Tag: Skin Care Tips

  • ایک دو تین : غزل صدیق نے چہرے کی خوبصورتی کا آسان فارمولا بتا دیا

    ایک دو تین : غزل صدیق نے چہرے کی خوبصورتی کا آسان فارمولا بتا دیا

    موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بہت حد تک متاثر ہوتی ہے لیکن اگر اس صورتحال سے بچنے کیلیے ’ایک دو تین‘ فارمولے پر عمل کیا جائے تو آپ کی جلد خوبصورت اور نرم و ملائم ہوسکتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ غزل صدیق نے نہایت آسان اور آزمودہ نسخہ بیان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم  نے اسکن کیئر روٹین کو اتنا مشکل بنایا ہوا ہے کہ فلاں فلاں کریم یا لوشن لگانا ہے اور جو بنیادی چیزیں ہیں وہ ہمیں یاد ہی نہیں رہتیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ روٹین بہت آسان ہے بس ’ایک دو تین‘ کا اصول یاد رکھیں یعنی پہلی کلیزنگ دوسری ٹریٹنگ اور تیسری موئسچرائزنگ۔ اور بس۔

    غزل صدیق نے کہا کہ رات کو سونے سے پہلے اپنی جلد کو کلین کرنا ہے، اس کیلیے چاہے کھوپرے کا تیل لے لیں کوئی کلیزنگ لے لیں تھوڑا سا پانی ملا کر لگالیں آپ کو مزید کسی چیز کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر آپ نے پرائمر سے جان چھڑانی ہے تو چاول کا آٹا بہترین چیز ہے اس کے علاوہ بیسن استعمال کریں ان میں تھوڑا سا شہد ملاکر لگائیں۔

    اس کے بعد ہے کلیزنگ، یہ نہ صرف جلد کو صاف شفاف بناتی ہے بلکہ نکھار بھی پیدا کرتی ہے، البتہ کلینزنگ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جلد اپنی قیمتی اور قدرتی چکنائیوں سے محروم ہوکر خشک نہ پڑ جائے، اس سے بچنے کے لیے کلینزنگ کے فوراً بعد جلد کو مناسب طریقے سے موسچرائز کریں۔

  • دہی میں صرف ایک چیز ملائیں، چہرہ نرم و ملائم اور چمکدار

    دہی میں صرف ایک چیز ملائیں، چہرہ نرم و ملائم اور چمکدار

    چہرے کی صاف ستھری اور چمکدار جلد کیلئے خواتین طرح طرح کے جتن کرتی ہیں، جس میں تازہ پھلوں کے جوسز سمیت مہنگے اور مؤثر ترین اجزاء کا استعمال بھی شامل ہیں۔

    آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی آسان اور آزمودہ ترکیب لے کر آئے ہیں جسے آپ گھر میں آسانی سے استعمال کرکے اپنے چہرے اور باقی جلد کو چمکدار بناسکتی ہیں۔

    جی ہاں ! اب آپ صرف دہی سے اپنی جلد گوری اور چمکدار بنائیں جس کے مختلف طریقوں کے استعمال سے آپ خود کو پہلے سے بہتر اور خوبصورت محسوس کریں گی۔

    دھوپ کے جھلسنے اور چہرے کی سوجن تک کے علاج سمیت دہی جلد کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔ اس لیے آپ کو جلد کی دیکھ بھال کیلیے اپنی غذا میں دہی کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔

    اس مضمون میں جلد کی دیکھ بھال کے لیے دہی سے بنائے گئے مختلف نسخے بیان کیے جارہے ہیں ہیں کہ کس طرح جلد کی خوبصورتی کے لیے دہی کا استعمال کیا جائے۔

    1: چہرے کا ماسک

    ایک چمچ سادہ دہی میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں، اسے اپنے چہرے پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ قدرتی فیس ماسک آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

    2:  دہی، دلیا باڈی اسکرب

    سادہ دہی اور دلیا کو مکس کریں اور جب آپ نہا رہے ہوں تو اپنے جسم کو صاف کرنے کے لیے اس کا استعمال کریں۔ آپ کی جلد نرم اور ہموار محسوس ہوگی کیونکہ اسکرب جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔

    3: دہی اور ککڑی کا آئی ماسک

    ایک کھیرے کو پیس کر ایک کھانے کا چمچ سادہ دہی کے ساتھ مکس کریں پھر اس مکسچر کو اپنی آنکھوں کے نیچے والے حصے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس سے سوجن اور سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    4: دہی اور لیموں کا رس

    ایک کھانے کا چمچ سادہ دہی میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا لیں اور اسے چہرے پر لگانے کے لیے روئی کا استعمال کریں، اس سے آپ کی جلد کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔

    5: دہی اور ایلو ویرا

    سادہ دہی اور ایلو ویرا جیل کو مکس کریں اور اسے دھوپ میں جھلسی ہوئی جلد پر لگائیں تاکہ آپ کی جلد کو سکون ملے اور سوزش کم ہو۔

    احتیاط اور پرہیز

    ویسے تو دہی عام طور پر لوگوں کے لیے محفوظ غذا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں اس کو اپنی جلد پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو ڈیری مصنوعات سے الرجی یا حساسیت ہے خطرہ ہے تو آپ کو دہی سے دور رہنا چاہیے۔

    بہت حساس جلد والی خواتین کو دہی کے استعمال کے دوران جلن یا الرجی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ اسے اپنی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات سے خارج کردیں۔

  • دوعدد سنگھاڑوں سے بہترین کولڈ کریم تیار

    دوعدد سنگھاڑوں سے بہترین کولڈ کریم تیار

    موسم سرما میں سنگھاڑہ نام کی سوغات بازاروں میں دستیاب ہوتی ہے یہ چیز انسانی صحت کیلیے بے حد مفید ہے خاص طور پر جلد کی خوبصورتی میں اس کا اہم کردار ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن بی، پوٹاشیم اور کوپر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنگھاڑا بہت ہی مفید چیز ہے اس میں تمام منرلز موجود ہوتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں اگر کوئی جلد کی بیماری ہو یا جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے اس کا پیسٹ بہت کارآمد ہے، اس کے علاوہ پٹھی ہوئی ایڑھیوں اور جلد کی خشکی کے خاتمے کیلئے بے حد مفید ہے۔

    ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ دو عدد کچے سنگھاڑے لیں اس کا چھلکا اتار کر گری نکال لیں، اس کے بعد چمچ ایلوویرا جیل اور چمچ کوکونٹ آئل ملا کر اسے بلینڈ کرلیں، آپ کی کریم تیار ہیں اسے صبح شام لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پیسٹ کو کولڈ کریم کے طور پر استعمال کریں، اس سے جلد کی خشکی فوری ختم ہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاﺅڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے، اس کے بیجوں کے پاﺅڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے۔

    پھٹی ہوئی جلد اور ایڑھیوں کی ایک اور وجہ ہمارے جسم میں مینگنیز کی کمی ہے، سنگھاڑے کا باقاعدگی سے استعمال مینگنیز کی ضرورت کو پورا کرتا ہے اور اس میں پانی کی زیادہ سے زیادہ مقدار ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • سردیوں میں جِلد کو نرم و ملائم اور چمکدار کیسے بنائیں؟

    سردیوں میں جِلد کو نرم و ملائم اور چمکدار کیسے بنائیں؟

    سردیوں کے آتے ہی خشک ہواؤں کی وجہ سے جلد پر کھردرا پن اور خارش کا ہونا عام شکایتیں ہیں، ان کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مسائل بڑھ کر شخصیت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    جلد کی خشکی ختم کرنے کے لئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول نے ایک بہترین گھریلو نسخہ بنانے کا طریقہ بتایا جس کے استعمال سے آپ کی جلد نرم و ملائم اور چمکدار ہوجائے گی۔

    اس کو بنانے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے ان اجزاء کو شامل کرنے کا بتایا، جس میں دہی تین چمچ، ہلدی ایک چٹکی، دو چمچ کدو یا لوکی کا تیل، دار چینی پاؤڈر ایک چٹکی سے بھی کم۔

    ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے اس کا پیسٹ بنالیں، اگر آپ کی جلد خشک ہے تو دہی بالائی والی استعمال کریں اور اگر جلد آئیلی ہے تو بغیر بالائی کی دہی ڈالیں۔

    اس پیسٹ کو لگا کر اچھی طرح مساج کریں اور کم از کم ایک گھنٹے کے بعد اس کو نارمل ٹھنڈے پانی سے دھونا ہے لیکن کوئی بھی صابن استعمال نہیں کرنا۔ اس کا بہترین رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔