Tag: skins

  • بھارت: چار سالہ بچی زیادتی کے بعد ذبح

    بھارت: چار سالہ بچی زیادتی کے بعد ذبح

    نئی دہلی : بھارت میں درندہ صفت شخص نے ماں کے انکار پر 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے ذبح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین اور کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات عام ہیں، بھارتی ریاست مہاراشترا میں کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد درندے نے بہیمانہ طریقے سے ذبح کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 27 سالہ مجرم نے مقتول بچی کی ماں کو بد فعلی کے مدعو کیا تھا جس کے انکار پر ظالم نے چار سالہ بچی سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔

    ملزم نے بچی کو اغواء کرنے کے بعد اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں اسے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھری سے ذبح کرکے سربریدہ لاشہ گھر سے 300 میٹر دور پھینک دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم شخص نے درندی اور سفاکی کی مثال قائم کرتے ہوئے بچی کے سر کی کھال بھی اتار دی تھی تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے۔

    میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ یہ بھارت میں جنسی زیادتی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے جس پر ہزاروں لوگ سراپا احتجاج ہیں، اس سے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکمران جماعت کے بڑے سیاست دان کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جس نے دوشیزہ کے ساتھ جبراً بد فعلی کی تھی۔

    نئی دہلی: ایک ہفتے کے دوران لڑکی کو زیادتی، زندہ جلا دینے کا تیسرا واقعہ

    بھارت:16سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا تھا گرفتاری کے بعد ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر ملزم پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔

  • توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

    توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرار داد منظور

    اسلام آباد : پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی  قرار داد منظور  کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے متنازع مقابلوں کے خلاف آج سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی۔

    قرارداد میں موقف اختیار کیا گیاکہ مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر قائد ایوان شبلی فراز کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    ایوان بالا میں پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلِ وسلم) سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے، قرار داد میں کہا گیا ہے۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے، معاملے پر ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے، توہین آمیز خاکوں کا معاملہ یورپی یونین، امریکا سے بھی اٹھایا جائے۔

    توہین خاکوں خلاف پیش کی گئی مذمتی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کسی مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتی، توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر وزارت مذہبی امور علماء سے رابطے کرے۔

    اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ قرارداد میں پیش کرنا چاہتا تھا، شبلی فراز نے پیش کردی اچھی بات ہے، جب کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ توہین آمیزخاکوں کےمعاملےکواقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے۔

    توہین آمیز خاکوں کے خلاف سینیٹ اجلاس قرار داد پیش کرنے کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔


    مزید پڑھیں : توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان


  • گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

    گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی: شہر قائد میں جھلسہ دینے والی گرمی کا سلسلہ جاری ہے ایسے موسم میں خواتین کو بھی اپنی جلد کی شدید فکر لاحق ہوجاتی ہے تاکہ اُن کے حسن اور خوبصورتی میں کوئی فرق نہ پڑے۔

    شہر قائد میں سورج گزشتہ کئی روز سے آگ برسا رہا ہے اور محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ چند روز بدھ یا جمعرات تک جاری رہے گا جبکہ سمندری ہوائیں رکنے کے باعث سورج کی تپش بڑھ رہی ہے اور ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔

    ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے باوجود لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزے رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ کو گزار سکیں۔

    طبی ماہرین روزے داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ کے وقت بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے باوجود خواتین اپنی جلد کی حفاظت کس طرح کرسکتی ہیں، آئیے ہم آپ کو  چند احتیاطی تدابیر بتاتے ہیں۔

    تیز دھوپ انسانی جلد کو  اس قدر متاثر  کر کے اسے خراب کردیتی ہے اور گورا رنگ بھی سانوالہ ہوجاتا ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال (خصوصا افطار کے بعد سے سحری تک)

    براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں

    باحالتِ مجبوری اگر گھر سے باہر نکلنا ہو تو پوری آستین والے کپڑے زیب تن کریں

    اگر گھر سے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو چھتری لے کر گھر سے نکلیں اور سایہ دار جگہوں سے گزرتے ہوئے اپنی مذکورہ منزل تک پہنچیں

    ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

     ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے افطار کے بعد اور سحری میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں تاہم اگر باحالتِ مجبوری دھوپ میں نکلنا پڑے تو چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی نشاندہی اور فوری طبی امداد کا طریقہ بھی بتایا جسے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔