Tag: SKIN

  • جلد کی بیماریاں کینسر کا باعث قرار

    جلد کی بیماریاں کینسر کا باعث قرار

    کیلی فورنیا: امریکا کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جلد کی مختلف معمولی بیماریاں شدت اختیار کر کے خطرناک موذی مرض کینسر  میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں جلدی امراض سے متعلق تحقیقاتی مطالعے کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بے ضرر سمجھی جانے والی بیماری بڑھ کر کینسر میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر لوگ جلد پر نکلنے والے غدود کو عام سمجھ کر نظر انداز کرتے ہیں مگر یہ حقیقت میں کینسر کی آمد کا خاموش پیغام ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: جلد کے کینسرکی تشخیص اب سادہ بلڈ ٹیسٹ سے ممکن

    تحقیقاتی ماہرین کے مطابق بے ضرر سمجھے جانے والے جلدی امراض شدت اختیار کر کے جان لیوا کینسر میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور اس سے متاثر ہونے والے افراد کو خون، چھاتی یا آنتوں کا سرطان ہوجاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جلدی کینسر اگر بڑھ جائے تو یہ عام کینسر سے تین گنا زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جس کی تشخیص کے تین ماہ بعد ہی انسانی جان جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر سال صرف امریکا میں 54 لاکھ جلدی امراض سے متاثرہ افراد میں خطرناک کینسر کی تشخیص کی جاتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ہلدی کینسر کے مرض سے لڑنے میں مدد دیتی ہے، تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کا وائرس انسانی جلد میں بہت تیزی کے ساتھ سرایت کرتا ہے لہذا کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے غدود یا مرض کو معمولی نہ سمجھا جائے اور فوری طور پر جانچ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے۔

  • چاول کے برابر ننھی چپ متعارف، یہ کیا کام کرے گی؟

    چاول کے برابر ننھی چپ متعارف، یہ کیا کام کرے گی؟

    اسٹاک ہوم: سویڈین کے ماہرین نے چاول کے دانے کےبرابر ایک ایسی چپ تیار کی ہے جو انسانی زندگی کو سہل بناتے ہوئے متعدد جھنجھٹوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سویڈن میں جاسوسی یا ڈیٹا ہیک ہوجانے کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے ننھی سی چپ تیار کی جسے جسم کے کسی بھی حصے میں نصب کیا جاسکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ چپ جسم میں بہت آسانی کے ساتھ لگوائی جاسکتی ہے جیسے ناک یا کان چھیدا جاتا ہے، سویڈن کے ہزاروں شہریوں نے اب تک مائیکرو جپ اپنے جسموں میں نصب کروالی ہے۔

    چپ لگنے کے بعد صارف کو شناختی کارڈ، کریڈیٹ کارڈ اور ٹرین کے ٹکٹس خریدنے کی جھنجھٹ سے نجات مل گئی کیونکہ انسانی شناخت کو ظاہر کرنے والی مائیکرو چپ صارف کے نام پر رجسٹرڈ کر کے اُس کا ڈیٹا سرکاری و حساس اداروں سمیت مختلف محکموں کو فراہم کردیا جاتا ہے۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ اُن کی نئی ایجاد یقیناً انسانی زندگی کو سہل بنائے گی کیونکہ اس میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے کہ آپ کو اپنے گھر یا دفتر کی چابیوں کی ضرورت پیش نہیں آئی گی اس کے علاوہ مقامی سطح پر چپ کی مدد سے بینک ٹرانزیکشن بھی عمل میں لائی جاسکے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں سویڈئش ماہرین نے ہی پہلی بار ایک چپ متعارف کرائی تھی جو  متعدد ترقیاتی یافتہ ممالک میں استعمال کی جارہی ہے  اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا اس پر اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔

    اپنے ہاتھ میں چپ نصب کروانے والے شہری کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے مجھے نئی زندگی ملی جو بہ زیادہ آسان ہے، میرا مشورہ ہے کہ لوگ دیگر جھنجھٹوں سے جان چھڑانے کے لیے اسے اپنے جسم میں نصب کروائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں

    جلد کو خشکی سے بچانے والی غذائیں

    کراچی : موسموں کی تبدیلی کا فطری عمل ہے، موسم سرما میں انسانی جلد پر جہاں دیگر اثرات مرتب کرتا ہے، ان میں سے ایک جلدی خشکی بھی اہم جز ہے ۔

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے، سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ مثلاً انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔

    جلد کو سرد اور خشک ہواﺅں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیرونی طریقوں کیسا تھ ساتھ آپ کو اپنی غذا کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، موسم سرما میں مچھلی، پنیر، مکھن، بالائی، دہی اور دودھ کا استعمال بڑھانے سے جلد خشکی کا شکار کبھی نہیں ہوگی۔

    مچھلی

    مچھلی جیسے سالومن اور ٹونا اور ٹراؤٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو کہ آپ کی خشک جلد میں نمی کو واپس لانے کے لیے بہترین جز ہے اور اس سے جھریاں اور ڈھلک جانے والی جلد کی شکایت میں بھی کمی آتی ہے، مچھلی کے باقاعدہ استعمال سے انسانی جسم کو وٹامن بی ملتی ہے، جس کی وجہ سے جلد چمکدار اور صاف ہوتی ہے۔

    خشک میوہ جات

    سردیوں میں کھائے جانے والے خشک میوے اپنے اندر وہ تمام ضروری غذائیت رکھتے ہیں، ان میں وٹامن ای، کیلیشیم، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ زنک، کیلشیم، تانبا بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جلد کی خشکی دور کرکے نمی کو برقرار رکھتا ہے۔

    شکرقندی

    شکرقندی ایک جز بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کا نتیجہ اکثر خشک جلد کی شکل میں نکلتا ہے صحت مند جلد کے لیے غذا میں زیادہ بیٹا کروٹین کو شامل کرنا ضروری ہے اور شکرقندی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

    زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ملائم رکھنے میں مدگار ثابت ہوتے ہیں، زنک جلد میں تیل کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور مہاسوں کو چہرے سے دورے بھگاتا ہے۔

    اوئیسٹر

    اوئیسٹر میں زنک سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ملائم رکھنے میں مدگار ثابت ہوتے ہیں، زنک جلد میں تیل کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور مہاسوں کو چہرے سے دورے بھگاتا ہے، اوئیسٹر جسم کے لیے بہت اہم اینٹی آکسائیڈنٹ ہے، زنک جلد کو خشکی سے بچا کر ان میں نمی صحت مند سطح پر برقرار رکھتا ہے۔

    اواکاڈو

    میوے کی طرح قدرتی پھل اواکاڈو بھی وٹامن ای اور دیگر اینٹی ایکسڈینٹ بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ پھل نہ صرف جلد کو نم رکھتا ہے بلکہ جھریوں کو بڑھنے روکتا ہے۔

    زیتون کا تیل

    حسن و خوبصورتی قائم رکھنے میں زیتون کے تیل کو زمانہ قدیم سے ہی بہت اہمیت حاصل ہے ۔ چہرے اور بدن پر اس کی مالش سے جسم میں توانائی و طاقت آتی ہے ۔ جلد میں چمک پیدا ہو تی ہے نکھار آتا ہے، زیتون کے تیل میں وٹامن ای اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں ہوتے ہیں ، جو جِلد کی خشکی بھی دور کرتا ہے، زیتون کا تیل قدرتی موئسچرائر کا کام دیتا ہے، اس کا مساج نہ صرف جلد کو چمکد ار بناتا ہے بلکہ جلدی امراض سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔

    کھیرا

    کھیرے میں میگنیشیئم ، پوٹاشیئم اور سیلیکون سے بھرپور ہوتا ہے، جو انسانی جلد کو صاف اور چمک دار رکھتا ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم جیلی : ایک مخملی احساس کانام

    پیٹرولیم جیلی : ایک مخملی احساس کانام

    اے آر وائی (ویب ڈیسک)خوبصورت نظر آنا خواتین کی بنیادی خواہش ہے اور وہ اپنے حسن کی حفاظت کے لیے مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں جن میں سر فہرست بازار میں ملنے والی مہنگی پیک اشیاء ہیں لیکن اگر حسن وخوبصورتی قائم رکھنے کے لیے ایک سستا نعم البدل مل جائے جس سے ایک دو کی بجائے بے شمار فائدے حاصل ہوجائیں تو کیاکہنا، اورجو زیادہ مہنگی بھی نہ ہو۔ بمشکل ہی کوئی ہوگا جس کے ڈریسنگ ٹیبل یا دراز میں ویسلین نہیں ہوگی ۔ پیٹرولیم جیلی کو معمولی نہ جاننے یہ موم‘ آئل اوردوسرے قدرتی اجزاء پرمشتمل ایک اہم مصنوع ہے ۔ جو سستی تو ہے مگر اس کے بے پناہ فائدے ہیں ۔ اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں کہ پیٹرولیم جیلی کا مقصد صرف سردیوں میں خراب ہاتھوں یاپھٹی ہوئی ایڑیوں کی دیکھ بھال نہیں ہے بلکہ اس کو ہم اوربھی بہت سے مقاصدکے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

    پیٹرولیم جیلی کے استعمال کو جاننے سے پہلے یہ جائزہ لیتے ہیں کہ پیٹرولیم جیلی بنی کس طرح ؟ اس کے بارے میں عام قیاس یہ ہے کہ انیسویں صدی کے اوآخر میں ایک کیمیا دان رابرٹ چیز برونے مشاہدہ کیا کہ فیکٹری کے ملازم جلد میں نمی کے لیے موم بتی استعمال کرتے ہیں جوزخم اورکسی بھی طرح کی خراش کو بھی مندمل کرنے کاکام کرتی ہے ۔ رابرٹ چیز برو نے اس بات کو ذہن نشین کرتے ہوئے مختلف قسم کی مصنوعات تیار کیں جن کابنیادی جز پیٹرولیم جیلی تھا اوران کو مختلف طرح کے جار میں محفوظ کرلیا۔ اس طریقے سے جیلی ہم تک پہنچی جس کو ہم محدود پیمانے پر استعمال کرتے ہیں ۔ آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ بھلا پیٹرولیم جیلی کااور کیا استعمال ہو سکتا ہے۔ حیران ہونا چھوڑیں اورپٹرولیم جیلی کا صحیح فائدہ اٹھائیں ۔

    کیاآپ جانتے ہیں کہ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ اپنی مسکراہٹ میں ایک خاص چمک پیدا کر سکتے ہیں کہ دیکھنے والا دیکھتا رہ جائے ۔ ٹی وی پر ماڈلز کے دانتوں کی جگمگاہٹ کسی اوروجہ سے نہیں بلکہ یہ پیٹرولیم جیلی کی مرہون منت ہے اپنی انگلی پر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لیں اوراسے دانتوں اورمسوڑھوں پر اچھی طرح مل لیں اورپھر کمال دیکھیں کہ یہ کیسے موتیوں کی طرح دکھتے ہیں ۔
    ایک سادہ لپ گلوس جو آپ کے پاس موجود ہے ۔ وہ پیٹرولیم جیلی ہی ہے جب بھی ہونٹ خشک ہوں یا ویسے ہی ہونٹوں کو نرم وملائم تاثر دینے کیلئے ان پر پیٹرولیم جیلی لگائیں یہ نہ صرف ہونٹوں کونمی دے گی بلکہ ایک چمک بھی پیدا کردے گی۔ اس کے علاوہ لپ اسٹک لگانے کے بعد بھی گلوس کی بجائے پیٹرولیم جیلی لگائیں۔

    اگرآپ کے بال خشک ہیں تو ان کواسٹائل دینے کے لیے پیٹرولیم جیلی استعمال کریں جو نہ صرف بالوں میں چمک پیدا کرے گی بلکہ ان سے بال گھنے بھی لگیں گے۔ انگلیوں پر پیٹرولیم جیلی لگا کر بال سیٹ کریں جسے عام طورپر کئے جاتے ہیں۔ پیٹرولئم جیلی بالوں کو قابو کرکے ایک دلکش اسٹائل دے گی اوراگر بالوں میں کبھی چیونگم لگ جائے تو بالوں کو کاٹنے کی بجائے اسے اتارنے کیلئے بالوں پرپیٹرولیم جیلی رگڑیں چیونگم آسانی سے اتر جائے گی پیٹرولیم جیلی آئی برو کو ایک جگہ سیٹ رکھنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے بہت تھوڑی مقدارمیں پیٹرولیم جیلی کو فنگر ٹپ یا آئی بروبرش کی مدد سے آئی بروپر لگالیں۔ آئی میک اپ اتارنے کے لیے کسی ریمور کی بجائے پیٹرولئم جیلی سے فائدہ اٹھائیں ۔ کسی صاف نرم کپڑے‘ تولیے یا کاٹن پر پٹرولیم جیلی لگا کے نرمی سے میک اپ اتار لیں ۔ آپ دیکھیں گی کہ پیٹرولیم جیلی سے نا صرف میک اپ صاف ہو جاتا ہے ۔ بلکہ مسکارااتارنے بھی معاون ہے ۔ خود سے اٹھنے والی خوشبو کو تادیر قائم رکھنے کے لیے اپنی کلائی‘ گردن اور جس حصے پر آپ پرفیوم یا باڈی اسپرے لگاناچاہتے ہیں وہاں پیٹرولیم جیلی لگالیں ۔
    کمزورناخنوں کے کنارے بہت جلد ٹوٹ جاتے ہیں اور ایسے ناخن دیکھنے میں بھدے لگتے ہیں ناخنوں کی مضبوطی کیلئے ان پر پیٹرولیم جیلی لگایا کریں یہ ناخنوں کو مضبوطی دیتی ہے ۔

    اگرآپ کے پاؤں کھردرے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ یہ نرم وملائم ہوجائیں تو ان کی حفاظ کے لیے روزانہ رات کو سونے سے پہلے انہیں اچھے طرح دھو کر ان پر پیٹرولیئم جیلی لگائیں اور جرابیں پہن کر سوجائیں کچھ ہی دنوں بعد آپ کے پاؤں نرم وملائم ہونے کے ساتھ ان کی رنگت بھی نکھرآئے گی اس طرح ہاتھوں کی خوصورتی برقرار رکھنے کے لیے برتن دھونے اورکپڑے دھونے سے پہلے ہاتھوں پر پیٹرولیئم جیلی لگالیں تاکہ صابن میں موجود ایسڈ جلد کو نقصا ن نہ پہنچائیں اوررات کو سوتے وقت بھی پٹرولیئم جیلی لگائیں اپنے جسم سے مردہ خلیات کو ختم کرنے کے لیے پیٹرولئیم جیلی اورسمندری نمک کو باہم ملائیں اورنہانے سے پہلے سارے جسم پر اس کا مساج کریں اورپھر دھولیں اس اسکرب سے نہ صرف مردہ خیلات ختم ہوں گے بلکہ جسم کو ایک بہترین موئسچرائزر بھی ملے گا اس کے علاوہ نہانے کے بعد گیلے جسم پر پیٹرولیئم جیلی لگانے سے یہ جلد کو چکنا کئے بغیر نرم رکھتی ہے ۔

    اگر لوگوں کی کہنیاں کالی اورکھردری ہوتی ہیں ان پر روزانہ پیٹرولئیم جیلی سے ہلکا سا مساج کریں اس سے کہنیاں آہستہ آہستہ نرم ہوجائیں گی اوراس میں شامل محفوظ ترین بلیچ سے رنگت بھی نکھرآتی ہے ۔ پیٹرولیم جیلی بچوں کے لیے بھی بہترین مصنوعات میں سے ایک ہے بچوں کو ڈائپر لگانے سے پہلے پیٹرولیئم جیلی لگائیں اس سے بچے آرام محسوس کرتے ہیں خاص طور پر رات کو پرسکون نیند سوتے ہیں ۔ کچھ بچے نہاتے ہوئے روتے ہیں کیونکہ صابن ان کی آنکھوں میں جا کے جلن پیدا کرتا ہے پیٹرولیئم جیلی نے اس کا حل بھی پیش کر دیا ہے۔ نہانے سے پہلے بچوں کی بھنوؤں پر پیٹرولیم جیلی لگادیں اس سے ان کی آنکھیں صابن اور شیمپو سے محفوظ رہیں گی ۔ توکہیے کیسا لگا آپ کو پٹرولیم جیلی کے بارے میں جان کے؟ اب اسے صرف ڈریسنگ ٹیبل کی زینت بنانے کی بجائے اس کا صحیح استعمال کریں۔

  • جلد کو خوبصورت بنا نے کیلئےامرود کا استعمال کیجیئے

    جلد کو خوبصورت بنا نے کیلئےامرود کا استعمال کیجیئے

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ امرود کا استعمال چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

    امرود میں چھپی خصوصیات صحت کے لئےخزانہ ہیں،امرود کے استعمال سے چہرے پر نکھارآتا ہے،کھانے کےعلاوہ اسکا رس چہرے پرلگانے یا پتے ابال کر اس کے پانی سے منہ دھونے سے بھی چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے،ماہرین طب کہتے ہیں کہ امرود میں موجود وٹامنز اور پوٹاشیم جلد کو جھریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔