی روشنی سے ہونے والی جلد کی جلن کو کم کرنے کے لیے کھیرے کے چھلکے بہت مؤثر ہیں۔

    مسلا ہوا پپیتا اور پاؤڈر کا دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں، اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں، یہ ماسک نہ صرف دھوپ سے جلی ہوئی رنگت کو نکھارتا ہے۔

    کچا آلو لے کر اسے دو حصوں میں کاٹ لیں، ایک ٹکڑا لے کر اسے اچھی طرح کچل کر یا پیس کر کپڑے پر پھیلا دیں اور رات کو سوتے وقت اسے اپنے چہرے پر لگائیں، تمام رات اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائے گا۔

    صبح کو روئی کو پانی میں ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کرلیں، دھوپ سے جلی ہوئی جلد کے لیے بہترین ہے اور اس کے استعمال سے آپ کی جلد کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔

    بیسن، لیموں کا رس اور ہلدی کو خوب یکجان کر کے بلینڈ کرلیں، اس آمیزے کو تھوڑی دیر چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر خشک ہونے پر پانی سے دھولیں، اس کے استعمال سے دھوپ سے متاثرہ جلد کی اپنی حالت بحال ہوجائے گی اور سیاہ رنگت کو نکھارنے اور جلد کو خوبصورت بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

  • جسم میں آئرن کی کمی معلوم کرنے کے 5 آسان طریقے

    جسم میں آئرن کی کمی معلوم کرنے کے 5 آسان طریقے

    خون کی مقدار کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ جسم میں آئرن کی کمی ہے، جس کے سبب خون کے سرخ خلیات کی تعداد کم ہو جاتی ہے جو  جسم میں آکسیجن فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔

    جو افراد آئرن کی کمی کا شکار ہوجائیں تو ان کا جسم ہیمو گلوبن کی متوازن مقدار پیدا نہیں کرپاتا، جس کی وجہ سے آکسیجن کی منتقلی میں  مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    جسم میں آئرن کی کمی کی عام علامات کی جانب اکثر توجہ نہیں دی جاتی کیوں کہ اس قسم کی علامات روزمرہ کی زندگی میں بہت عام ہوتی  ہیں۔

    iron-ki-kami-ka-ilaj

    آئرن کی کمی کی علامات جسم کے کئی حصوں میں ظاہر ہوسکتی ہیں اور اس کے نمایاں اثرات انسان کی جلد، بالوں اور ناخنوں میں واضح نظر آتے ہیں۔

    یہ ایک عام حالت ہے جو زیادہ تر خواتین کو متاثر کرتی ہے اس کی کمی پٹھوں اور ٹشوز کو مناسب طریقے سے کام کرنے سے روکتی ہے اور انہیں مطلوبہ آکسیجن حاصل کرنے سے روکتی ہے۔

    آئرن کی کمی کو پہچاننے کی 5 نشانیاں
    کمزور جلد : خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن ہی ہے جو آپ کی ہتھیلیوں اور گالوں کو ان کا قدرتی سرخ یا گلابی رنگ ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ کے جسم میں مطلوبہ مقدار میں آئرن نہیں ہے تو آپ کی جلد کمزور ہوجائے گی۔

    Anemia Rash: Causes, Pictures, and Treatment

    بالوں کا گرنا : اگر آپ اپنے بالوں کے درمیانی حصے میں فاصلہ یا بالوں کے گرنے کی شکایت ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جسم میں آئرن کی نمایاں کمی ہے۔

    Hair Loss Due To Iron Deficiency: Symptoms, Treatments & Potential Ris –  SkinKraft

    پیلی پلکیں : عام طور پر پلکوں کے اندرونی حصے میں سرخی مائل رنگ ہوتا ہے لیکن جب آئرن کی شدید کمی پیدا ہوجائے تو پلکوں کے اندرونی حصے پیلے یا زرد پڑجاتے ہیں۔

    These symptoms of lack of blood in the body will be visible in the eyes,  start eating these 8 things

    بالوں کو نقصان پہنچانا : آئرن کی کمی نہ صرف بالوں بلکہ خشک جلد ہونے کا سبب بنتی ہے کیونکہ ہیموگلوبن کی سطح کم ہونے سے بالوں کی افزائش کیلئے خلیوں کو اتنی آکسیجن نہیں مل پاتی جو ان کی ضرورت ہے۔

    12 signs of hair loss to bring up to your dermatologist - Good Morning  America

    نازک ناخن : آئرن کی کمی کے نتیجے میں آپ کے ناخن آسانی سے ٹوٹنا اور چپکنا شروع ہوجاتے ہیں ان کا رنگ بھی پھیکا پڑجاتا ہے اور بعد ازاں وہ درمیان اور کناروں سے ٹوٹنے لگتے ہیں۔

    Iron Deficiency: 5 Early Indications to Identify Iron Insufficiency on Skin, Hair And Nails

    آئرن کی کمی کی واضح علامات میں تھکاوٹ، کمزوری، سینے میں درد، ہاتھوں میں بے جان سی کیفیت اور زبان میں درد جیسی شکایات شامل ہیں۔

  • اس سبزی کا جوس سردیوں میں جلد کا خیال رکھے

    اس سبزی کا جوس سردیوں میں جلد کا خیال رکھے

    موسم سرما میں جلد کا اضافی خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ جلد کی تازگی و شادابی برقرار رہے، موسم سرما میں آنے والے پھل اور سبزیاں بھی اپنے اندر نہایت صحت بخش خصوصیات رکھتے ہیں۔

    سردیوں میں جلد کو تازگی فراہم کرنے اور بصارت کو بہتر بنانے کے لیے ایک مشروب نہایت کارآمد ہے۔

    اس مشروب کا بنیادی جز شکر قندی ہے، یہ کھانے میں لذیذ لگتی ہے تاہم دیگر سبزیوں کے ساتھ مل کر اس کا جوس بھی خوش ذائقہ ہوگا۔

    شکر قندی میں بیٹا کیروٹین اور پوٹاشیم کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، جبکہ یہ جسم میں باآسانی وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ شکر قندی صحت مند جلد اور بینائی کے لیے ایک مفید سبزی تصور کی جاتی ہے۔

    اجزا

    شکر قندی: 1 درمیانے سائز کی

    گاجریں: 2 عدد

    سیلری یعنی اجوائن کے پتے: 2 عدد

    ادرک: ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا

    شملہ مرچ: 2 عدد

    تمام اجزا کو جوسر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، صحت بخش مشروب تیار ہے۔ اسے ہفتے میں ایک بار پینا جلد اور بینائی پر بہترین اثرات مرتب کرے گا۔

  • خوبصورت جلد کے لیے کیا اسکن کیئر روٹین ہونی چاہیئے؟

    خوبصورت جلد کے لیے کیا اسکن کیئر روٹین ہونی چاہیئے؟

    جلد اور بال بہت زیادہ خیال اور وقت کا تقاضہ کرتے ہیں جس کے بغیر بالوں اور جلد کا صحت مند رہنا ناممکن ہے، جلد کا خیال رکھنے کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

    جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم دو بار اسے صاف کرنا چاہیئے جسے AM-PM اسکن کیئر روٹین کہا جاتا ہے۔

    صبح کے وقت: رات میں لگائے گئے تمام اسکن پروڈکٹس صبح اٹھ کر صاف کریں، اس کے بعد یہ جانیں کہ آپ کی جلد کو حقیقت میں کس چیز کی ضرورت ہے، جیسے پگمینٹیشن، ڈی ہائیڈریشن اور اینٹی ایجنگ کے لیے جلد کو کس چیز کی ضرورت ہے۔

    جلد کے مسائل جاننے کے بعد آپ اس کے علاج کے طور پر ہائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ والے پروڈکٹس کا استعمال کریں۔

    اس کے بعد اپنی جلد کی قسم کی بنیاد پر موئسچرائزر لگائیں، تیل والی جلد کے لیے جیل بیسڈ موئسچرائزر استعمال کریں اور خشک جلد کے لیے کریم بیسڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔

    آخری مراحل میں ایس پی ایف 30 اور اس سے اوپر ایس پی ایف والے سن اسکرین کا استعمال کریں۔

    جو لوگ میک اپ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے ایسے فاؤنڈیشن بھی آتے ہیں جس میں سن اسکرین بھی ہوتا ہے۔

    شام کے وقت: اگر آپ کی جلد حساس یا خشک ہے تو آپ صابن سے پاک کلینزر کا استعمال کرسکتے ہیں اور اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو چہرہ دھونے کے لیے فیس واش کا استعمال کر سکتے ہیں۔

    اس کے بعد ائیلورونک ایسڈ، وٹامن سی اور نیاسینامائیڈ کا استعمال کریں اور آخر میں موئسچرائزر لگائیں۔

    شام کا وقت جلد کو صاف کرنے کا بہترین وقت ہے لیکن 3 باتیں یاد رکھیں، ہر پروڈکٹ لگانے سے پہلے ایک منٹ کا وقفہ لیں کیونکہ یہ جلد کو مصنوعات کو جذب کرنے میں کافی وقت فراہم کرتا ہے۔

    جلد کے مطابق اسکن روٹین کو اپنائیں۔

    اگر آپ کی عمر 30 سے اوپر ہے تو اپنی روٹین میں اینٹی ایجنگ والے پروڈکٹس کا استعمال کریں۔

  • دھوپ سے مرجھا جانے والی جلد کو بحال کرنے کا آسان طریقہ

    دھوپ سے مرجھا جانے والی جلد کو بحال کرنے کا آسان طریقہ

    موسم گرما میں دھوپ کی سختی سے جلد مرجھا جاتی ہے اور چہرہ بے رونق دکھائی دینے لگتا ہے، تاہم روزمرہ استعمال کی جانے والی ایک عام شے اس کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

    دہی پروٹین، کیلشیئم، وٹافور اور بائیوٹکس سے بھرپور غذا ہے۔ اسے ایک صحت بخش غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے جسم کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    اسے لگانا بھی جلد کے بے حد فائدہ مند ہے، یہ جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتا ہے۔

    جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے 4 بڑے چمچ دہی میں ایک چھوٹا چمچ کوکو پاؤڈر اور ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کریں۔

    اس ماسک کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں پھر ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

    اس کے علاوہ دہی میں مسور کی دال کا پاؤڈر اور نارنجی کے چھلکوں کا مکسچر ہم وزن شامل کر کے لگایا جاسکتا ہے۔

    اسے 15 منٹ کے لیے لگا رہنے دیں، اگر آپ کی جلد خشک ہے تو اس میں شہد بھی شامل کرلیں۔

    جلد نرم و ملائم ہونے کے ساتھ ساتھ چمکدار بھی ہو جائے گی۔

    دہی سے ایک زبردست اسکرب تیار کیا جا سکتا ہے، دہی میں موجود اسکربنگ خصوصیات کی وجہ سے اس کا مساج کرنے سے جلد کے مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں۔

    دہی میں چاول کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنائیں، اس سے چہرے پر گولائی میں مساج کریں، تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ چاول کی جگہ جو کا آٹا بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

  • وہ غذائیں جو چہرے کی جلد کو چمکدار بنا دیں

    وہ غذائیں جو چہرے کی جلد کو چمکدار بنا دیں

    جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے کے لیے متوازن غذاؤں کا استعمال بے حد ضروری ہے، ماہرین کے مطابق جلد کا باہر سے خیال رکھنا جتنا ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ اس کا اندر سے خیال رکھا جائے۔

    کچھ غذائیں ایسی ہیں جو جلد کو جگمگانے میں مدد فراہم کرتی ہیں، ہم آپ ایسی ہی مزیدار غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو جگمگاتی جلد کے لیے ہیں۔

    مچھلی

    چربی والی مچھلی صحت مند جلد کے لیے بہترین غذا ہے کیونکہ اس غذا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہت اہم جز ہے۔

    اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جلد کی نمی اور اسے ہموار رکھنے کے لیے اہم ہوتے ہیں جبکہ اس کی کمی جلد کو خشک کرتی ہے۔

    مچھلی کھانے سے ورم بھی کم ہوتا ہے جو کیل مہاسوں کا باعث بنتا ہے اور سورج کی مضر شعاعوں کے حوالے سے جلد کی حساسیت بھی کم ہوتی ہے۔

    اخروٹ

    اخروٹ بھی ایسے متعدد غذائی اجزا سے بھرپور گری ہے جو جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اخروٹ اہم فیٹی ایسڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، یہ ایسی چکنائی ہوتی ہے جو جسم خود نہیں بناپاتا۔

    اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز اس میں موجود ہوتے ہیں۔ اومیگا 6 کا زیادہ استعمال ورم کا باعث بن سکتا ہے مگر اومیگا 3 سے جسم بشمول جلد کا ورم کم ہوتا ہے۔

    شکر قندی

    بیٹا کیروٹین شکر قندی کا اہم جزو ہے جو جسم میں جا کر پرو وٹامن اے کی طرح کام کرتا ہے، یعنی وٹامن اے میں بدل جاتا ہے، بیٹا کیروٹین گاجر، پالک، مالٹوں اور شکرقندی میں پایا جاتا ہے۔

    شکر قندی کی 100 گرام مقدار میں بیٹا کیروٹین کی اتنی مقدار ہوتی ہے جو وٹامن اے کی روزانہ درکار مقدار سے 6 گنا زیادہ ہوتی ہے۔ کیروٹینز جیسے بیٹا کیروٹین جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور جلد کو سورج کی روشنی کے اثرات سے تحفظ ملتا ہے۔

    سرخ یا زرد شملہ مرچ

    شکرقندی کی طرح شملہ مرچ بھی بیٹا کیروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن سی کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے جو جلد کو ہموار اور مضبوط رکھنے کے لیے اہم پروٹین کولیگن کو بنانے کے لیے ضروری ہے۔

    ٹماٹر

    ٹماٹر بھی وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں جبکہ ان میں لائیکوبین سمیت اہم کیروٹینز بھی ہوتے ہیں۔ ٹماٹر میں موجود بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور لائیکو پین تینوں جلد کو سورج سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں جبکہ جھریوں کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے۔

    کیروٹینز سے بھرپور ہونے کے باعث ٹماٹر صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے اہم غذا ہے۔

    ڈارک چاکلیٹ

    ڈارک چاکلیٹ یا کوکا جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں لوگوں کو کچھ عرصے تک کوکا پاؤڈر کا روزانہ استعمال کروایا گیا تو 6 سے 12 ہفتوں بعد ان کی جلد صحت مند دریافت ہوئی۔

    جلد کی اچھی صحت کے لیے ڈارک چاکلیٹ کو کھانا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم از کم 70 فیصد کوکا پر مبنی چاکلیٹ کا استعمال کریں جس میں چینی کی مقدار کم از کم ہو۔

    سبز چائے

    سبز چائے بھی عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب اثرات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ سبز چائے میں موجود طاقتور مرکبات سے جلد کی صحت متعدد طریقوں سے بہتر ہوتی ہے۔

    سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو سورج سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں جبکہ نمی اور موٹائی کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

    انگور

    انگور بالخصوص سرخ انگوروں میں ایک مرکب resveratrol موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے جیسے عمر کے بڑھتے اثرات کی روک تھام کرنا۔

    تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ اس مرکب سے نقصان دہ فری ریڈیکلز کے بننے کا عمل سست ہوجاتا ہے، یہ فری ریڈیکلز جلد کے خلیات کو نقصان پہنچا کر قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کو نمودار کرتے ہیں۔

  • وہ وٹامنز جو آپ کی جلد کو خوبصورت بنائیں

    وہ وٹامنز جو آپ کی جلد کو خوبصورت بنائیں

    ہر انسان اپنی جلد کو خوبصورت بنانا چاہتا ہے تاہم بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ ایسی کون سی اشیا استعمال کی جائیں جو جلد کو صحت مند اور خوبصورت رکھیں۔

    ایک عام خیال ہے کہ وٹامن سی ہماری جلد کو بہتر بنانے اور نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن ماہرین وٹامن سی کے علاوہ دیگر وٹامنز کو بھی ہماری جلد کے لیے مفید قرار دیتے ہیں۔

    ان وٹامنز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    وٹامن اے

    وٹامن اے جلد کے لیے ایک ضروری غذائیت ہے کیونکہ یہ کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے، کیراٹین کی پیداوار کو کنٹرول کرنے اور جلد کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے، یہ جلد کی شفا اور جلد کی مرمت میں بھی مدد کرتا ہے۔

    وٹامن اے آلو، پتوں والی سبزیوں، انڈوں، کدو اور گاجر وغیرہ میں پایا جاتا ہے، وٹامن اے مہاسوں، ایکنی، پگمنٹیشن ، باریک لکیروں اور جھریوں جیسے مسائل کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    وٹامن ای

    وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد پر سورج کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جلد کی سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے جس سے آپ کی جلد جوان محسوس ہوتی ہے۔

    گری دار میوے اور بیج (بادام، اخروٹ اور سورج مکھی کے بیج) وٹامن ای کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں جسے آپ اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں، وٹامن ای کو جلد پر کریم، لوشن اور سیرم کی شکل میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔

    وٹامن بی کمپلیکس

    وٹامن بی کمپلیکس، وٹامن بی کی مختلف شکلوں کا ایک گروپ ہے (وٹامن بی 3، وٹامن بی 5، وٹامن بی 6 وغیرہ) جو آپ کی جلد، بالوں اور یہاں تک کہ ناخن کی مجموعی صحت میں مدد اور بہتری لاتا ہے۔ یہ جسم کو ضروری فیٹی ایسڈ کو موثر انداز میں استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    وٹامن بی کمپلیکس گوشت، انڈوں، مچھلی، جھینگے، گری دار میووں اور بیجوں میں پایا جاتا ہے، بی کمپلیکس وٹامنز عام طور پر تجویز کردہ وٹامن سپلیمنٹس میں سے ایک ہیں۔

    وٹامن کے

    وٹامن کے زخموں اور جہاں سرجری کی گئی ہے ان کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے، چند مطالعات آنکھوں کے سیاہ حلقوں کے علاج میں وٹامن کے کی اہمیت کا مشورہ دیتے ہیں۔

    وٹامن کے دیگر اجزا اور علاج کے ساتھ مل کر ایک خاص حد تک مسلسل نشانات، داغ اور سیاہ دھبوں کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے، یہ قدرتی طور پر پالک، سبز پھلیوں، گوبھی وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

    وٹامن ڈی

    وٹامن ڈی آپ کی جلد اور بالوں کی صحت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، یہ قدرتی غذائی ذرائع جیسے سالمن، ٹونا مچھلی اور دیگر اناج میں پایا جاتا ہے، دن میں 10 سے 15 منٹ تک اپنی جلد کو سورج کے سامنے رکھ کر وٹامن ڈی کی مناسب مقدار بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • معروف بیوٹی ایکسپرٹس کی چمکتی ہوئی جلد کا کیا راز ہے؟

    معروف بیوٹی ایکسپرٹس کی چمکتی ہوئی جلد کا کیا راز ہے؟

    کراچی: ملک کی معروف بیوٹی ایکسپرٹس نے اپنی چمکتی ہوئی جلد کی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے اپنی روزانہ کی اسکن روٹین بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشنز نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتایا۔

    نادیہ حسین نے بتایا کہ وہ اپنی جلد کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں، اور باقاعدگی سے مختلف قسم کی ٹریٹ منٹس لیتی رہتی ہیں۔

    آئلی اسکن کو خوبصورت رکھنے کے لیے ایک بیوٹیشن نے بتایا کہ وہ رات سونے سے قبل کلینزر لگاتی ہیں جبکہ صبح اٹھنے کے بعد اسکن ٹونر لگاتی ہیں جس سے ایکنی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چہرے کی قدرتی نمی اور چکناہٹ کو برقرار رکھنا چاہیئے انہیں مختلف پروڈکٹس کے ذریعے ختم نہیں کرنا چاہیئے۔

    بیوٹیشنز کا کہنا تھا کہ خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں ہوتی ہیں جس سے ان کی جلد میں بھی تبدیلی ہوتی ہے، خواتین کو چاہیئے کہ ان تبدیلیوں کو سمجھتے ہوئے اس کے حساب سے پروڈکٹس استعمال کریں، ساری عمر ایک ہی قسم کی پروڈکٹ استعمال کرنا عقلمندانہ طریقہ نہیں۔

  • دھوپ سے گہری ہونے والی رنگت کو کیسے صاف کیا جائے؟

    دھوپ سے گہری ہونے والی رنگت کو کیسے صاف کیا جائے؟

    گرمیوں کے موسم میں جلد کا جھلس جانا عام بات ہے۔ باہر نکلنے والے افراد کو خاص طور پر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔ جھلسی ہوئی جلد ایک دو دن تک تکلیف بھی دیتی ہے اس کے بعد اس کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے۔

    اب جبکہ موسم گرما اپنے عروج پر ہے، ایسے میں اس موسم میں جھلس جانے والی جلد سے مندرجہ ذیل اجزا سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

    دہی

    دہی کے ذریعے جھلسی ہوئی جلد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک کپ دہی میں کھیرا، لیموں اور ٹماٹر کا رس شامل کریں۔ اب اس میں تھوڑا بیسن شامل کرلیں۔

    اب اس ماسک کو چہرے یا جہاں جلد جھلسی ہے وہاں لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرے کو صاف کرلیں۔

    ایلو ویرا

    ایلو ویرا جھلسی ہوئی جلد سے نجات کا بہترین طریقہ ہے۔ سونے سے پہلے ایلو ویرا کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور صبح اٹھ کے اچھی طرح دھو لیں۔ جب تک جلن ختم نہ ہو ایلو ویرا کا استعمال جاری رکھیں۔

    آلو

    آلو بھی جلن سے نجات کے لیے بے حد مفید ہے۔ آلو میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، آلو کو قدرتی فیشل بھی کہا جاتا ہے۔

    آلوؤں کو چھیل کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بلینڈر میں پیس لیں۔ اب اس پیسٹ کو متاثرہ جلد پر 30 منٹ تک لگائیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے اس پیسٹ میں لیموں بھی شامل کرلیں۔

    بیسن

    بیسن سن برن ختم کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔ بیسن کے ذریعے سے جلد کے مردہ خلیے نکل جاتے ہیں اور اس سے آپ کی جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔

    بیسن کو سادے پانی میں حل کریں اور گاڑھا سا پیسٹ بنا کے سن برن والے حصے پر لگالیں۔ 20 منٹ بعد اس پیسٹ کو صاف کرلیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 بار کرنے سے نہ صرف سن برن ختم ہوگا بلکہ آپ کا رنگ بھی صاف ہوجائے گا۔

  • رواں برس کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا: ذرائع

    رواں برس کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا: ذرائع

    کراچی: عید الاضحیٰ کے دوران رینجرز اور پولیس کے سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کے باعث شہر میں دہشت گردی اور کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر رینجرز اور پولیس نے سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے۔ اس دوران داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردی اور کھالیں چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، رینجرز سندھ کی جانب سے اسنیپ چیکنگ، پٹرولنگ کو یقینی بنایا گیا، صرف اجازت نامہ رکھنے والوں کو کھالیں جمع کرنے دی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز پولیس نے کورنگی میں ٹینرز ایسوسی ایشن کو سیکیورٹی دی، کھالوں کی جمع گاہوں تک ترسیل کی خصوصی نگرانی کی گئی۔ جانوروں کی 2 لاکھ 47 ہزار 98 کھالیں ٹینرز ایسوسی ایشن بحفاظت پہنچائی گئیں۔

    بڑے جانور کی 73 ہزار 456، چھوٹے کی 1 لاکھ 73 ہزار 642 شامل ہیں، اندرون سندھ سے بھی کھالوں کی ٹینرز ایسوسی ایشن ترسیل جاری ہے۔